Welcome To The SG News
South Punjab’s Fastest-Growing Digital News Channel,
Delivering Real-Time Updates and Reliable Information Daily
23/07/2025
پولیس تھانہ شاہ رکن عالم اور دہلی گیٹ کی کارروائی
3 گینگز کے 10 ممبران گرفتار،52 لاکھ کا سامان برآمد
23/07/2025
سی پی او کی ہدایت پر پولیس لائن ملتان میں سمر کیمپ
ملازمین کے بچوں کو ائیر کنڈیشنر ماحول میں کلاسز جاری
23/07/2025
ملتان کا "آم" دنیا بھر میں مشہور
پھلوں کا بادشاہ آم جو خوشبو اور ذائقے میں لاجواب
23/07/2025
بچ ولاز کے سامنے چوہدری فارمیسی کا افتتاح
غریبوں کے لیے سہولت ادویات پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ
23/07/2025
ملتان میں سولر ایکسپو
اب گھرمیں سستے سولر لگانا آسان
22/07/2025
لودھراں سے تعلق رکھنے والا بدقسمت گھرانہ سیلاب میں کیسے پھنسا؟
بہو بیٹے کو آنکھوں کے سامنے پانی میں بہتے دیکھا،باپ کا جذباتی بیان
22/07/2025
آئے روز بڑھتی ملیں ملک کو کھا رہی ہیں
من پسند ٹیکس ، غریب فاقوں پر مجبور
22/07/2025
بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
سرکاری حکام کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے ایف-7 تربیتی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 25 طلبہ اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں 170 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے، ان کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیاں ہیں۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔
22/07/2025
شاہد آفریدی نے بھارت کے چھکے چھڑا دیئے
پاکستانی کرکٹر نے بھارت کے سپورٹس رافیل گرا دیئے
22/07/2025
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی’’محفوظ جیل‘‘ پالیسی کے تحت ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات کے نظام کو مؤثر بنانے اور جیلوں میں ملاقاتیوں کیلئے باعزت اور پروقار سہولیات کی فراہمی کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ نئے جاری کردہ قواعد و ضوابط پہلے سے جاری شدہ ہدایات کا تسلسل شمار ہونگے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ قواعد و ضوابط میں درج ہے کہ ہر ملاقاتی کو عزت دی جائے تاکہ جیل آنے والوں کا وقار مجروح نہ ہو اور یہ خیال رہے کہ قیدیوں کے لواحقین اور ملنے والے نہایت معزز اور قابل احترام شہری ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ جیل احاطے کے قریب باقاعدہ صاف، محفوظ اور نشان زدہ پارکنگ ایریا مختص کیا جائے اور تمام جیلوں میں ملاقاتیوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی محفوظ پارکنگ کا لازم انتظام کیا جائے۔ جن جیلوں میں پارکنگ سے انتظار گاہ کا فاصلہ زیادہ ہے وہاں ملاقاتیوں کیلئے پارکنگ سے مین گیٹ اور انتظار گاہ تک مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے گا۔ تمام ملاقاتیوں کیلئے انتظار گاہ میں صاف اور مناسب تعداد میں کرسیاں یا بینچ لگائے جائیں گے اور گرمیوں کے دوران انتظار گاہ میں مناسب تعداد میں ایئر کولر نصب ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ بزرگ شہریوں، معذور افراد اور خواتین کیلئے انتظار گاہ میں علیٰحدہ نشستوں کا بندوبست کیا جائے۔ انتظار گاہ کا فرش، دیواریں، چھت اور دروازے صاف ستھرے ہوں اور کسی قسم کی گندگی یا داغ نہ ہوں۔ انتظار گاہ میں مرد و خواتین ملاقاتیوں کیلئے الگ الگ واش رومز کا اہتمام کیا جائے جہاں پانی، صابن یا ہینڈ سینیٹائزرز دستیاب ہوں گے۔ واش رومز میں روشنی، وینٹیلیشن کا انتظام ہو اور نلکے، فلش سسٹم اور دروازوں کے لاک مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔ واش رومز کی صفائی کیلئے الگ سے سٹاف مختص کیا جائے گا جو باقاعدہ یونیفارم میں موجود ہو گا۔ اسی طرح کوڑے دان مناسب تعداد میں موجود ہوں گے اور ان کی باقاعدہ صفائی رکھی جائے گی۔ گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کی سہولت کے ساتھ مناسب تعداد میں سٹین لیس سٹیل کے گلاس مہیا کیے جائیں گے۔
21/07/2025
گھر ،کھانا اورشاپنگ سب ایک ساتھ یونائیٹڈ مال میں
تمام خوشیاں ملیں ایک ہی چھت کے نیچے
21/07/2025
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مرد اور خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ اب اس حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کا نام شیتل جب کہ لڑکے کا نام ثناء اللہ ہے۔ دونوں نے پسند کی شادی کی اور علاقے سے چلے گئے۔ یہ جوڑا عید الاضحیٰ سے کچھ روز قبل واپس آیا تھا۔ قتل کا واقعہ 3 یا 4 جون کو تھانہ ہنہ کے علاقے مرگٹ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ویڈیو میں موجود ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جب کہ گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی کہی جا رہی ہیں کہ دونوں مقتولین کی لاشوں کو پہاڑوں میں چھوڑ دیا گیا ہے اور وڈیروں نے کہا ہے کہ ان کی تدفین نہ کی جائے۔ ذرائع نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when SG News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.