Musal Kor News موصل کور نیوز

Musal Kor News موصل کور نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Musal Kor News موصل کور نیوز, Khyber Pakhtunkhwa.

(Musal Kor News موصل کور نیوز)
🛑━━━━✿✿🔥🔥✿✿━━━━🛑

❌━━━━━━━❌
⛔ MOST WELCOME ⛔
❌━━━━━━━❌

🛑━━━━✿✿🔥🔥✿✿━━━━🛑
District Mohmand

ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین ملک محبوب شیر کا سی ایم ہاؤس میں وزیراعلی خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی سے ملاقات اور ضلع مہمند م...
27/10/2025

ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین ملک محبوب شیر کا سی ایم ہاؤس میں وزیراعلی خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی سے ملاقات اور ضلع مہمند میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے فنڈز ریلیز کے حوالے سے بات چیت !

"وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کو مشورہ"اپنے آپ کو گلی کوچے کا ورکر نہ سمجھیں...
27/10/2025

"وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کو مشورہ"

اپنے آپ کو گلی کوچے کا ورکر نہ سمجھیں آپ اس صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ایک قیدی کی نہیں بلکہ صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہئے۔

لیبیا کشتی حادثہ کیس: دو ملزمان کو 20، 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزااسلام آباد — عدالت نے لیبیا کشتی حادثے م...
27/10/2025

لیبیا کشتی حادثہ کیس: دو ملزمان کو 20، 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

اسلام آباد — عدالت نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث دو ملزمان کو مجموعی طور پر 20، 20 سال قید بامشقت اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

فیصلے کے مطابق، مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 10 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ کے تحت مزید 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

اس سے قبل بھی محمد ممتاز نامی ایک ملزم کو اسی مقدمے میں 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

تحقیقات کے مطابق، مجرموں نے ایک شہری سے 23 لاکھ روپے لے کر اسے غیر قانونی طور پر لیبیا کے راستے اٹلی بھیجنے کی کوشش کی تھی۔
تاہم سال 2023 میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں مذکورہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔

‏خیبرپختونخوا اسمبلی سے باجوڑ آپریشن کے دوران سویلینز کی ہلاکتوں کے خلاف قرارداد منظور
27/10/2025

‏خیبرپختونخوا اسمبلی سے باجوڑ آپریشن کے دوران سویلینز کی ہلاکتوں کے خلاف قرارداد منظور

پشاور یونیورسٹی کے 9 شعبوں کو بند کردیا گیا۔ یہ وہ یونیورسٹی ہے جہاں داخلہ لینا ایک خواب ہوا کرتا تھا۔
27/10/2025

پشاور یونیورسٹی کے 9 شعبوں کو بند کردیا گیا۔ یہ وہ یونیورسٹی ہے جہاں داخلہ لینا ایک خواب ہوا کرتا تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، جس میں پنجاب سے آٹے اور گندم پر پابندی کا معا...
27/10/2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، جس میں پنجاب سے آٹے اور گندم پر پابندی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ گندم کی بین الصوبائی ترسیل پرعائد غیر آئینی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں، یہ خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے بھی منافی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پابندی سے صوبے میں آٹے جیسی بنیادی عوامی ضرورت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع مہمند: تحصیل یکہ غنڈ میں راول کور ہسپتال 11 سال سے بندضلع مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے میچنئی میں واقع راول کور ہ...
27/10/2025

ضلع مہمند: تحصیل یکہ غنڈ میں راول کور ہسپتال 11 سال سے بند
ضلع مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے میچنئی میں واقع راول کور ہسپتال گزشتہ گیارہ سال سے غیر فعال ہے۔
یہ ہسپتال پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں آٹھ کنال رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا، تاہم تاحال یہاں طبی سہولیات کا آغاز نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد آبادی اس واحد صحت مرکز کے بند ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔
علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کا عملہ غیر فعال ہے
عوامی حلقوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انکوائری کر کے ہسپتال کو فعال کریں تاکہ مقامی آبادی کو بنیادی صحت سہولیات میسر آسکیں۔

رپورٹ: عزیز خان

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین کے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام گروپ متحد ہو گئے۔ حلف برداری کے دن پی ٹی آئ...
27/10/2025

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین کے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام گروپ متحد ہو گئے۔ حلف برداری کے دن پی ٹی آئی نے یومِ نجات منایا،

لیکن آج تک یہ واضح نہیں ہوا کہ علی امین کو نکالا کیوں گیا — کیا وہ میر جعفر و میر صادق تھے، کرپٹ تھے یا نااہل؟

اِنا للہ واِنا اِلیہ راجعونبڑی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ظریف کور بالا، مندل سرہ میں میرا والد صاحب حاجی سرور...
27/10/2025

اِنا للہ واِنا اِلیہ راجعون
بڑی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ظریف کور بالا، مندل سرہ میں میرا والد صاحب حاجی سرور خان انتقال کر گئے ہیں۔ جو کہ
،ضیاء الرحمٰن، عبد الرحمٰن ، حاجی الرحمن ،ثمر الیکٹرونکس کے والد محترم تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج، بروز پیر، 27 اکتوبر 2025 کو شام 4:00 بجے (چار بجے) مندل سرہ کے اسکول میں ادا کی جائے گی۔ ۔۔۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

27/10/2025

کوئٹہ: تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے کے قریب دھماکا اور فائرنگ، پولیس

ریسکیو 1122 مہمندتحصیل صافی: خانقاہ ماربل میں حادثہمہمند:تحصیل صافی کے علاقہ خانقاہ ماربل میں کام کے دوران ایک مزدور پر ...
27/10/2025

ریسکیو 1122 مہمند
تحصیل صافی: خانقاہ ماربل میں حادثہ

مہمند:تحصیل صافی کے علاقہ خانقاہ ماربل میں کام کے دوران ایک مزدور پر پہاڑی تودہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی،ریسکیو1122

مہمند:ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ ہوئی،ریسکیو1122

مہمند:حادثے میں ہادی گل عمر 39 سال ضلع خیبر ملاگوری زخمی ہوا،ریسکیو1122

مہمند:ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کیا،ریسکیو1122

میڈیا سیل ریسکیو1122مہمند

ڈی پی او مہمند اکرام اللہ PSP کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد اسرار کی ق...
27/10/2025

ڈی پی او مہمند اکرام اللہ PSP کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد اسرار کی قیادت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرکل کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں لگائی۔

ان ناکہ بندیوں کا مقصد ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا اور ان کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لانا ہے۔

کارروائی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ غیر قانونی سرگرمی کی بروقت روک تھام یقینی بنائی جائے۔

Address

Khyber Pakhtunkhwa

Telephone

+3259592625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musal Kor News موصل کور نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share