Mohmand social tv

Mohmand social tv ضلع مہمند روزانہ کے خبریں ویڈیو معلومات اور سپورٹس وغیرہ کیلئے پیچ لائک اور فالو کریں۔۔شکریہ

دی قوم لہ امن نہ یو مضبوط کوتک پکار دے۔ بحس قوم👇
15/08/2025

دی قوم لہ امن نہ یو مضبوط کوتک پکار دے۔ بحس قوم👇

02/08/2025

باجوڑ: ت ا لبان سے مذاکرات کے لئے باجوڑ امن جرگہ روانہ
اج دوسرے راؤنڈ میں ٹو پوائنٹ ایجنڈا پر بات چیت ہوگی

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند کے جماعت نہم و دہم  کے طلباء نے پشاور بورڈ انول ون امتحان 2025 میں ایک دف...
28/07/2025

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند کے جماعت نہم و دہم کے طلباء نے پشاور بورڈ انول ون امتحان 2025 میں ایک دفعہ پھر حسبِ روایت شاندار نتائج دینے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ضلع مہمند اور خاص کر تحصیل حلیمزئی میں ایک بار پھر نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔

ہم شاندار نتائج حاصل کرنے پر تمام طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اس کے علاؤہ تمام اساتذہ کرام کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ طلباء کی کامیابیوں میں 90 فیصد کردار اساتذہ کرام کا ہوتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ اساتذہ کرام مزید محنت کرکے طلباء کے تعلیم اور تربیت میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔
پرنسپل! اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند

18/07/2025

مہمند امن پاسون سے پی ٹی آئی ضلع مہمند کے سنئیر رہنما
سجاد مومند خطاب کر رہے ہیں

Sajjad Momand

18/07/2025

*ضلع مہمند: میاں منڈی بازار میں بدامنی کے خلاف عظیم الشان امن پاسون، ہزاروں افراد کی شرکت*

ضلع مہمند کے تحصیل حلیمزئ میں بدامنی کے خلاف شہریوں کا شدید ردعمل، میاں منڈی بازار میں عظیم الشان "امن پاسون" کا انعقاد کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اٹھا کر قیامِ امن کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ پاسون میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان، مشران، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ ہم مزید بدامنی، نقل مکانی اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے کے متحمل نہیں۔ حکومت فوری طور پر سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ ہم ہجرت کریں گے اور نہ ہی اپنے علاقے چھوڑیں گے۔ امن ہمارا حق ہے، اور اس کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پاسون کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں حکومت سے فوری اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

18/07/2025

مہمند امن اولسی پاسون

17/07/2025

کل ہونے والے پاسون کے بارے میں صفدر مومند اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں

نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن، میراویس الرحمان مہمند کو اعزاز سے نوازا گیا!!مہمند (نمائندہ خصوصی) – ضلع مہمند کے نوجوانوں کے...
01/07/2025

نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن، میراویس الرحمان مہمند کو اعزاز سے نوازا گیا!!

مہمند (نمائندہ خصوصی) – ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ اور معروف اسپورٹس منتظم، جناب میراویس الرحمان مہمند کو ان کی ناقابلِ فراموش خدمات پر محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان خیبرپختونخوا کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جناب ضیاء الحق نے انہیں ملاقات میں شیلڈ پیش کر کے دیا۔

میراویس الرحمان مہمند کو یہ اعزاز مہمند کرکٹ گراؤنڈ شگئی کی تعمیر میں ان کی بھرپور محنت، کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے منصوبے، اور ضلع بھر میں منعقد کیے گئے کامیاب اسپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد پر دیا گیا، جن کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے گئے بلکہ علاقائی سطح پر ٹیلنٹ کو بھی ابھرنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر میراویس الرحمان مہمند نے سیکرٹری اسپورٹس سے شگئی کرکٹ گراؤنڈ کی مزید بہتری اور درکار سہولیات پر تفصیلی گفتگو کی۔ جناب ضیاء الحق نے اس گفتگو کے دوران گراؤنڈ میں مزید ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کی منظوری کا وعدہ بھی کیا، جو کہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری ہے۔

میراویس الرحمان مہمند کی قیادت میں ضلع مہمند میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور نوجوانوں میں ان کے لیے عزت، اعتماد اور جوش و جذبہ دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔

چی دا سڑے نن سبا چرتہ دے👇
23/06/2025

چی دا سڑے نن سبا چرتہ دے👇

15/06/2025

دجال کے لشکر میں شامل ہونے کیلئے ایران کے ایک شہر اسفہان سے 70 ہزار لوگ نکلے گے۔ سمجھو ایران اندر سے کتنا کھوکلا ہے

15/06/2025

کاپی مولانا عبدالمستان کے وال سے👇👇❤️
نوٹ :آج تک میں نہ میر اویس (مومند )صاحب کے ساتھ ملا ہوں اور نہ کسی اور ذریعے سے بات چیت ہوئی ،لیکن قوم کے سامنے اسلامی نقطہ نظر پیش کر رہا ہوں کیونکہ قوم بہت پریشان ہے ۔
اسلامی سیاست کا سنگ بنیاد خالص اسلامی برادری پر قائم ہے جس میں رنگ و نسل اور زبان اور ملکی و غیر ملکی کے سب امتیازات بالکل ختم کردیئے گئے ہیں۔
مسلمان کہیں کا رہنے والا ہو کسی رنگ و زبان اور کسی نسل و قوم کا ہو سب آپس میں بھائی بھائی ہیں،انصار و مہاجرین میں باقاعدہ طور پر مواخات کرا کر ان کی مشترک اسلامی برادری بنادی تھی،
مگر شیطان کا یہ پرانا جال ہے جس میں لوگوں کو پھنسا کر باہمی جھگڑوں کے وقت قوم و وطن اور زبان و رنگ وغیرہ کو تعاون و تناصر کی بنیاد بنا دیتا ہے جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تعاون و تناصر کا اسلامی معیار حق و انصاف سب کے ذہنوں سے اوجھل ہوجاتا ہے، صرف برادری اور قومیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کی مدد کرنے کا اصول بن جاتا ہے۔
قرآنی اصول تعاون پر قائم ہیں جس میں ارشاد ہے تعاونوا علے البر والتقوی ولا تعاونوا علی الا ثم و العدوان، یعنی مسلمانوں کے لئے کسی کی مدد کرنے یا مدد حاصل کرنے کا معیار یہ ہونا چاہئے کہ جو شخص عدل و انصاف اور نیکی پر ہے اس کی مدد کرو، اگرچہ وہ نسب و خاندان اور زبان و وطن میں تم سے الگ ہو اور جو شخص کسی گناہ اور ظلم پر ہو اس کی ہرگز مدد نہ کرو اگرچہ وہ تمہارا باپ اور بھائی ہی ہو، یہی وہ معقول اور منصفانہ بنیاد ہے جس کو اسلام نے قائم فرمایا اور رسول اللہ ﷺ نے ہر قدم پر اس کی خود رعایت فرمائے اور سب کو اس کے تابع رہنے کی تلقین فرمائی۔
اور اپنے آخری خطبہ حجہ الوداع میں اعلان فرمایا کہ جاہلیت کی سب رسمیں میرے قدموں کے نیچے مسل دی گئی ہیں، اب عربی، عجمی، کالے گورے ملکی غیر ملکی کے امتیازات کے بت ٹوٹ چکے ہیں، باہمی تعاون و تناصر کی اسلامی بنیاد صرف حق و انصاف ہے، سب کو اس کے تابع چلنا ہے۔
آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلمانوں کو پہلے تو دین کے نام پر فرقوں میں تقسیم کیا گیا تھا کہ تم حنبلی ہو، تم مالکی ہو، تم شافعی ہو، تم حنفی ہو، تم جعفری ہو، تم سلفی ہو، اور یہاں پر ہی بس نہیں کی گئی بلکہ ہر امام کو ماننے والوں میں آگے کئی کئی جماعتیں اور گروہ وجود میں لائے گئے کہ ہر کسی کا اپنا امیر و امام مقرر کیا گیا اور اپنا ایک علیحدہ سسٹم چلایا گیا۔ اور پھر خلافت کے نظام کو بذریعہ جنگ ختم کرکے ملکوں میں تقسیم کردیا گیا تھا کہ تم انڈین ہو، تم پاکستانی ہو، تم عراقی ہو، تم سعودی ہو، تم فلسطینی ہو، تم ایرانی ہو، تم افغانی ہو، یہاں پر ہی بس نہیں کی گئی بلکہ اب صوبوں کے نام پر بھی تقسیم کی جارہی ہے کہ تم سندھی ہو، تم پنجابی ہو، تم بلوچی ہو،تم پختون ہو، اور اب اس بھی آگے کی جاہلیت میں مسلمانوں کو لے جایا جا رہا ہے کہ زبان اور قبیلہ کے نام پر بھی امت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ اتنے زیادہ ان کفار نے جال بھن دیے ہیں کہ ان کو کاٹنا مشکل سے مشکل تر ہوتاجارہا ہے اور مسلمانوں میں علم کی کمی کی وجہ سے اس عصبیت کو بہت چرچہ مل رہا ہے اور لوگ ان قوم پرست رہنماوں کی باتوں میں پھنس رہے ہیں۔يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّاُنْثٰى وَجَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَاۗىِٕلَ لِتَعَارَفُوْا ۭ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ ۔

اے لوگوں یقینا ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہیں مختلف قوموں اور خاندانوں میں (محض اس لئے) تقسیم کر دیا کہ تاکہ تم آپس میں پہچان کر سکو بیشک اللہ کے یہاں تم میں سے سب سے بڑا عزت دار وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی (و پرہیز گار) ہو بیشک اللہ پوری طرح جانتا ہے (تمہارے عمل و کردار کو اور وہ) پوری طرح باخبر ہے (تمہاری احوال سے)۔
حدیث کی رو سے سب سے بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے .
Mir-Awais Mohmand

عزت شہرت اور پیسہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا ایک تحفہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے 🌹🐆🌟 *میر اویس مہمند: ضلع مہمند کا فخ...
15/05/2025

عزت شہرت اور پیسہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا ایک تحفہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے 🌹🐆
🌟 *میر اویس مہمند: ضلع مہمند کا فخر اور فلاحی خدمات کا روشن ستارہ* 🌟

🏡 *پس منظر:*
ضلع مہمند، تحصیل بیزئی، قبیلہ کوڈا خیل سے تعلق رکھنے والے میر اویس مہمند ایک امریکن نشنل ہولڈرز معروف فلاحی و کاروباری شخصیت ہیں۔ اور اپنی زندگی ضلع مھمند کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کی ہے اور اپنے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ وہ ضلع مہمند کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتے ہیں۔
میر اویس الرحمان مہمند کے چند فلاحی کاموں کا حاکہ میرے ناقص علم کے مطابق درجہ ذیل ہیں 📢

🤝 *فلاحی خدمات:*
- COVID-19 کے دوران 70 لاکھ روپے مالیت کا راشن غریبوں میں تقسیم کیاوہ بھی بعیر کسی نام و نمود کے بعیر کسی لالچ وکمیرہ کی انکھ کے ۔
- ضلع بھر کے فلاحی اداروں وتنظیموں کو ماہانہ لاکھوں روپے کی مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔
- یتیموں اور مستحقین کو باقاعدہ نقد امداد دیتے ہیں۔

🕌 *مذہبی خدمات:*
- مساجد اور مدارس کی تعمیر و تزئین، قالین و سولر سسٹمز کی فراہمی۔
- مدارس کی ماہانہ مالی معاونت اور ضلع بھر میں 3 مدرسے بچوں جبکہ 1 مدرسہ بچیوں کے ساتھ ساتھ 3 مساجد بھی تعمیر اور ساتھ غریب طلبہ کے لیے وطائف.

🏏 *کھیلوں کا فروغ:*
- "مہمند کرکٹ گراؤنڈ" کی تعمیر پر 1ایک کروڑ45 روپے سے زائد کی سرمایہ کاری۔ جہاں اعلی معیار کی اکیڈمی گراس سولر سسٹم ڈگ ویل لیولنگ لیزینگ فنسنگ روپ آفس سازوسامان جنرلیٹر پی سی بی اپروڈ کردہ مٹی سیکورٹی روم چاردیواری گراس کٹرز وغیرہ مہیا کئے تاکہ ضلع مھمند کے کرکٹرز کو کسی بھی قسم سہولت کی کمی نہ ہو

- ہر تحصیل میں کرکٹ اکیڈمیز کا قیام:

- میر اویس مھمند کرکٹ اکیڈمی مھمند کرکٹ گراونڈ
سلطان آباد کرکٹ اکیڈمی سلطان خیل
- کٹار کرکٹ اکیڈمی کٹار کلے
- ایم سی سی کرکٹ اکیڈمی
- صافی کرکٹ اکیڈمی
- خویزئی کرکٹ اکیڈمی بہاوتہ
- شہید عدنان کرکٹ اکیڈمی پڑانگ غار
- امبار کرکٹ اکیڈمی
- حلیم زئی کرکٹ اکیڈمی
امبار کرکٹ اکیڈمی.
ساگی میں اعلی معیار کا کرکٹ گراونڈ پر کام جاری ہے

🏆 *اہم ٹورنامنٹس:*
- میر اویس مہمند لیگ سمانات جس پر 42 لاکھ کا خرچ ہوئے
- مہمند جونیئر لیگایم سی جی تحصیل وائز ٹینس ٹورنامنٹ
ٹی 10 پیس لیگ
- کپتان روح اللہ میموریل شہید لیگ
- سلطان خیل بائیک ٹورنامنٹ
- پڑانگ غار اوپن ٹورنامنٹ
- امبار ٹینس بال ٹورنامنٹ
پنڈیالی ٹینس ٹورنامنٹ
پڑانگ غار ٹینس ٹورنامینٹ
مھمند اوپن والی بال ٹورنامنٹ
ال مھمند پیس لیگ
اور لاتعداد بہترین ٹورنامینٹس
بیزی سپر لیگ عید کے موقع پر
صافی سپر لیگ عید کے موقع پر

🎭 *ثقافتی اور تعلیمی خدمات:*
- شاعروں اور ادیبوں کے لیے دفاتر کا قیام اور مشاعروں کی مالی معاونت۔
شعراء کی مالی معاونت کے ساتھ مشاعرے منعقد کرانا اور ان کے بھیٹنے کے لیے بہترین دفتر بنانا
- طلباء کے لیے سٹڈی ٹورز، مالی امداد اور سکالرشپ پروگرامز۔شعور سکالرشپ
مھمند کلچر نائٹ
- پریس کلب کی تزئین و آرائش کے لیے 50 لاکھ روپے کی امداد اور سولر سسٹمز کی فراہمیاور بیٹریز کے ساتھ ٹیبلز و کرسیوں کی فراہمی

🏏 *کھیلوں کے سامان کی فراہمی:*
- کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کے سی اے ڈریگن بی ایس کوکا بورہ بیٹس، پیڈز، گلوز
45 کلبز کو اعلی معیار کے سی اے کٹ بیگز کی تقسیم۔

🏅 *کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں:*
- ضلع مہمند کی ٹیموں کی شاندار کارکردگی:
- انڈر 19 چیمپئن
- انڈر 23 چیمپئن
- سینئر ٹیم رنر اپ
- انڈر 16 رنر اپ
- سکول اور کالج ٹیمیں رنر اپ
اگر چہ یہ سب ممکن ہوا تو اس یہ سب اللہ تعالی کی مدد اور اس خدا ترس انسان کی بدولت ممکن ہوا
یقیناً اپ ہمارے لئے مشعل راہ اور ہیرو ہو اور ہر محاذ پر اپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے. 🌹🏏❤️

📢 *نوٹ:* کچھ مفاد پرست عناصر میر اویس مہمند کی فلاحی خدمات کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور میر اویس مہمند کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

Address

Mohmand
Mohmand

Telephone

+923439689211

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand social tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand social tv:

Share