Abuzar Gaazi

Abuzar Gaazi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abuzar Gaazi, Digital creator, Multan.

مزدور سراپا محنت کی باکمال داستان ہے۔جن کا ہر دن نئے عزم اور ہمت کی کہانی سناتا ہے۔شروع کیا گیا عمل اپنے معمار کی اور چل...
01/05/2024

مزدور سراپا محنت کی باکمال داستان ہے۔جن کا ہر دن نئے عزم اور ہمت کی کہانی سناتا ہے۔شروع کیا گیا عمل اپنے معمار کی اور چلتا ہوا کام اپنی بنیاد بتاتا ہے۔مزدور کو صرف تگاری اٹھانے والے تک محدود کرنا غیر مناسب ہے.زندگی کے ہر شعبے میں مسلسل ترقی ،مستقل تبدیلی اور بہتر ہوتی آسائشیں سبھی اس جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔جن کے کام کو آج سرایا جا رہا ہے۔

A-log(63)ڈھلتی پہر میں ایک دن پہلے جسکی گرمی سردی کو مدنظر رکھا جاتا تھا آج بے فکری کے عالم میں صبر کا پہاڑ لیے اسے قبر ...
11/01/2023

A-log(63)
ڈھلتی پہر میں ایک دن پہلے جسکی گرمی سردی کو مدنظر رکھا جاتا تھا آج بے فکری کے عالم میں صبر کا پہاڑ لیے اسے قبر میں اتار رہیں ہیں اس خیال کےساتھ شاید اسے ضرورت نہیں رہی۔ گرمی اور سردی کا سوچے بغیر 72 قدموں پر ایک دعا کے بعد انسان کو اسکے حال اور اسکے اعمال پر چھوڑ دیا جاتا ہے چند گھنٹوں کی دوری میں احساسات اور مزاجوں کا رخ بدل جاتا ہے اور انسان رشتوں کی بجاے میت سے پکارنے کو ترجیح دیتا ہے مرا ہوا انسان آخر کتنا بے بس ہو گا ؟
مردے کو سفید کفن کی تہوں میں لپٹے زندگی کی نعمت کا احساس ہوتا ہے ان لمحوں میں جدھر میت کو دیکھا جاتا ہے انسان خود کو خوش نصیب مانتا ہے اور اپنی منزل کا انجام اپنی آنکھوں سے خود دیکھتا ہے
دنیا 72 قدموں پر خونی رشتوں کو بھی قبر کی آزمائش میں چھوڑ جاتی ہے ایسی دنیا سے کیسی امید ؟؟؟؟؟

A-log(63)زندگی کا فلسفہ مختلف مگر قدرت کے اصول ہر انسان کے لیے ایک جیسے حالات و واقعات کی ریل پیل اور تقدیر کے فیصلوں کے...
10/01/2023

A-log(63)
زندگی کا فلسفہ مختلف مگر قدرت کے اصول ہر انسان کے لیے ایک جیسے حالات و واقعات کی ریل پیل اور تقدیر کے فیصلوں کے رنگ مختلف ملتے ہیں ہر انسان اپنی زندگی کے لمحوں میں سکھ کے ساتھ ساتھ آزمائش کی گھڑی سے بچنے کی دعا مانگتا بھی ملتا ہے دل کے کوچوں کو ٹھنڈی ہواوں کا اسیر چاہتے ہوے گرمی کی تپش اور حالات کی ناچاکیوں سے دور بھاگتا ہے
قدرت کے اصولوں میں کامیابی ناکام بندوں کی کوشش میں لکھی ہے حالات کے سیلاب سے متاثرہ دل اور اجڑے گلستان کے مالی جنکی امیدیں سمندر کی طرح اپنا رخ موڑ چکی ہو جنکی توقعات زلزوں کی مد میں آ چکی ہو جنکا دل ٹوٹ چکا ہو موت کے انتظار میں بیٹھا حضرت انسان ان لمحوں کو فیصلہ کن بنا لےاور جذبوں کے لشکر میں امید کے ہتھیاروں سے لیس جب سوچ لیتا ہے تو اسکو ہرانا ناممکنات میں سے ہو جاتا ہے
حالات اور آزمائشوں سے تراشہ انسان جسکو دنیا داری کی فکر اور نقصان کا ڈر نہیں مرنے کا خوف اور جینے کی آرزو نہیں انسان کے اس سفر کو کامیابی کی پہلی سیڑھی مانا گیا ہے

A-log(61) عموما(جمعہ،نماز،عید اور جنازہ)  پڑھتے وقت محسوس کرتا ہوں کہ کبھی خیال یا دل نے کوشش نہیں کی کہ میں اپنی ساری ز...
09/01/2023

A-log(61)
عموما(جمعہ،نماز،عید اور جنازہ) پڑھتے وقت محسوس کرتا ہوں کہ کبھی خیال یا دل نے کوشش نہیں کی کہ میں اپنی ساری زندگی میں ایک دفعہ امامت کا شرف بھی لوں بس خاموشی کی آنکھ بند کرتے ڈراما کرتا ہوں کہ میں یہ نہیں کر سکتا مگر دل کہتا ہے کہ میں بہترین کر سکتا ہوں
کاروباری سفر میں کچھ دوستوں نے میری ڈیلنگ دیکھتے ہوے کہا کہ اب بھائی صحیح کاروباری والی روح نظر آ رہی ہے اس بات کو کہنے والے کی بات اب تک میرے خیالوں میں گھومتی ہے کہ اس بات کو کس طرف سے سوچنا شروع کروں اور کہے ہوے کی بات کو کیا رنگ دوں
وقت کی دھوپ اور چھاوں نے گزرتی زندگی میں ایک ایسی حس سے نوازا جس نے انداز کاروبار کو اور متعلقہ لوگوں کی نفسیات کو سمجھنے کا موقعہ دیا
لوگ سامنے بیٹھ کر جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں اور کہتے ہیں میں پروفیشنل ہوں اور میں بغیر کچھ کہے خود کو پروفیشنلزم کا واسط دیتے ہوے مسکراتا ہوں تاکہ پروفیشنل ہونے کو ثابت کر سکوں ۔
زندگی کا تسلسل نظریے اور شخصیت جیسی دو جہتوں پر منحصر معاشرے میں نظر آتا ہے کچھ نظریات کی جنگ لڑتے ہیں اور کچھ شخصیت کی کشتی کرتے ہیں مگر کامیاب لوگوں کی تاریخ گواہ ہے نظریہ ہمیشہ انسان کی پہچان بناتا ہے جس کا میں شیدائی ہوں

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
09/01/2023

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

A-log(27)ملکی حالات کے ننگے ناچ میں ناچنے والے بھی ہم اور برہنہ بھی ہم وقتی غم اور جوش کے گرجتے آسمان میں چمکتے آنسوؤں ک...
25/10/2022

A-log(27)
ملکی حالات کے ننگے ناچ میں ناچنے والے بھی ہم اور برہنہ بھی ہم وقتی غم اور جوش کے گرجتے آسمان میں چمکتے آنسوؤں کو شاید محسوس کیا جا سکتا ہے مگر اس خوف کو جانچا نہیں جا سکتا عوامی غصے کو سیلاب کی مانند divert کیا جا سکتا ہے مگر سامنا کرنا ممکن نہیں
اظہار غم کے گزرتے وقت کو واپس لانا ممکن ہوتا تو آج میں اپنی بے بسی پر افسوس نہ کرتا بلکہ اس وقت کو ٹھیک کرتا جسکا اختیار مجھے نہیں ملا اور اس قتل کو جسمیں ہر پاکستانی کا برابر حصہ ہے اسکی سزا جزا جو میرے اختیار میں نہیں اسی وقت دیتا
ارشد شریف کا قتل ہمارے معاشرے کا وہ پہلو جسکی لاش ہمارےانصاف کو پھانسی دے رہی ۔جسکا چہرہ ہمارے ظلم کی تصویر بنا رہا
جسکا خون ہماری تاریخ کے پنوں پر بے بسی کے آنسووں کا نشان چھوڑ چکا اور کائنات کا ہر ذرہ انسانی قلب کو گواہ بنا رہا کہ سچ بولنے کی سزا صرف یہی ہے

سزا وار ہی سہی خطا کار ہی سہی
انسانوں کی بستی میں ساز باز ہی سہی
آزمائش کی بلندیوں کے امیدوار ہی سہی
خون کی بہتی کشتیوں کےملاح ہی سہی

A-log(26)توشہ خانہ میں آنے والے تمام تحائف کو  ایک procedure  کے تحت جسکا memorandum میں ذکر کیا گیا ہے ریکارڈ میں جمع ک...
23/10/2022

A-log(26)
توشہ خانہ میں آنے والے تمام تحائف کو ایک procedure
کے تحت جسکا memorandum میں ذکر کیا گیا ہے ریکارڈ میں جمع کروائیں جاتے ہیں پھر اسکے بعد head of the state کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ 50% کی رقم گفٹ کی evaluation کے بعد خرید سکتا ہے جو سابقہ head state نے 20% پر بھی خریدے جو قانونی بھی ہے اب اگر اس طریقے کار کو توڑا گیا پھر تو خان صاحب مشکل میں آ سکتے تھے مگر ایسا ہوا نہیں
دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایسا فیصلہ جسکی اہمیت اس خطے کو بہت حد تک متاثر کر سکتی تھی اسکے باوجود بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ جسکی jurisdiction انتظامی امور کی حد تک نمائندگان کو متاثر کر سکتی ہے اس سے عدالتی قسم کا فیصلہ آنا عدالت کی بھی توہین ہے اور الیکشن کمیشن جیسے معتبر ادارے کی بھی جسپر اعتماد ہر پاکستانی کی ضرورت ہے اس ادارے کو کچھ خاص لوگوں کی خواہشات کے لیے متضاد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
(لنک سے راہنمائی لے سکتے ہیں جسمیں طریقہ کار وضع کیا گیا ہے )
https://www.google.com.pk/url?sa=t&source=web&rct=j&url=https://cabinet.gov.pk/SiteImage/Misc/files/tk-gift-procedure.pdf&ved=2ahUKEwiq_K_I1vb6AhWG76QKHSwGCA8QFnoECBYQAQ&usg=AOvVaw1T7u35ySaRzZb-9K3CA9Ae

A-log(23)آدھی رات اور صبح کے درمیان لکھی تحریر میری سوچ کا آئینہ ہے جسکو دیکھتے ہوے میں اپنی ذات کو اصلاح کے رنگوں سے رن...
13/10/2022

A-log(23)
آدھی رات اور صبح کے درمیان لکھی تحریر میری سوچ کا آئینہ ہے جسکو دیکھتے ہوے میں اپنی ذات کو اصلاح کے رنگوں سے رنگتا ہوا ان عوامل کا پیروکار ہوں جو شاید ایک کاروباری انسان کی پہچان تو نہ ہو مگر شوق کے کنویں میں کھڑا تن تنہا بلندی کی انتہا کو چھونے کا سنہرا خواب لیے محنت کے پہاڑ کو مسافت وقتکی قید سے آزاد کر چکا ہو اس سفر میں راہی تو میری ذات تھی مگر گزرتے وقت میں چلتے لوگوں سے چلنے کی مہارت لیتے چلتے چلتے منزل کی طرف رواں دواں ہوتے چلے گے
محنت کی رسی کو پہاڑ جسی استقامت سے باندھ کر چلنے کا جذبہ رکھنے والے میرے راہی صرف وہی ہوں گے جو ان عوامل کا سہارا لیتے میرے ساتھ چلیں گئے ان عوامل کے بغیر شاید ہم چل نہ سکیں جو منزل سے ہٹ کر چلنے کا درس دینے کی خواہش رکھتے ہیں
ان لمحات میں خلوص اور commitment کا عنصر منزل سے وفاداری کا پہلا سبق ہو گا جوہماری پہچان رہے گا بغیر پہچان کے شاید راستے میں مل تو سکیں مگر چل نہ سکیں گے
منزل کی راہ میں حائل دوستی جیسے نرم رشتے جو رستے کی مسافت کو تنگدست کرتے قربانی لینے کی امید رکھیں ہوے ہوں گےان رکاوٹوں کے عارضے ساتھ وہی چھوڑنے کے مجاز ہوں گےجو بہرحال میری منزل سے وفاداری کا ثبوت بنیں گے۔

A-log(22)زندگی کی ڈھلتی شام اور گزرتی صبح میں مہکتے انسانوں کے مزاجوں کی ریل پیل بڑا اثر رکھتی ہے جو نظام قدرت میں دورے ...
12/10/2022

A-log(22)
زندگی کی ڈھلتی شام اور گزرتی صبح میں مہکتے انسانوں کے مزاجوں کی ریل پیل بڑا اثر رکھتی ہے جو نظام قدرت میں دورے انسان سے خوبصورت نظر آتی ہے
طلوع آفتاب کی زردی نے میدانوں کی خالی گنگا میں بہنے کی خواہش تو کی مگر سواے بابوں کی جگالی کے کچھ نہ مل سکا تو دوڑنے کی رفتار اس حساب سے کی کہ بابوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچ سکے دوسرے ہی لمحے جوانوں کی طرز پر اٹھک بیٹھک نے بزرگ کے پٹھوں کو وہی بیٹھنے پر مجبور کر دیا اور دیکھتے دیکھتے دوسری طرف کرکٹ کے کھیل میں ایمپائر نے وایڈ بال کا اشارہ دیا جسپر بالر نے چل چول نا مار کہہ کر ایمپائر کے فیصلے کو رد کرتے اگلے اوور کے لیے دوسرے بالر کو بال پکڑائی اور تیسری سائیڈ پر کھڑا میں اور ایک جوان اپنے حساب سے ایکسرسائز کرتے اپنے عملوں سے trainer کی گنجائش ختم کر رہے تھے
مذہبی اور سیاسی امور کو بھی کچھ ایسے ہی معاملات میں الجھایا جا رہا ہے عید میلادالنبی کو بطور فنکشن اپنانے کی کوشش کی جا رہی ہے دوسری طرف ہمارا نظام اپنی بے بسی کے آنسو روتا ایک انسان سے شروع ہونے والی بہتری کا انتظار کر رہا ہے مگر ہم دوسرے سے شروع کرنا چاہتے ہیں

A-log (20)Part 1قانون پیدائشی اور قدرتی خواجہ سرا کو کیسے define کرے گا  ؟trasngender  خواجہ سرا کی ایک قسم ہے یا خواجہ ...
04/10/2022

A-log (20)
Part 1
قانون پیدائشی اور قدرتی خواجہ سرا کو کیسے define کرے گا ؟trasngender خواجہ سرا کی ایک قسم ہے یا خواجہ سرا کو ہی ٹرانسجینڈر کہا گیا ہے؟کیا سیلف پرسیوڈ جینڈر کو ٹرانسجینڈر کے ذمرے میں لایا گیا ہے ؟
وقت کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر ہارمونل تبدیلی آ سکتی ہے تو کیا میڈیکلی gender تبدیل ہو سکتا ہے ؟اسکی شناخت کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جاے گا ؟
ٹرانسجینڈر کی تعریف اور مفہوم واضح کیا گیا ہے ؟؟؟
کسی انسان کے ذاتی احساسات اور انفرادیت کی بنیاد جسپر وہ کسی جینڈر کا احساس رکھتا ہے جو اسکے پیدائشی جینڈر سے مطابقت رکھ بھی اور نہیں بھی سکتا
اس بات کی تشریح کیا ہو گی؟؟؟ جو اس وقت لمحہ فکریہ اور بل لانے والوں کی نااہلی اور سازشی جال کا پھندہ بھی ہو سکتا ہے
ان تبدیلیوں کو دیکھ کر لگتا یہی ہے جیسے مناسب منصوبے کے تحت اسکو لانچ کیا گیا ہے جو اسلام کے منافی اور پاکستانی کمیونٹی میں ایک فتنہ پروری سے کم نہیں آنے والے دنوں میں بہت سارے رحجانات کو موقع ملے گا
جو ملک خداداد کو لبرل قسم کی شکل میں لانا چاہے گے

A-log(19)   Transgender Act 2018 (Part 2)قانونی نختوں کی سیڑھی کا سہارا لکر اس ایکٹ کو عام لوگوں کے لیے آسان بنانے کی کو...
03/10/2022

A-log(19)

Transgender Act 2018
(Part 2)
قانونی نختوں کی سیڑھی کا سہارا لکر اس ایکٹ کو عام لوگوں کے لیے آسان بنانے کی کوشش کی گئ ہے جسمیں اختلاف ہر انسان کا حق ہے نا کہ ہر gender کا ۔

PPC-509
جس کی سزا و جزا کا اطلاق عورت ہونے کے ساتھ تھا خواجہ سراوں کو بھی اس شق میں ایڈ کر لیا گیا
اس شق میں عورت کی تکریم پر ایسے الفاظ کا چناو اشارہ یا ناگوار آواز harrasement کے زمرے میں آتی ہے
S*x favour,harrasement behaviour,work place demand
ان حالات میں گورنمنٹ نے اچھا قدم اٹھایا ہے اور عورتوں جیسے حقوق خواجہ سراوں کو بھی دیے ہیں بشمول all genders within community
کا بھی اضافہ کیا گیا ہے (؟)
خواجہ سراوں کو پاکستانی ہونے کا احساس اور انکے حقوق کا تحفظ ایک خوش آئین بات ہے جسمیں کسی بھی قسم کا شرعی اور اسلامی اختلاف نہ ہے
اسلام تو انسان کی بات کرتا ہے اسکے حقوق کی بات کرتا ہے کسی gender سے بالاتر ہو کر بات کرتا ہے آئین پاکستان میں اگر اس ایکٹ کو مطابقت دی گی ہے تو اسکو justify کرنا اور اسکے theme کو بتانا گورنمنٹ کا کام ہے کس سوچ کے ساتھ یہ بنایا جا رہا ہے سوسائٹی میں اسکی implication کیسے کروائی جاے گی؟
اضافی نوٹ
(ایکٹ part-1 کو کل شئیر کیا جاے گا جسمیں اختلاف موجود ہے)

تحریری ٹیسٹ
03/09/2022

تحریری ٹیسٹ

Address

Multan

Telephone

+923006217465

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abuzar Gaazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abuzar Gaazi:

Share