Multan 1 News

Multan 1 News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Multan 1 News, Media/News Company, Multan.

10/09/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ ملتان پہنچ گئی,یہ ان کا دوسرا دورہ ہے،جلالپور پیروالہ کا فضائی جائزہ

قطر کے دارالحکومت دوحا میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق دوحا کے علاقے کتارا میں دھواں دیکھا گیا۔دوسر...
09/09/2025

قطر کے دارالحکومت دوحا میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق دوحا کے علاقے کتارا میں دھواں دیکھا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحا میں حماس کی قیادت پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی اطلاع ہے جبکہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دھماکے سینئر حماس رہنماؤں کے خلاف قاتلانہ کارروائی ہیں۔

اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے دوحا میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔


09/09/2025

سیلاب میں ڈوبے جلالپور پیر والہ کے فضائی مناظر

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قادرپورراں میں 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺ کی ریلی میں عاشقان رسول ﷺ کا ٹھاٹھیں مارتا س...
07/09/2025

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قادرپورراں میں 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺ کی ریلی میں عاشقان رسول ﷺ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ۔ درود و سلام سے فضا گونج اُٹھی سرکار کی آمد مرحبا ۔ مدنی کی آمد مرحبا

معروف بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔معروف بھارتی اداکارہ کاجل اگروال بھارت کی مع...
05/09/2025

معروف بھارتی اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ کاجل اگروال بھارت کی معروف اداکارہ ہیں،ٹک ٹاک پر اداکارہ کی موت کی خبریں زیرگردش ہیں،جہاں مختلف ویڈیوزسامنے آرہی ہیں جن میں دعوی کیا جارہا ہےکہ انکی کار حادثے میں موت ہوگئی ہے، خبر کے بعد انکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تاہم اداکارہ کی موت خبریں جھوٹی نکلیں،کیونکہ اداکارہ اس وقت مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں ،اداکارہ نےسوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پرکچھ تصاویراپلوڈ کیں ہیں جس سے انکی موت سے متعلق تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے،اس کے علاوہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر سٹوری بھی شیئر کررکھی ہے۔

خیال رہےکہ کاجل اگروال کوجنوبی ہندوستانی سنیما کی سب سےزیادہ معاوضہ لینےوالی اداکاراؤں میں سےایک سمجھا جاتا ہے،کاجل اگروال جوکہ تیلگو، تامل اورہندی فلموں میں کام کرچکی ہیں،انکی اجے دیوگن کیساتھ سنگم فلم بھی کافی مشہور ہوئی تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ  پنجاب حکومت نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر...
05/09/2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی ہے، روٹی کی قیمت 14روپے مقرر کی ہے، سیلاب کی آڑمیں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

نوٹیفکیشن

محکمہ خوراک پنجاب نے روٹی اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں 100 گرام روٹی 14 روپے سے زائد فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی، 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے تک فروخت کیا جاسکےگا، 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 1810 روپے تک فروخت کیا جاسکے گا۔ آٹا تھیلوں پر مکمل لیبلنگ درج کرنا لازم ہو گا۔

ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق روٹی اور آٹے کے نرخوں پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مصنوعی مہنگائی اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس دوران گندم ، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ۔ فیڈ ملوں میں گندم کا استعمال روکنے کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئ ۔

پیرا کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے خصوصی اختیارات تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ پیرا کو گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ۔

سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی گئی گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری طور پر متحر ک کر دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ روٹی کا نرخ چودہ روپے اور بیس کلوآٹے بیگ کا نرخ ایک ہزار آٹھ سو دس روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہیے۔

پی پی ایل نے کہاہے کہ پوٹھوار ریجن میں ڈھوک سلطان 3 میں تیل اور گیس دریافت ہو ئی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق  پوٹھوار ریجن میں ...
05/09/2025

پی پی ایل نے کہاہے کہ پوٹھوار ریجن میں ڈھوک سلطان 3 میں تیل اور گیس دریافت ہو ئی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق پوٹھوار ریجن میں ڈھوک سلطان 3 میں تیل اورگیس دریافت ہوئی ہے ، ڈھوک سلطان 3 سے 2113 بیرل یومیہ 4.13 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی ہے ۔

تیل اورگیس کی دریافت پوٹھوہار خطے میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے، یہ پیشرفت پوٹھوہار کوہاٹ زیلی بیسن میں ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کیلئے...
05/09/2025

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کر دی گئی ۔

ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق عام مارکیٹ میں محض کاغذی گندم خریداری سے قیمتوں میں مصنوعی اضافی کیا جا رہا تھا، سستے داموں خریدی گئی گندم کو بھاری منافع کی غرض سے ناجائز ذخیرہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

روٹی اور آٹے کی قیمت کا تعین

محکمہ خوراک پنجاب نے روٹی اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں 100 گرام روٹی 14 روپے سے زائد فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی، 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے تک فروخت کیا جاسکےگا، 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 1810 روپے تک فروخت کیا جاسکے گا۔ آٹا تھیلوں پر مکمل لیبلنگ درج کرنا لازم ہو گا۔

05/09/2025

Drone Footage of Pul Rango
پل رانگو پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے فضائی مناظر

گجرات میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر آج بھی سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آج گجر...
05/09/2025

گجرات میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر آج بھی سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آج گجرات کا دورہ متوقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

قبل ازیں سیالکوٹ میں یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا سابق حکم واپس لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ حکم صرف سرکاری اسکولز پر لاگو ہوگا۔ پرائیویٹ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔

افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسر...
05/09/2025

افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔

مقامی وقت کےمطابق زلزلہ ننگرہار اورکنڑ صوبوں میں رات 3 بجکر 36 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد لوگ خوف کے مارے پناہ گاہوں سے باہر نکل آئے۔

اس سےقبل یکم ستمبر کو آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےصوبوں میں کنڑ اور ننگرہار ہے، جہاں ہزاروں مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں،جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 2205 ہوچکی ہے۔

ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کو آنیوالے زلزلے میں 3640 شہری زخمی ہوئے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔


بلوچستان حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ داخلہ بلوچستان...
05/09/2025

بلوچستان حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی محکمہ داخلہ کے ذریعے پی ٹی اے کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ صوبے میں 5 ستمبر کی شام 5 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

نوشکی، خضدار، مستونگ، سبی اور کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سروس معطلی کا یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan 1 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share