13/09/2025
                                            جلالپور پیروالا چاروں طرف سے پانی میں گھِر گیا، درجنوں دیہات زیرِ آب
جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی نے چاروں طرف سے شہر کو گھیر لیا ہے۔ حکام نے گیلانی ڈیم میں شگاف ڈال کر پانی کا رخ بدلنے کی کوشش کی ہے تاکہ شہر کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے، مگر اس کے نتیجے میں بہادرپور، بستی لانگ اور بستی کنہا جیسے دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ 90 فیصد سے زائد مضافاتی علاقے ڈوب چکے ہیں اور مرکزی ریسکیو کیمپ بھی پانی میں گھر گیا ہے۔ کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، مگر ہزاروں افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔