Baithak بیٹھک

  • Home
  • Baithak بیٹھک

Baithak بیٹھک Idea to reveal the truth

24/07/2025
پاکستان کی فضاوں میں چینی مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گےپاکستان کی فضاوں میں چینی مسافربردارطیارے اڑان بھریں گے،ڈومیسٹک...
24/07/2025

پاکستان کی فضاوں میں چینی مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے
پاکستان کی فضاوں میں چینی مسافربردارطیارے اڑان بھریں گے،ڈومیسٹک مسافرغیرمعمولی رعایت کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔چیئرمین نجی ائیرلائن حنیف گوہر نےکہا ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوں گی،ابتداء میں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے،چینی طیارے قیمت میں ایئربس اوربوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگی۔،سول ایوی ایشن ہمیں اجازت دینے کو تیار ہے،سول ایوی ایشن کاکہنا ہےکہ ہمیں چینی طیاروں پراعتراض نہیں ہے ۔
PAKChina
PakChina Logistics

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوجڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر...
24/07/2025

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلبہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
ISPR
DG ISPR
ISPR - Inter Services Public Relations
Government of Pakistan

پاک ایران بارڈر کے قریب 33 غیر ملکی باشندے گرفتارایف آئی اے اور ایف سی نے پاک ایران بارڈر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ...
24/07/2025

پاک ایران بارڈر کے قریب 33 غیر ملکی باشندے گرفتار
ایف آئی اے اور ایف سی نے پاک ایران بارڈر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 33 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔کارروائی تفتان کے قریب ماشکیل بارڈر ضلع چاغی میں کی گئی۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق بنگلا دیش سے ہے اور وہ رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ملزمان نے ماشکیل کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ قانونی دستاویزات طلب کیے جانے پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Government of Pakistan
Prime Minister's Office of Pakistan
Mohsin Naqvi
Iran l ایران

https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/articles/324474نقل فارم کی فیس میں اضافہ واپس لیا جائے، ہائی کورٹ بارملتان...
24/07/2025

https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/articles/324474
نقل فارم کی فیس میں اضافہ واپس لیا جائے، ہائی کورٹ بارملتان

District Bar Association Multan
Govt of Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
Additional Chief Secretary South Punjab Official
Chief Secretary Punjab

Reveal the Truth

26 ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں، مولانا فضل الرحمانجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربر...
24/07/2025

26 ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ترمیم کا مسودہ حاصل کیا اور اس پر مشاورت کی، مسودے کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردار کرایا، اصل مسودے کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کو توثیق کرنا ممکن نہ تھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خاتمے کا فیصلہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا 8 سے 9 سال تک چیئرمین رہا ہوں، کس طرح پاکستان کشمیر کے مسئلے کے پیچھے آتا رہا یہ سب دیکھا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مؤقف رکھتے ہیں۔
Jui F Jui F
Maulana Fazl ur Rehman
Government of Pakistan
Prime Minister's Office of Pakistan

https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/articles/324465تجاوزات کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیا دپر مزید تیزی ، مظہر ...
24/07/2025

https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/articles/324465
تجاوزات کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیا دپر مزید تیزی ، مظہر خان

Maryam Nawaz Sharif
Marriyum Aurangzeb
Local Government & Community Development Department, Punjab
Govt of Punjab
Additional Chief Secretary South Punjab Official
Punjab Municipal Development Fund Company (PMDFC)
Multan Waste Management Company
Deputy Commissioner Multan

Reveal the Truth

https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/articles/324537ڈاکٹر نسیم اختر شعبہ سرائیکی کی پہلی خاتون پروفیسرBahauddin...
24/07/2025

https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/articles/324537
ڈاکٹر نسیم اختر شعبہ سرائیکی کی پہلی خاتون پروفیسر

Bahauddin Zakariya University
BZU Multan
BZU Multan BZU Multan
Bahauddin Zakariya University
B.Z.U Multan
Bahauddin Zakariya University
Govt of Punjab
The Governor of Punjab

Reveal the Truth

24/07/2025

دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے۔کوئٹہ میں 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کےشرکاء سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت جاننا ضروری ہے، بلوچستان سےمتعلق دیگرعلاقوں میں پایا جانے والا تصورحقیقت کےمنافی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری شورش کی اصل وجہ نہیں، حکومت سےنالاں نوجوانوں کےشکوے دورکرکےانہیں گلے لگائیں گے تاہم ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں سے آئین سے باہر بات ممکن نہیں۔سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کےلئےصوبائی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے،سکیورٹی فورسز گرے زونز میں آپریٹ کر رہی ہیں، دوست دشمن کی پہچان مشکل ہے تاہم دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی دیر پا قبضہ نہیں کر سکتے۔
CM Balochistan Sarfaraz Bugti
Chief Secretary Balochistan
Balochistan news
Government of Pakistan
Prime Minister's Office of Pakistan

سیلاب، پیپلزپارٹی مشکل کی ہر گھڑ ی میں عوام کیساتھ کھڑی ہے(احمد محمود)https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/arti...
24/07/2025

سیلاب، پیپلزپارٹی مشکل کی ہر گھڑ ی میں عوام کیساتھ کھڑی ہے(احمد محمود)
https://epaper.baithak.news/multan/2025-07-24/articles/324477
Pakistan Peoples Party Punjab
PPP Social Media Central Punjab
Women Wing PPP-Punjab
Makhdoom Syed Ahmad Mehmood Sain

Reveal the Truth

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baithak بیٹھک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baithak بیٹھک:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share