ملتان انصاف نیوز بنے گا آپ کی آواز ۔۔۔ Multan insaf news
23/06/2025
ایم پی اے کے امیدوار کو اسلحے کی نمائش کرنا مہنگی پڑ گئی شاہ جمال پولیس نے میاں احسن زرگر کو گرفتار کرلیا
23/06/2025
ملتان : سبز واری قاسم پور نہر کے قریب کار اور موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ جس کے نتیجے میں کار اور موٹر سائیکل نہر میں جا گرے۔
ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان حادثہ ہوا
ملتان: موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا اور دونوں نہر میں جا گرے گاڑی میں سوار 3 افراد نہر سے نکل آئے اور کار اور موٹر سائیکل نہر میں ڈوب گئے
مقامی پولیس موقع پر موجود
ملتان: واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری آپریشن کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور کار کو نہر سے نکال لیا اور موٹر سائیکل پر سوار زخمی افراد ایک عورت اور ایک مرد کو فوری طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔
21/06/2025
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون😭
زمی کھا گئی ۔نوجوان کیسے کیسے ۔
نوجوان نے خودکشی کر لی ۔
30 سالہ نوجوان کی خودکشی*
ملتان: ماڈل ٹاؤن چوک سے خود کشی کی اطلاع
ملتان: لڑکے نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے۔ ریسکیو حکام
ملتان: ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں۔ ریسکیو حکام
ملتان: ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ایک شخص وقاص رضا ولد رضا محمد بعمر 30 سال سکنہ کریم ٹاؤن جس کا ماڈل ٹاؤن چوک میں رئیل اسٹیٹ کا کام تھا اس نے اپنے آفس میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے لواحقین کے مطابق اس شخص نے فیملی گروپ میں اپنے کزنز کو میسج کیا کہ میری ڈیڈ باڈی آفس سے آکر کے جائیں جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو شخص وہاں ڈیڈ تھا خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو حکام
ملتان: مقامی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر موجود ہے۔ ریسکیو حکام
ملتان: ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو پولیس کاروائی کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو
کرائم رپورٹر ۔ محمد علی قریشی
12/05/2025
19/01/2025
ایک اچھے اور پڑھے لکھے محنتی صحافی ہیں انصاف نیوز چینل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
17/01/2025
چاچو، چاچو چھوڑ دو میں نہیں جاؤں گی 😞۔ یہ آخری الفاظ تھے جو اس ننھی پری زہرہ جنید کے CCTV میں ریکارڈ ہوئے۔
پولیس نے سفاک مبینہ قاتل ندیم نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کا DNA میچ کر گیا۔ یہ ظالم شخص اس معصوم کا پڑوسی ہے۔ اور خود بھی کمسن بیٹی کا باپ ہے۔
تفصیل۔
سرائے عالمگیر: زہرہ قتل کیس کا ملزم ندیم جٹ نکلا ایس پی انویسٹیگیشن مہر ریاض کی پریس کانفرنس
محکمہ پولیس ضلع گجرات
16جنوری 2025
(پریس ریلیز)
گجرات: موضع کھوہار کی کم سن بچی کا اندھا قتل ٹریس کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 05.01.24 کومسمی جنید اقبال ولد مختار احمد ساکن کھوہار سرائے عالمگیر نے بذریعہ ریسکیو15تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 4سالہ بیٹی زہرہ جنید اور 7سالہ بیٹا احمد جنید گھر سے3بجے دن ٹیوشن پڑھنے کے لئے گئے جوبعد ازاں بیٹا احمد جنید واپس گھر آگیا جبکہ زہرہ جنید واپس نہیں آئی جسے کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوراً ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر شیراز حیدر، SIعابد حسین انچارج چوکی کھوہار معہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اغواء کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رائے منیر احمد خود معہ بھاری نفری موضع کھوہار پہنچے اور گاؤں سے باہر نکلنے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کروائی۔واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کو بھی مطلع کیا گیا۔جو اطلاع وقوعہ پاکر جلد ہی موقع پر پہنچ گئے اور تمام آپریشن کی نگرانی شروع کردی۔بعد ازاں ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عبا س شیراز ی، ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر بھی پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مغویہ کی تلاش اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے دوسرے روز علی الصبح اسی گلی کے ایک خستہ حال مکان سے مغویہ بچی کی بوری بند نعش مل گئی۔جس کے بعدپولیس نے جرم 302/376iiiایزاد کرلئے۔ تفتیشی ٹیم نے تمام سائنسی و دیگر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا۔ ملحقہ گھروں سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے انٹیروگیشن کی گئی اور ان میں سے تین مشکوک افرادجن میں ابو بکر۔سمیر اور محمد ندیم شامل ہیں کے DNAسیمپل حاصل کرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور برائے تجزیہ بھجوائے۔ جو بعد ازاں ملزم محمد ندیم ولد محمد صادق سکنہ کھوہار کا ڈی این اے زہرہ جنید کے سیمپل سے میچ کرگیا۔ سفاک ملزم کو پولیس نے حسب ضابطہ گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس
28/12/2024
نشتر ہسپتال ملتان کی نرس گرفتار۔۔۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی بڑی کارروائی
انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون ملزم گرفتار
گرفتار ملزمہ کی شناخت شہنیلا حبیب کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمہ پیشے کے لحاظ سے نرس ہے اور نشتر ہسپتال میں بطور اسٹاف نرس تعنیات ہے
گرفتار ملزمہ نے شہری سے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 34 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی
متاثرہ شہری کی شکایت پر خاتون نرس سمیت شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
ملزمان شہری کو یورپ بھجوانے میں ناکام رہے
ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔
25/12/2024
نور والد کا نام خالد اپنا نک نام اسلی بتا رہی اپنی والدہ کا نام آسمہ بتا رہی ہے اپنے والدین کے ساتھ ٹرپ پہ لاہور جارہے تھے راستے میں کہیں شاپ پہ رکے کچھ لینے کیلے وہیں سے کسی نے اسکو والدین سے الگ کردیا اس بندے کے بیک کلر کے کپڑے تھے ماسک پہنا ہوا تھا بچی بتا رہی ہے اس بندے نے بچی کو بس پہ سوار کیا اور اسکے سرپہ چھوٹ ماری بچی کہتی ہے میں کچھ دیر کیلۓ بیہوش ہوگئی اب یہ لاوارث بچی ہے اپنا اڈریس فیصل آباد بتا رہی ہے یہ بچی ابھی کوٹ ادو میں ہے ریسکیو 1122کو کال موصول ہوئی ہے یہ بچی ابھی تک اپنے گھر کا اڈریس اور گھر کے کسی فرد کا نمبر نہیں بتارہی کہتی ہے یاد نہیں ہے اسکی رہنمائی کی جاۓ اپنے ٹیچر کا نام عثمان بتارہی ہے جو گھر میں ٹوشن پڑھانے آتے تھے انکے بابا کی ہونڈا سٹی گاڑی ہے وائیٹ کلرکی جس پر ٹرپ پہ جارہےتھے
براۓ مہربانی اس پوسٹ کو ذیادہ سے ذیادہ شیئر کریں تاکہ یہ بچی جلد سے جلد اپنے لواحقین تک پہنچ جاۓ شکریہ
19/12/2024
ایک بچہ جس کی عمر بمشکل تین سے چار سال کے قریب ہے۔جو اپنا نام بھی نہیں بتا سکتا۔اور اغوا کار اسے کراچی سے اٹھا کر لے جا رہے تھے۔اور ملتان وہاڑی چوک پہنچ کر مشکوک حرکات کی وجہ سے عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔اور درگت بنانے پر پتہ چلا کہ یہ اسے اغوا کر کے لے جا رہے تھے۔
اگر کوئی اس بچے کو جانتا ہے تو یہ بچہ اب ملتان سیتل ماڑی تھانہ میں موجود ہے. پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
26/11/2024
پنجاب پولیس کی بوکھلاہٹ یا حرام زدگی ؟؟ بارات کے ساتھ بچے بھی گرفتار ۔
24/11/2024
23/11/2024
نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کے بعد
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور محکمہ صحت پنجاب اس واقعے سے قبل جن گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوتے تھے اب ان سے خود ہی منحرف ہوتے ہوئے باقاعدگی سے ڈائیلسز کروانے والوں کی ہر پندرہ دن بعد سکریننگ کرنے کا کہا ہے یعنی ایچ آئی وی سکریننگ الائیزا ٹیسٹ کی سابقہ گائیڈ لائنز اگر تبدیل ہو چکی ہیں تو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور محکمہ صحت پنجاب کو فوری ایکشن لیتے ہوئے ان گائیڈ لائنز کو منسوخ قرار دے دینا چاہئے اور نئی گائیڈ لائنز کو اس لٹریچر کا حصہ بنا دینا چاہئے
NASHEED ANJUM SHAH
Be the first to know and let us send you an email when Multan insaf news hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.