Mohmand news

Mohmand news media and news company

عوامی اطلاع۔ محکمہ زراعت مہمندمحکمہ زراعت مہمند کے زیرِ انتظام زراعت دفتر یکہ غنڈ میں زرعی مشینری کسان بھائیوں کیلئے رعا...
10/04/2025

عوامی اطلاع۔ محکمہ زراعت مہمند

محکمہ زراعت مہمند کے زیرِ انتظام زراعت دفتر یکہ غنڈ میں زرعی مشینری کسان بھائیوں کیلئے رعایتی کرایہ پر دستیاب ہیں۔

‎حال ہی میں ایک فیس بک پیج سے غلط معلومات نشر کی گئی تھی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ زراعت دفتر میں موجود ساری مشینری ناقابلِ استعمال اور بوسیدہ حالت ہے۔ دفتر میں موجود کچھ مشینری ۲۱ سال پرانی ہیں۔ پچھلے ۲۱ سالوں سے یہ ضلع مہمند کے کسانوں کے زیرِ استعمال رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند ایک مشینری ناقابلِ استعمال ہیں۔ تاہم ان میں زیادہ تر مشینری استعمال کے قابل ہیں۔ عوامی اطلاع کے لئے معلومات دی جاتی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سےاس مشینری کے Condemnation Certificates حاصل کی گئیں ہیں۔ چونکہ بعض مشینری کی نیلامی محکمہ زراعت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اس لئے محکمہ اس کو نیلام نہیں کر سکتا۔ نا قابلِ استعمال مشینری کی تفصیل نیلام کے لئےاعلیٰ حکاّم کو ۱۰ مہینے پہلے بجھوا دی گئی ہے۔مزید یہ کہ اس مشینری سے اب تک لاکھوں روپے کمائے گئے ہیں جو فارم سوسز سنٹر کے اکاونٹ میں بروقت جمع کئے گئے ہیں۔

‎ لہذا وہ افراد جو زراعت سے وابستہ ہیں ۔وہ زرعی سرگرمیوں کے لیے مشینری حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ یہ سہولت کرایہ کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک سٹامپ پیپر جمع کروانا ضروری ہے۔ مہینے کے آخر میں کسان خود کرایہ فارم سروسز سنٹر کے بینک اکاونٹ میں جمع کرسکتے ہیں۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کے بنیاد پر مشینری دی جائیگی۔

‎اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا مشینری کرائے پر لینا چاہتے ہیں، تو زراعت دفتر یکہ غنڈ کئی زرعی مشینری رعایتی کرایہ پر فراہم کرتے ہیں۔ اس کا مقصد کسانوں کی مدد اور علاقے میں جدید زرعی طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

‎مزید معلومات اور مشینری کے حصول کے لیے زراعت دفتر یکہ غنڈ کے اوقاتِ کار کے دوران تشریف لائیں۔

28/03/2025
23/03/2025

Address

Ghallanai 4
Mohmand
24650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share