26/10/2024
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
اے اللہ ہم تیری بندگی کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، پس تو ہمیں سیدھے رستے کی پہچان عطا کر،ان ہدایت یافتہ لوگوں کا راستہ جن پر تیرا فضل و کرم ہوا, ہم سب کے لیے خیر کے دروازے کھول دے اور تمام پريشانیاں, سختیاں اور مشکلات دور کردے. ہمیں ہمارے نفس کی برائی سے بچا اور ہمارے حساب کو آسان فرما دے.آمین.
یا اللہ ہم سب کو دکھ، بیماری و پریشانی سے محفوظ فرما اور ایمان کی پختگی عطا فرما. آمین.
الله تعالئ ،ہمارے پیارے وطن پہ اپنی رحمت کے ساۓ ہمیشه دراز اور آفتوں سے محفوظ رکھے. آمین.
یااللہ ہم سب کو اپنی ناراضگی، زمینی وآسمانی عذاب سے محفوظ فرما.
*آمین یاربالعالمین*