05/03/2024
اکثر لوگوں کا Common سوال، جنکو Type-N بہتر ہے یا Type-P لونجی ؟
ان دونوں کی efficiency میں 1% کا فرق ہوتا ہے، جو کے چھوٹے سولر پروجیکٹس میں کوئی زیادہ اہمیت کا حامل نہیں، یہ 1% فرق انڈسٹریل لیول کے سولر پروجیکٹس میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے، کیوں کے وہاں بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کی جاتی، جب کے 8،10 پینلز والے پروجیکٹس میں یہ 1% زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ اور N-type کمپنیز 30 سال کا لائف سرکل claim krti ہیں، جب کے Type-P والی کمپنیز 25 سال لائف سرکل claim کرتی ہیں، آج کی تاریخ تک دونوں claims کو پرکھا نہیں جاسکا، کیوں کہ سولر ٹیکنالوجی کو آۓ ہوۓ ابھی تک 25،30 سال نہیں ہوۓ، اس لیے سو باتوں کی ایک بات، آپکو جو پینلز سستے مل رہے ہیں ، وہ خرید لیں، بس خیال رکھئے وہ پینلز اوریجنل ہوں۔
جزاک اللّه