
13/05/2025
ضلع مہمند
امبار ازاد کور نیفرائٹ درنگ کے حوالے سے ٹھیکیدار مہران خان کہتے ہیں۔کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور اب بھی کھلے عام قوم کو محاطب کررہاہو۔ کہ اگرازاد کور نیفرائیٹ درنگ کے حوالے مقامی لوگوں کو کسی بات پر اعتراض ہے تو انہیں چاہیے کہ عدالت، ڈی آر سی یا کسی اور قانونی پلیٹ فارم پر اپنا موقف پیش کریں، نہ کہ علاقے کے امن کو خراب کریں۔
گزشتہ روز مہمند پولیس کی جانب سے جو کارروائی کی گئی، اس کے پیچھے چھپے افراد ڈرامہ باز افراداپنے اپکو مزید نہیں چھپاسکتے۔ متعلقہ لوگ اورقوم اچھی طرح جانتی ہے کہ قانونی حق کس کے پاس ہے اور خالات کون خراب کر رہے ہیں۔
ہم مہمند پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گزشتہ کارروائی کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور اصل مجرموں تک پہنچا جائے۔ یہ اس لیے ضروری ہے تاکہ علاقے میں امن قائم ہو، لوگوں کی جان و مال محفوظ ہو، اور کاروبار کا ماحول بہتر ہو، تاکہ پسماندہ علاقوں میں خوشحالی آ سکے۔
بعض شرپسند عناصرکو علاقے کی خوشحالی اور امن ہضم نہیں ہو رہا، اسی لیے خالات خراب کرنے پر اُتر آئے ہیں۔ گزشتہ روز کی پولیس کارروائی اس کا واضح ثبوت ہے۔ اب ہم دہشتگردی کرنے والوں کے تمام چہرے ثبوتوں سمیت بے نقاب کریں گے۔اور شرپسند عناصر کو لوگوں کے سامنے بے نقاب کریں گے۔