
02/07/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج بروز بدھ، 2 جولائی 2025، ضلع باجوڑ کے علاقہ خار میں ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا۔
میلہ گراؤنڈ کے قریب اسسٹنٹ کمشنر نواگئی کی سرکاری گاڑی کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں چار سرکاری افسران جام شہادت نوش کر گئے۔
شہداء کے اسماء درج ذیل ہیں:
1. اے ایس آئی نور حکیم (باجوڑ پولیس)
2. کانسٹیبل رشید (باجوڑ پولیس)
3. تحصیلدار وکیل
4. اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، فیصل سلطان