Mystery bee

Mystery bee Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mystery bee, Digital creator, Multan.

10/10/2025

دبئی سے آئی ہوئی خاتون ڈاکٹر کے شہر میں بڑے چرچے تھے.
اور اس کا دعویٰ تھا کہ وہ بغیر دوائی، بغیر ٹیکے اور بغیر آپریشن کے علاج کرتی ہے.

اس کے کلینک پر ہر وقت خواتین کا رش لگا رہتا تھا...
شہر بھر میں دھوم مچی ہوئی تھی.
خواتین دور دور سے علاج کی غرض سے آتیں اور ڈاکٹر صاحبہ کو دعائیں دیتی ہوئی جاتیں.

ڈاکٹر صاحبہ کی شہرت کا سن کر دوسرے شہر کی ایک خاتون جس کا نام *سندری بی بی* تھا، علاج کی غرض سے ڈاکٹر صاحبہ کے کلینک آئی...
وہاں کافی ساری خواتین پہلے سے انتظار کر رہی تھیں...
ان خواتین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ کے ہاتھ میں شفا ہے اور ان کا طریقہ علاج بالکل مختلف بھی ہے اور منفرد بھی...

سندری نے فیس کے ایک ہزار روپے دے کر اپنی باری کا ٹوکن لے لیا اور انتظار میں بیٹھ گئی..

جب اس کی باری آئی تو وہ جھجھکتے ہوئے ڈاکٹر صاحبہ کے کمرے میں داخل ہوئی..
سامنے کرسی پر ایک پکی عمر کی عورت براجمان تھی....
سندری نے اس سے پوچھا،
*باجی، ڈاکٹر صاحبہ کدھر گئی ہیں*...
اس عورت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا...
*آئیں آئیں، ادھر بیٹھیں... میں ہی ڈاکٹر ہوں*...
سندری نے ڈاکٹر صاحبہ کو اپنے امراض کی تفصیل بتانی شروع کر دی..
ڈاکٹر صاحبہ پوری توجہ سے سنتی رہیں..
جب سندری خاموش ہوئی تو ڈاکٹر صاحبہ نے پوچھا..
*اچھا یہ بتائیں، آپ مہینے میں کتنے سوٹ بنوا لیتی ہیں، آپ کا کپڑوں کا ذوق تو بہت عمدہ لگ رہا ہے
خاتون نے خوش ہوتے ہوئے بتایا
ڈاکٹر صاحبہ، دل تو بہت کرتا ہے کہ ہر مہینے 5 چھ سوٹ سلوا لیا کروں، لیکن علاج پر ہی اچھا خاصہ خرچہ ہو جاتا ہے، لہٰذا کپڑوں کا شوق رہ جاتا ہے

ڈاکٹر صاحبہ نے سندری کو تسلی دی..
اور اسے اپنے ساتھ پچھلے کمرے میں لے گئیں..
سندری کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں..
اتنے سارے شاندار سلے ہوئے سوٹ ٹنگے ہوئے تھے...
وہ خوشی کے مارے ایک ایک سوٹ دیکھنے لگی...
ہر سوٹ پر پرائس ٹیگ بھی لگا ہوا تھا...
قیمت انتہائی مناسب تھی...
سندری نے چار سوٹ پسند کئے اور
ڈاکٹر صاحبہ کو ادائیگی کر دی..
سندری کسی طرح بھی مریضہ نہیں لگ رہی تھی...
اس کے چہرے پر خوشی اور تمکنت ٹھاٹھیں مار رہے تھے...
ڈاکٹر صاحبہ نے کہا :
آپ نے جب بھی شاپنگ کرنی ہو، میرے پاس آ جایا کریں.. بس یوں سمجھیں کہ آپ کا علاج پورا ایک سال چلے گا، آپ ہر مہینے اپنی دوائیوں کے پیسوں سے سوٹ خرید کر لے جایا کریں، میں لاگت پر سوٹ بیچتی ہوں، ان پر منافع بھی نہیں لیتی
سندری نے حیران ہوتے ہوئے کہا:
قیمت تو واقعی بہت مناسب ہے، لیکن اگر آپ منافع نہیں لیتیں تو آپ کو اتنی محنت کرنے کا کیا فائدہ.. ڈاکٹر صاحبہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا...
*سندری ، وہ جو آپ ٹوکن کا ایک ہزار دے آئی ہو، بس وہی میرا منافع ہے، اور میں دن میں پچیس تیس مریض دیکھ لیتی ہوں، اللہ کا شکر ہے گزارہ ہو جاتا ہے، اور عورتیں بھی کپڑے دیکھ کر اپنی بیماری بھول جاتی ہیں، اب آپ کیسا فیل کر رہی ہیں

سندری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا...
*ایک دم فرسٹ کلاس، طبیعت ہلکی پھلکی سی ہو گئی ہے، جیتی رہو، تم پہلی ڈاکٹرنی ہو جس نے میرے مرض کی بالکل صحیح تشخیص کی ہے۔
🧐🫣👍😁

10/10/2025

ایک دفعہ کا ذکر ہے
ایک گاؤں میں دو میاں بیوی رہتے تھے

ـــ

ــــ

ــــ

ـــ

ابھی بھی وہیں رہتے ہیں 😒
روز روز کہاں سے لاؤں نئی نئی کہانیاں 😑🫣

09/10/2025

جب ایک ہاتھی کو ایک مُلک سے دوسرے مُلک شفٹ کیا جاتا ھے تو اُسے ایک بہت بڑے لکڑی کے صندوق میں بند کر کے جہاز میں بٹھایا جاتا ہے۔

لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اُس صندوق کے اندر ننھے ننھے چُوزے بھی رکھے جاتے ہیں۔
جی ہاں — نرم، نازک، کمزور چُوزے۔

وجہ؟
کیونکہ ہاتھی اپنی دیوہیکل جسامت کے باوجود فطری طور پر نہایت محتاط ہوتا ہے۔
وہ کسی جاندار کو نقصان پہنچانے سے شدید گریز کرتا ہے۔

چُوزوں سے گھرے ہونے کے بعد ہاتھی پورے سفر کے دوران بالکل خاموش اور ساکت کھڑا رہتا ہے —
نہ اس لئے کہ اُسے خود کوئی خطرہ ہے،
بلکہ اس لئے کہ کہیں کسی چُوزے پر پاؤں نہ آ جائے۔

یہ اُس کے صبر، اُس کی طاقت، اور اُس کی شرافت کا پہلا امتحان ہوتا ہے۔

اس غیرمعمولی رویے نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا۔
تحقیق سے پتا چلا کہ ہاتھی کے دماغ میں spindle cells نامی وہ خاص اعصابی خلیے موجود ہیں جو ہمدردی، خود آگاہی، اور سماجی رشتوں سے وابستہ ہیں —
اور یہ خلیے صرف چند مخلوقات میں پائے جاتے ہیں، مثلاً انسان اور بندر۔

یوں ہاتھی صرف جسمانی طور پر ہی نہیں، جذباتی طور پر بھی عظیم ہے۔
وہ محسوس کرتا ہے۔
سمجھتا ہے۔
اور ہر موقع پر رحم کو جبلّت پر ترجیح دیتا ہے۔

صدیوں پہلے لیونارڈو دا ونچی نے ہاتھی کی انہی صفات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا:

“ہاتھی عدل، عقل، اور اعتدال کی علامت ہے۔”

وہ کہتا ہے، ہاتھی جب دریا میں اُترتا ہے تو شور نہیں مچاتا،
بلکہ باوقار انداز میں نہاتا ہے — گویا کوئی مقدّس عمل انجام دے رہا ہو۔

وہ بھٹکنے والوں کی راہ دکھاتا ہے۔
تنہا نہیں چلتا، ہمیشہ جھنڈ کے ساتھ رہتا ہے۔
راستہ ایک رہنما کے پیچھے طے کرتا ہے۔
اور جفتی کے بعد خود کو پاک کرتا ہے، پھر قافلے میں واپس آتا ہے۔

یہاں تک کہ جب کسی دوسرے جھنڈ سے سامنا ہو تو وہ اپنی طاقت نہیں جتاتا —
بلکہ اپنی سونڈ سے نرمی سے راستہ بناتا ہے، بغیر نقصان پہنچائے۔

لیکن شاید اُس کا سب سے گہرا عمل وہ ہوتا ہے جب ہاتھی کو اپنی موت قریب محسوس ہوتی ہے۔
وہ چپ چاپ اپنے جھنڈ سے الگ ہو جاتا ہے —
اکیلا مرنے کے لیے۔

کمزوری سے نہیں،
بلکہ اس لئے کہ کم عمر ہاتھی اپنے دکھ سے محفوظ رہیں۔
تاکہ غم کا بوجھ وہ خود اُٹھا لے۔

یہ اُس کی عزّتِ نفس ہے،
اُس کی رحم دِلی،
اُس کی شرافت۔
انسانوں کے لیئے سوال ھے

09/10/2025

یہ کہانی ایک ایسے آدمی کی ہے جو ہمیشہ جب گھر سے نکلتا تو اپنی بیوی سے کہتا، "اگر مجھے کوئی مشکل پیش آئے یا میں دیر سے آؤں اور آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو اس نمبر پر کال کر لینا۔" بیوی نے حیرت سے پوچھا، "یہ نمبر کس کا ہے؟"

شوہر نے جواب دیا، "یہ میرے بھائی کا نمبر ہے۔" بیوی کو تعجب ہوا کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کے شوہر کے کوئی بھائی نہیں تھے۔ پھر بھی وہ خاموش ہو گئی اور بات آئی گئی ہو گئی۔

ایک دن شوہر گھر سے نکلا اور پورے ایک ہفتے تک واپس نہ آیا، جو اس کی عادت نہیں تھی۔ گھر میں کھانے پینے کا سارا سامان ختم ہونے لگا، اور بیوی کی حالت خراب ہونے لگی۔ بچوں کا بھوک کے مارے رونا سن کر بیوی بہت پریشان ہوئی۔ وہ شوہر سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتی رہی، مگر اس کا فون بند تھا۔

جب حالات مزید بگڑنے لگے، تب بیوی کو اپنے شوہر کی ہدایت یاد آئی کہ اگر کوئی ضرورت پیش آئے تو اس نمبر پر کال کریں۔ بے چینی کے عالم میں اس نے نمبر پر کال کی۔

کال کا جواب دینے والے شخص نے کہا، "جی، کون بات کر رہا ہے؟"

بیوی نے روتے ہوئے کہا، "میرے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں، اور میرے شوہر خالد نے کہا تھا کہ اگر کچھ ہو تو آپ کو کال کروں۔ میں جانتی ہوں کہ اس کے کوئی بھائی نہیں ہیں، مگر پھر بھی اس نے کہا تھا کہ آپ سے رابطہ کریں۔"

اس آدمی نے کہا، "فون بند کر دیں، میں فوراً پہنچ رہا ہوں۔"

کچھ دیر بعد وہ آدمی کھانے پینے کا سامان اور پیسوں کا لفافہ لے کر ان کے گھر آیا۔ اس نے سب کچھ دروازے پر چھوڑا اور چپ چاپ واپس چلا گیا۔

بیوی نے وہ سامان اٹھا لیا اور آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اس کے بعد وہ شخص اپنے دوست کی تلاش میں نکل گیا۔ دو دن بعد اسے پتہ چلا کہ اس کا دوست ایک حادثے کے بعد شہر کے ایک ہسپتال کی مردہ خانے میں موجود ہے۔ ایک ٹرک نے اسے ٹکر ماری تھی، اور ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔

وہ دوست، اپنے مرحوم دوست کے جسد خاکی کو اس کے اہل خانہ کے پاس لے آیا، اور بعد میں اس نے اپنے دوست کے بچوں اور بیوی کی کفالت کا ذمہ اٹھا لیا۔ اس نے ان کی ضروریات کو پورا کیا اور ان کے بچوں کو پڑھا لکھا کر یونیورسٹی تک پہنچا دیا۔

بیوی کو کبھی یقین نہیں آیا کہ اس کا شوہر کا دوست ان کا بوجھ اس وفاداری کے ساتھ اٹھائے گا اور ان کی مدد کرے گا۔ وہ دوست واقعی ایک عظیم انسان اور اعلیٰ کردار کا مالک تھا۔

یہ کہانی ہمیں سچی دوستی اور انسانیت کی اہمیت سکھاتی ہے۔

02/10/2025
اپنے غصے کو اپنے کنٹرول میں رکھیں ،اپنے آپ کو غصے کے کنٹرول میں نہ دیں
28/09/2025

اپنے غصے کو اپنے کنٹرول میں رکھیں ،اپنے آپ کو غصے کے کنٹرول میں نہ دیں

آؤ بنائیں بلبلے مل کر اُڑائیں بلبلےپیالی میں لو پانی ذرااور اُس میں صابن لو ملاپھر ایک نلکی کا سرااُس میں ڈبو کر لو اُٹھ...
21/07/2025

آؤ بنائیں بلبلے

مل کر اُڑائیں بلبلے

پیالی میں لو پانی ذرا

اور اُس میں صابن لو ملا

پھر ایک نلکی کا سرا

اُس میں ڈبو کر لو اُٹھا

نلکی میں مارو پھونک اب

وہ بن گیا اک بلبلا

یوں ہی بنائیں بلبلے

مل کر اڑائیں بلبلے

راہ گزرتے ہوئے ڈاکٹر نے اپنے بزرگ پیشنٹ کو دیکھ کر پوچھا ۔۔۔۔۔ کان کا آلہ لگا نے سے تم اور تمہاری فیملی یقیناً خوش ہوگی ...
21/07/2025

راہ گزرتے ہوئے ڈاکٹر نے اپنے بزرگ پیشنٹ کو دیکھ کر پوچھا ۔۔۔۔۔ کان کا آلہ لگا نے سے تم اور تمہاری فیملی یقیناً خوش ہوگی ۔۔۔۔۔
"ارے ڈاکٹر میں نے گھر میں بتایا ہی نہیں کہ میں اب سن سکتا ہوں", مریض نے خوش دلی سے جواب دیا۔۔
، کھانے کی میز پر ان کے ساتھ بیٹھتا ہوں ، خاموشی سے ان کی باتیں ڈیڑھ ماہ سے سن رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔ اس دوران ، میں نے اپنا وصیت نامہ 3 بار تبدیل کیا ہے ، 😂🤣😁

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mystery bee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share