Din pur villages

Din pur villages i love pakistan love is Pakistan

07/04/2025

غریبوں کی مہک ملک

او میرے لال…آج گاؤں کی چودھرانی نے اپنے مہنگے کپڑے سلوانے کے لیے مجھے بلایا ہے…وڈے گھر کا کام آیا ہے،سمجھ رہا ہے نا تُو۔...
30/03/2025

او میرے لال…
آج گاؤں کی چودھرانی نے اپنے مہنگے کپڑے سلوانے کے لیے مجھے بلایا ہے…
وڈے گھر کا کام آیا ہے،
سمجھ رہا ہے نا تُو۔۔۔۔۔؟
اس بار کام کے پیسے خوب اچھے ملنے والے ہیں...
پھر ان پیسوں سے میں تیری جوتی لاؤں گی…
تیرا نیا سوٹ لاؤں گی اور کڑھائی والا سلائی کر کے دوں گی…
تو بھی عید منائے گا… میرے لال!
چاند بن کے جانا عید کی نماز پڑھنے…

لیکن…
ماں! مجھے ابھی کے ابھی عیدی چاہیے
میں نہیں رُک سکتا عید کے دن تک…
بس دے دو… ابھی!

ماں نے ایک نظر پیار سے دیکھا،
ایک ہنسی چھپی آنکھوں میں — اور ایک آنسو…
"پُتر! کہاں سے دوں؟
اک ذرا کل تک ٹھہر جا
میں رات بھی سوؤں گی نہیں،
تاکہ چودھرانی کے کپڑے وقت پہ سِل جائیں
اور جیسے ہی وہ پیسے دے،
سب کچھ، سارا کچھ، تیرا ہوگا —
نیا سوٹ، نئی جوتی، تیری پسند کی مٹھائیاں
سب کچھ تیرے لیے… بس تھوڑا صبر کر لے"

مگر…
پُتر نے ضد پکڑ لی
وہی ضد جو کسی بچے کے چہرے پر شاید اچھی لگتی ہو
مگر جب وہ چہرہ پتھر بن جائے
تو دل بھی چھلنی ہونے لگتا ہے!!

ماں نے پیار سے سمجھایا، نرمی سے منایا، محبت سے بہلایا
لیکن…
بچے کے اندر کوئی طوفان اٹھ چکا تھا
دل کا پارہ چڑھ گیا تھا
اور پھر… آؤ دیکھا نہ تاؤ
قینچی جو ماں کی مشین کے پہلو میں دھری تھی
اٹھائی اور… ماں کو دے ماری!

قینچی آج کپڑا کاٹنے کا نہیں
جگر کے آر پار ہونے کا ارادہ کیے ہوئے تھی...
اک چیخ گونجی… جو اب لال کے دل میں صدیوں گونجے گی
ماں وہیں ڈھیر ہو گئی...
لہو میں لت پت…
مشین خاموش تھی... اور قینچی وہ پڑی ہوئی تھی...
اور گھر… جیسے کسی خواب کی لاش میں بدل چکا ہو!

ماں تڑپتی رہی
ہر تڑپ میں، ہر سسکی میں
اپنی غربت کا ماتم کرتی رہی
جان نکل رہی تھی لیکن آنکھیں اب بھی کھلی تھیں
شاید وہ یہ سپنا دیکھنا بند نہ کرنا چاہتی ہوں کہ
میں اس سلائی کے پیسوں سے اپنے لال کو سوٹ اور جوتی لے کر دوں گی...

وہ سپنا… جو آنکھوں میں زندہ تھا
اب لہو میں بہتا جا رہا تھا
پُتر بُت بنا کھڑا تھا، اس سے وہ ہو گیا تھا جو اس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا...

یہ صرف ایک ماں کا قتل نہ تھا
یہ غربت کے منہ پر قینچی کی ایک چوٹ تھی
یہ مفلسی کے کتبے پر کھدی بے صبری کی تحریر تھی
یہ ایک ایسے معاشرے کا ماتم تھا
جہاں محبت مار دی جاتی ہے...
اور ایسی ریاست کا نوحہ تھا
جہاں بچے یوں محرومی کی زندگی گزارتے ہیں کہ
ان کی نظر میں چند روپے ماں کے خون سے قیمتی ہو جاتے ہیں!

05/03/2025
شالا کہیں کوں کہیں نال پیار ناں تھیوے ول خود کوں قید کرنڑاں پوندے ول غیریں دے طعنے جھنڑکا ساونڑے پونددن ول خد کوں مارنا ...
15/10/2023

شالا کہیں کوں کہیں نال پیار ناں تھیوے ول خود کوں قید کرنڑاں پوندے

ول غیریں دے طعنے جھنڑکا ساونڑے پونددن ول خد کوں مارنا پوندے

ایویں سوکھے ہر کہیں کوں یار نئیں ملدے ول آپ کوں آپ گالنڑا پوندے

اتھاں مبشر یار کوں نال ٹراونڑ کیتے ول جگر دا خون پلاونڑا پوندے

🥀💫 ساقی 💕میرا سوہنٹراں ارسم جانی،

Address

Muin-Ud-Din Pur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Din pur villages posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share