AAN NEWS.

AAN NEWS. میڈیا گروپ آف آن نیوز۔

30/06/2025

انٹرنٹ کے نام پر موباٸل کمپنیوں کی لوٹ مار کے خلاف قلعاں ٹنگی گلہ میں بھی ایزی لوڈ سے منسلک تاجروں نے باٸیکاٹ کردیا۔
عوام کا خراج تحسین

آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک: ماتحت ملازمین کرب میں، افسران خاموشآزاد کشمیر پولیس کے ماتحت اور ادنیٰ مل...
28/06/2025

آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک: ماتحت ملازمین کرب میں، افسران خاموش

آزاد کشمیر پولیس کے ماتحت اور ادنیٰ ملازمین ایک طویل عرصے سے حکومتی بے حسی، ناانصافی اور استحصالی رویوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو شدید گرمی، سخت سردی، بارش، دہشت گردی، دھرنوں، جلسوں، مظاہروں، اور دیگر ہنگامی حالات میں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت اور ریاست کی حفاظت پر معمور رہتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی محنت اور قربانیوں کا صلہ نہ صرف نظر انداز کیا جا رہا ہے، بلکہ ایسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جیسے یہ کسی دوسرے درجے کے شہری ہوں۔

ماتحت اہلکار شدید معاشی اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں۔ ان کے الاونسز، بنیادی سہولیات، اور ترقی کے مواقع دیگر محکموں کے ملازمین کے مقابلے میں نہایت محدود اور غیر منصفانہ ہیں۔ رسک الاونس، راشن الاونس، میڈیکل الاونس یا دیگر مراعات پرانی تنخواہوں پر منجمد ہیں، جبکہ باقی محکموں کے ملازمین کو نئی بنیادی تنخواہوں پر سہولیات میسر ہیں۔ یہ سب کچھ کھلی زیادتی اور دوہرے معیار کی عکاسی ہے۔

حیران کن اور افسوسناک امر یہ ہے کہ جب یہ مظلوم اہلکار اپنی آواز بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو وہ آوازیں خود انہی کے ادارے کے سینئر افسران کی جانب سے دبانے کی کوشش کی جاتی ہیں۔ بجائے اس کے کہ اعلیٰ افسران اپنے ماتحت بھائیوں کی داد رسی کریں، ان کے حقوق کی بازیابی کے لیے حکومت کے سامنے بات رکھیں، وہ یا تو خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں یا ان آوازوں کو "نظم و ضبط" کے نام پر دبا دیتے ہیں۔

یاد رکھنا چاہیے کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ضرور ہے، لیکن اس کا ہر فرد انسان ہے، اس کی بھی ضروریات ہیں، جذبات ہیں، اور اس کے بھی خاندان ہیں۔ اگر محکمہ جاتی سطح پر انصاف اور مساوات قائم نہ کی گئی تو نہ صرف اہلکاروں کی کارکردگی متاثر ہوگی بلکہ ریاستی سیکیورٹی کا پورا نظام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
ہم حکومتِ آزاد کشمیر اور محکمہ پولیس کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. پولیس ملازمین کے تمام الاونسز کو نئی بنیادی تنخواہ کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔
2. ماتحت اہلکاروں کی آواز کو دبانے کے بجائے سنا جائے، سمجھا جائے اور ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

3. افسران بالا کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہوں، نہ کہ ان کے خلاف۔

یہ وقت ہے کہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں، تاکہ پولیس کا ہر فرد خود کو باعزت، محفوظ اور اہم سمجھے — کیونکہ یہی جذبہ اسے خدمت کے جذبے سے سرشار رکھتا ہے۔
Minister Ajk
Secretary Ajk
Ajk

*باعث اعزاز*اہلیان قلعاں منشاء آباد کیلئے ایک اور اعزاز:محترمہ "سفینہ ظفر دختر ظفر اقبال"نے مضمون کیمسٹری میں اپنے پی ای...
26/06/2025

*باعث اعزاز*
اہلیان قلعاں منشاء آباد کیلئے ایک اور اعزاز:
محترمہ "سفینہ ظفر دختر ظفر اقبال"نے مضمون کیمسٹری میں اپنے پی ایچ ڈی مقالہ(Ph.D thesis) کا کامیاب دفاع کیا اور یوں ڈاکٹریٹ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنے خاندان کیلئے فخر کا باعث بنی ہیں۔
ڈاکٹر سفینہ ظفر جو کہ محکمہ تعلیم میں بطور "صدرمعلمہ" اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہیں کو حال ہی میں بطور "سینئر صدرمعلمہ (B-18) ترقیاب کیا گیا ہے جو کہ ایک اور اعزاز ہے۔
عوام علاقہ منشاء آباد(قلعاں) سدہنوتی کی طرف سے اس قابل تقلید کامیابی پر ڈاکٹر سفینہ ظفر صاحبہ ،انکے والد محترم ظفر اقبال,انکے شوہر "ڈاکٹر نعیم احمد صاحب"اور انکے جملہ خاندان کو مبارکباد پیش کی گئی ۔
#آن نیوز۔ #قلعاں

بلوچ۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ممبر اسمبلی چودھری محمد یاسین نیریاں شریف عرس سے واپسی پر بلوچ ریسٹ ہاوس میں مرکزی ناٸ...
22/06/2025

بلوچ۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ممبر اسمبلی چودھری محمد یاسین نیریاں شریف عرس سے واپسی پر بلوچ ریسٹ ہاوس میں مرکزی ناٸب صدر پی پی پی سابق امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف کی دعوت پر مختصر قیام اس موقعہ پر سردار سعودق صادق،سردار محمد عظیم خان،ملک باسط شریف اعوان، سردار منشاءعظیم ایڈووکٹ،صدر پی پی حلقہ بلوچ سردار افتخار ساخر صمیم ایڈووکیٹ سردارجمیل اختر سیکرٹری جنرل ضلع سدھنوتی سمیت ضلعی اور حلقہ بلوچ کے عہدیداران پی واٸی او پی ایس ایف کے کارکنان نے شرکت کی۔چودھری محمد یاسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عام کی عزت نفس پر کوٸی کمپروماٸز نہیں کرتی نے اور ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دیدتی ہے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ سیٹنڈ کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس موقعہ پر سردار محمد عظیم خان سردار عنایت عارف سردار سعودصادق،سردار جمیل اختر ملک باسط شریف اعوان اور دیگر نے چودھری محمد یاسین کو بلوچ آمد پر ان شکریہ اداکیا۔

#چودھری محمد یاسین #سردار محمدعظیم خان #سردار عنایت اللہ عارف #سردار سعودصاوق #ملک باسط شریف اعوان #سردار جمیل اختر #سردار عثمان خلیل #سردار انیق خلیل #کارکنان پی پی پ حلقہ۔
#آن نیوز۔ #بلوچ

22/06/2025
کرنل منشاء خان صاحب  مرحوم کے مزار کے پاس نامعلوم ڈوڈی کار نے موٹر ساٸیکل نمبر 5697 اے کے یو کو ٹکر مار دی،ٹکر سے دو افر...
16/06/2025

کرنل منشاء خان صاحب مرحوم کے مزار کے پاس نامعلوم ڈوڈی کار نے موٹر ساٸیکل نمبر 5697 اے کے یو کو ٹکر مار دی،ٹکر سے دو افراد زخمی موٹر ساٸیکل پر سوار خاتون شدید زخمی جس کو تراڑکھل ٹی ایچ کیو ہپستال پہنچ دیا گیا۔جبکہ نامعلوم کار کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذراٸع تراڑکھل

#آن نیوز #قلعاں۔

*نیوزاپڈیٹ*تراڑکھل پلندری روڈ کی عدم تعمیر کے حوالے سے مکمل پہیہ جام ہڑتال,عوام نے روڈ پہ دھرنا دے دیا,مسافروں کو دشواری...
16/06/2025

*نیوزاپڈیٹ
*تراڑکھل پلندری روڈ کی عدم تعمیر کے حوالے سے مکمل پہیہ جام ہڑتال,عوام نے روڈ پہ دھرنا دے دیا,مسافروں کو دشواری کا سامنا،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عام لوگوں کو تکلیف دے عمل سے گزرنا پڑا رہا ہے۔شرکاء کا مطالبے کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔

#ڈپٹی کمشنر سدھنوتی #ایکسین شاہرات سدھنوتی #اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل
#آن نیوز #تراڑکھل

پولیس فورس آزادکشمیر کو بھی وہ سہولتیں ملنی چاہیے جو پاکستان میں پولیس فورس کو حاصل ہیں۔۔👇👇 #وزیراعظم ازادکشمیر  #آٸی جی...
12/06/2025

پولیس فورس آزادکشمیر کو بھی وہ سہولتیں ملنی چاہیے جو پاکستان میں پولیس فورس کو حاصل ہیں۔۔👇👇

#وزیراعظم ازادکشمیر #آٸی جی پی آزادکشمیر
آ #ن نیوز۔ #قلعاں

Address

Telephone

+923115802110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AAN NEWS. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AAN NEWS.:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share