09/01/2025
*فرزند بلوچستان میر نصیب اللہ خان مری کا تلمبہ آمد ، ممتاز و معروف عالم دین مذہبی سکالر حضرت مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات ، زندگی کے بہترین لمحات ایک ساتھ گزارے*
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر کوہلو کے نامور شخصیت میر نصیب اللہ خان مری نے آج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جنوبی پنجاب کا مختصر دورہ فرزند بلوچستان نے ایک دن دین اسلام کے خدمت کار ممتاز عالم دین حضرات مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ گزارا ، مولانا صاحب کی جانب سے فرزند بلوچستان و معزز مہمان میر نصیب اللہ خان مری کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا نماز ظہر مولانا صاحب کے ساتھ ادا کی اس موقع پہ میر نصیب اللہ خان مری نے مولانا صاحب کو کوہلو آنے کی دعوت دی جوکہ مولانا صاحب نے قبول کیا بیرونِ ملک و مصروفیات سے فارغ ہوکر کوہلو کا دورہ کرینگے
جبکہ مختلف مقامات پہ میاں چنوں ، تلمبہ ، رئیس آباد،کیبر والا کے لوگوں نے پیار و محبت کا اظہار کرتے ہوئے میر نصیب اللہ خان مری کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پہ معروف کاروباری شخصیت سردار محتاب بوٹہ ، رانا محمد صادق سلیم صاحب ، راؤ جنید اقبال ایس ڈی او واپڈا ، حاجی عبد الرحمان کنگرانی ، حاجی اسماعیل ، اظہر علی مصری خان مری ودیگر میر نصیب اللہ خان مری کے ہمراہ تھے۔