South Punjab Weather 357

South Punjab Weather 357 South Punjab Weather 357

21/08/2026

23 اور 24 اگست کو جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں ڈویلپمنٹ سے آندھی و بارش کا امکان ہو گا

اس بار بھی پچھلے سپیل کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں بارش کا امکان ہے فی الحال کوئی بھی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی وقت ...
29/07/2026

اس بار بھی پچھلے سپیل کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں بارش کا امکان ہے فی الحال کوئی بھی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی وقت آنے پر کیا تبدیلی آتی ہے آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔
آج اور کل صرف کوہ سلمان سے جڑے علاقوں میں بارش ممکن ہے 31 جولائی سے 3 یا 4 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں کہیں 1 تو کہیں 2 اچھی بارشیں برسنے کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔سسٹم براہ راست داخل نہیں ہو گا اس لیے ابھی بھی امکانات ڈویلپمنٹ کی شدت اور حرکت پر منحصر ہیں۔۔۔ایم جے او ویویو جلد انڈین اوشن سے آگے نکل جائے گی ممکن ہے کہ اگست میں بھی کوئی ہوا کا کم دباؤ جنوبی پنجاب کو براہ راست متاثر نہ کر سکے۔۔۔۔

28/07/2026

🌧️ محکمۂ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 🌊 مغربی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، جو مزید شدت اختیار کر کے 01 اگست سے ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ 🌩️ ان موسمی نظاموں کے زیرِ اثر:

🌿 کشمیر

📅 28 جولائی (رات) سے 05 اگست کے دوران:
📍 نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 🌬️ تیز ہواؤں اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار/تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

🌾 پنجاب / اسلام آباد

📅 29 جولائی سے 04 اگست کے دوران:
📍 اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی، لیہ، بھکر، نورپور تھل، سرگودھا، ساہیوال اور پاکپتن میں 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار/تیز موسلادھار بارش بھی متوقع۔

📅 31 جولائی سے 03 اگست کے دوران:
📍 بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار بارش بھی متوقع۔

⛰️ خیبر پختونخوا

📅 29 جولائی سے 05 اگست کے دوران:
📍 دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار/تیز موسلادھار بارش بھی متوقع۔

🏔️ گلگت بلتستان

📅 28 جولائی (شام/رات) سے 06 اگست کے دوران:
📍 دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں 🌬️ تیز ہواؤں اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران 🌧️ درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع۔

🌦️ بلوچستان

📅 31 جولائی (شام/رات) سے 03 اگست کے دوران:
📍 ژوب، شیرانی، لورالائی، کوہلو، سبی، قلات، نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، پنجگور، اورماڑہ، پسنی اور گوادر میں 🌬️ تیز ہواؤں اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

🌴 سندھ

📅 31 جولائی (شام/رات) سے 02 اگست کے دوران:
📍 تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں 🌬️ تیز ہواؤں اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار بارش کا امکان۔

⚠️ ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

🌊 30 جولائی سے 04 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ملتان اور فیصل آباد جبکہ 31 جولائی سے 02 اگست کے دوران سندھ کے نواب شاہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، خیرپور، مٹھی، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰ یار میں 🌧️ موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ۔

⛰️ 30 جولائی سے 05 اگست کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

🌊 موسلادھار بارشوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

⚡ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (☀️ سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔

🚗 سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پیشگوئی کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

🌾 کسان حضرات موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور 🐄 مویشیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

🚨 نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو "الرٹ" رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

18/07/2026

جنوبی پنجاب میں سپیل
لیہ،تونسہ،بھکر،کوٹ ادو،ڈی جی خان 20 سے
باقی اضلاع میں 21 سے 25 تک آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش

🌧️ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں ...
17/07/2026

🌧️ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اور ویک اینڈ کے دوران مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ 🌊💨 پیر کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر درج ذیل علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے:

🌦️ کشمیر

📅 18 جولائی (شام/رات) سے 25 جولائی تک نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار/تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

🌦️ خیبر پختونخوا

📅 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی تک دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار/تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

🌦️ پنجاب / اسلام آباد

📅 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی تک اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار/تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

📅 20 جولائی سے 24 جولائی تک نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں 🌬️ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران 🌧️ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

🌦️ گلگت بلتستان

📅 18 جولائی (شام/رات) سے 25 جولائی تک دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 🌧️ درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔

🌦️ بلوچستان

📅 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی تک ژوب، شیرانی، کوہلو، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں 🌬️ تیز ہواؤں اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر 🌧️ موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

🌦️ سندھ

🌡️ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 📅 20 جولائی (شام/رات) سے 24 جولائی تک تھرپارکر، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، دادو اور جیکب آباد میں بعض مقامات پر 🌬️ تیز ہواؤں/آندھی اور ⛈️ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

⚠️ ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

⚡ 🌧️ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

🏔️ 20 سے 25 جولائی کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

🌊 بارشوں کے دوران کشمیر، مری و گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

🏙️ 20 سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں 🌧️ موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

🚗 سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی احتیاط برتیں۔

🌾 کسان حضرات کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

🌡️➡️🌤️ بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری گرم اور حبس والے موسم میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔

📢 نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو "الرٹ" رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

15/07/2026

آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 1 دن 5 گھنٹے ہو گی اس لیے چاند نظر آنے اور یکم صفر المظفر کل ہونے کا امکان

29/06/2026

مون سون بارشوں کا آغاز جولائی 2026 کے پہلے ہفتے میں متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون ( شام رات) سے ایک مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ جبکہ خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 02 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ان موسمی نظام کے زیر اثر :

کشمیر (01 سے 06 جولائی) کے دوران: (وادی نیلم ، مظفر آباد ، راولا کوٹ ، پونچھ ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ( چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان۔

خیبر پختونخوا (01) سے 05 جولائی) کے دوران: (دیر، چترال، سوات کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، باجوڑ ، شانگلہ، بلگرام، بونیر ، کوہاٹ، کرم، مہمند ، خیبر، اور کزکی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، پشاور، مردان، ہنگو، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان) میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش (چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ۔

پنجاب (01 سے 06 جولائی) کے دوران: (اسلام آباد / راولپنڈی، مری، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ ، نارووال) جبکہ (03) سے 06 جولائی) کے دوران ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نور پور تھل ، بھکر ، لیہ میانوالی، بہاولپور ، بہاولنگر ، ڈی جی خان ، ملتان ، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ( چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان (01 سے 05 جولائی) کے دوران: (دیا میر ، استور، غذر ، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچی، شکر) میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان (01 سے 04 جولائی) کے دوران کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع ( ژوب، شیرانی، کوہلو، نصیر آباد، ہر نائی، سبی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

سندھ (03) اور 04 جولائی) کے دوران: (سکھر ، لاڑکانہ ، دادو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، کشمور ، شکار پور ، گھوٹکی، خیر پور، قمبر شہداد کوٹ، نوشہروفیروز) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر :

اس دوران تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

02 سے 06 جولائی کے دوران بالائی پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔ 2 سے 05 جولائی کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلڈنگ کا خطرہ جبکہ اسلام آباد راولپنڈی، پشاور، نوشہر ہ سیالکوٹ نارووال، گوجر انوالہ اور فیصل آباد کے شہری علاقوں میں 01 سے 04 جولائی کے دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پیش گوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر انتہائی احتیاط برتیں۔

کسان حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کو ترتیب دیں اور مویشیوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔

اس دوران ملک میں جاری گرم اور جس کی شدت میں بتدریج کمی آنے کی توقع

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Address

Sheer Shah
Multan

Telephone

+923166943265

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when South Punjab Weather 357 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to South Punjab Weather 357:

Shortcuts

Share