Muhammad Ahmad

Muhammad Ahmad Quran and Hadees
Bayanaat
Personal writes
and Tableegh

31/08/2025

‎🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
‎ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ



‎ * *
‎ ━━❰・ *پوسٹ نمبر 38* ・❱━━━

‎ *شرعی احکام میں نیت کی حقیقت*

‎ اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول اور اس کے حکم کی تعمیل کی غرض سے کسی کام کو انجام دینے کا دل میں ارادہ کرنا شرعا نیت کہلاتا ہے ، بالفاظ دیگر نیت دل کے ارادے کا نام ہے جس سے مقصود رضاء الہی ہو۔

‎ *نیت کے دو مقاصد*
‎شرعا نیت کرنے سے مقصود دو چیزیں ہیں:
‎(1) عبادات کو عادات سے جدا کرنا ( مثلا کھڑا ہونا کبھی محض طبعی خواہش کی بنا پر ہوتا ہے اور یہی کھڑا ہونا جب نماز کی نیت سے ہو تو عبادت بن جاتا ہے)
‎(2) بعض عبادات کو بعض سے ممتاز کرنا (مثلا ظہر اور عصر کی رکعات ایک جیسی ہیں مگر نیت الگ الگ ہونے سے یہ الگ الگ عبادتیں قرار پاتی ہیں)

‎📚حوالہ:
‎▪الاشباہ و النظائر جدید 109 زکریا
‎▪قواعد الفقہ 537
‎▪کتاب المسائل 1/287
‎ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓▒

‎مرتب:✍
‎*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*
‎ ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

Sunnah 03:The Prophet (peace be upon him) used to sleep on his right side.
31/08/2025

Sunnah 03:
The Prophet (peace be upon him) used to sleep on his right side.

🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مرتب:✍  *مفتی عر...
31/08/2025

🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*

#سلسلہ مسائل فقہیہ

*احکام النکاح*
━━❰・ *پوسٹ نمبر 20* ・❱━━━

*منگنی توڑنے کا حکم*
منگنی (جس میں باقاعدہ نکاح نہ ہوا ہو ، صرف لڑکی دینے کی بات کی ہو) نکاح کا وعدہ ہے اور بغیر کسی عذر کے وعدہ توڑنا انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے، حدیث شریف میں ہے کہ اس شخص کا کوئی دین نہیں جس میں وعدہ کی پاس داری نہیں۔ البتہ اگر کوئی شرعی عذر ہو تو منگنی توڑنا جائز ہے۔

*فتاوی دار العلوم دیوبند* میں ہے:
"خطبہ اور منگنی وعدہ نکاح ہے، اس سے نکاح منعقد نہیں ہوتا، اگرچہ مجلس خطبہ کی رسوم پوری ہوگئی ہوں، البتہ وعدہ خلافی کرنا بدون کسی عذر کے مذموم ہے، لیکن اگر مصلحت لڑکی کی دوسری جگہ نکاح کرنے میں ہے تو دوسری جگہ نکاح لڑکی مذکورہ کا جائز ہے۔"

📚حوالہ:
▪فتوی دارالعلوم دیوبند 7/110 دارالاشاعت
▪فتوی جامعہ بنوری ٹاون کراچی 144202201449
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

شرعی مسائلفائدہ نمبر ۲: جانور ذبح کرنے کے بعد گوشت پر جو خون لگا رہتا ہے، وہ پاک ہے۔ اگر وہ کپڑے یا بدن کو لگ جائے تو اس...
31/08/2025

شرعی مسائل

فائدہ نمبر ۲: جانور ذبح کرنے کے بعد گوشت پر جو خون لگا رہتا ہے، وہ پاک ہے۔ اگر وہ کپڑے یا بدن کو لگ جائے تو اس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے۔

فائدہ نمبر ۳: چھوٹے دودھ پیتے بچے کا پیشاب پخانہ بھی نجاست غلیظہ ہے۔

فائدہ نمبر ۴: جو پرندے دور دور تک اڑ سکتے ہیں، ان کی بیٹ پاک ہے جیسے کبوتر، چڑیا اور مینا اور چمگادڑ وغیرہ اور جو دور تک نہیں اڑ سکتے، ان کی بیٹ ناپاک ہے جیسے: مرغی، بطخ اور مرغا بی کی بیٹ۔

فائدہ نمبر ۵: مچھلی کا خون نجس نہیں، اگر لگ جائے تو کچھ حرج نہیں، اسی طرح مکھی، مچھر، کھٹمل کا خون بھی نجس نہیں۔

فائدہ نمبر ۶: اگر پیشاب کی چھینٹیں سوئی کی نوک کے برابر ہوں، تو دیکھنے سے دکھائی نہ دیں، تو اس میں کچھ حرج نہیں، یعنی دھو نا واجب نہیں ہے۔

30/08/2025

‎🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
‎ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ



‎ * *
‎ ━━❰・ *پوسٹ نمبر 37* ・❱━━━

‎ *مرض وغیرہ کی وجہ سے قبلہ رخ ہونے سے عاجز ہو تو*

‎ نماز صحیح ہونے کے لئے قبلہ رخ ہونا شرط ہے ، مگر فقہاء کرام رحمھم اللہ تعالی نے یہ مسئلہ واضح طور پر لکھا ہے کہ ایسے لوگ جو مرض وغیرہ کی وجہ سے قبلہ رخ ہونے سے عاجز ہیں ، ان کا قبلہ ان کی قدرت والی جہت ہے ، یعنی وہ مجبوری سے جس طرف رخ کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں ، پڑھ لیں نماز ہوجائے گی۔
‎اگر بیمار خود قبلہ رخ نہیں ہوسکتا لیکن اس کے پاس تیمارداری کے لئے رہنے والے آدمی اس کو قبلہ رخ کرسکتے ہیں تب بھی بیمار اور مجبور کےلئے قبلہ رخ ہونا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک لازم نہیں ہے اور صاحبین رحمھما اللہ کے نزدیک لازم ہے اور اکثر کے نزدیک فتوی امام صاحب کے قول پر ہے۔

‎📚حوالہ:
‎▪الدرالمختار مع ردالمحتار 1/432 سعید
‎▪کبیری 219
‎▪تبیین الحقائق 1/265
‎▪الفتاوی الھندیہ 1/63
‎▪نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا 3/223
‎ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓▒

‎مرتب:✍
‎*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*
‎ ━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

سنت نمبر 2 : کیا آپ بھی آج سے اس سنت پر عمل کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔ Holy prophet peace be upon him used to sweep the bed ...
30/08/2025

سنت نمبر 2 : کیا آپ بھی آج سے اس سنت پر عمل کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔

Holy prophet peace be upon him used to sweep the bed before sleep......

🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مرتب:✍  *مفتی عر...
30/08/2025

🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*

#سلسلہ مسائل فقہیہ

*احکام النکاح*
━━❰・ *پوسٹ نمبر 19* ・❱━━━

*درود شریف یا حفظ قرآن کو مہر کے طور پر مقرر کرنا*

واضح رہے کہ مہر میں ایسی چیز دینا ضروری ہے جو کہ مال متقوم ہو، اگرکسی نے مہر میں ایسی چیز طے کرلی جوشرعاً مال نہ ہو تو اس کا نکاح تو منعقد ہوجائے گا، البتہ شوہر پر عورت کے لیے مہر مثل واجب ہوگا۔ قرآن کریم حفظ کرنا یا درود شریف پڑھنا اگرچہ نہایت مبارک اور فضیلت والا عمل ہے، لیکن چوں کہ مال نہیں ہے، لہٰذا یہ مہر نہیں بن سکتا، لہذا ایسی صورتوں میں نکاح منعقد ہوجائے گا، لیکن مذکورہ لڑکی کے شوہر پر مہر مثل دینا واجب ہے۔

📚حوالہ:
▪التفسیر المظہری 2/47
▪الفتاوی الھندیہ 1/302
▪بدائع الصنائع 2/275
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مرتب:✍  *مفتی عر...
29/08/2025

🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرتب:✍
*مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ*

#سلسلہ مسائل فقہیہ

*احکام النکاح*
━━❰・ *پوسٹ نمبر 18* ・❱━━━

*ولیمہ کا مسنون وقت*
ولیمہ کے مسنون وقت کے بارے میں مختلف اقوال ہیں:
(1)عقد کے وقت ۔(2)نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے۔ (3) رخصتی کے بعد ، شب زفاف سے پہلے ۔(4)شب زفاف کے بعد ۔ (5)عقد سے دخول کے بعد تک ۔

ان میں سے راجح اور جمہور علماء کرام کا قول یہ ہے کہ ولیمہ کا مسنون وقت میاں بیوی کے اکٹھا ہونے کے بعد یعنی شب زفاف اور دخول کے بعد ہے، علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شبِ زفاف سے پہلے کے کھانے کو عربی میں ’’ولیمہ‘‘ نہیں کہتے، اسی طرح بخاری شریف میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ آپﷺ نے حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ شبِ زفاف کے بعد ولیمہ کیا۔ اسی حدیث سے فقہاء ومحدثین اور شارحین نے استدلال کیا ہے کہ ولیمہ کا مسنون وقت شبِ زفاف کے بعد ہے، اور عام طور پر شارحین نے دخول کی تصریح بھی ہے کہ شبِ زفاف میں دخول کے بعد ولیمہ کا مسنون وقت ہے۔
البتہ علامہ عینی رحمہ اللہ نے بعض مالکیہ سے نقل کیا ہے کہ’’ ولیمہ شب زفاف کے بعد اور دخول سے پہلے ہوجائے تو یہ بھی مستحب ہے، اور اسی پر آج کل لوگوں کا عمل ہے‘‘. نیز خلوتِ صحیحہ بہت سے احکامات میں چوں کہ دخول کے قائم مقام ہے، اس لیے بھی اگر شبِ زفاف میں خلوتِ صحیحہ ہوجائے اور دخول نہ ہو تو بھی اس کے بعد ہونے والے ولیمہ کو ’’ولیمہ مسنونہ‘‘ کہا جاسکتا ہے، البتہ افضل دخول کے بعد ہی ہے۔
خلاصہ یہ ہے ’’ولیمہ مسنونہ‘‘ کا اعلیٰ اور افضل درجہ یہ ہے کہ شبِ زفاف اور دخول کے بعد ہو۔ اور دوسرا درجہ یہ ہے کہ شبِ زفاف کے بعد اور دخول سے پہلے ہو۔ یہ دونوں مسنون ولیمہ شمار ہوں گے۔ اور اس کے علاوہ عقد کے بعد، یا رخصتی کے بعد اور شبِ زفاف سے پہلے جو ولیمہ ہو وہ ’’ولیمہ مسنونہ‘‘ تو نہیں ہوگا، البتہ اس سے نفسِ ولیمہ کی سنت ادا ہوجائے گی، گو مسنون وقت کی سنت ادا نہیں ہوگی۔ اور جو دعوت/ ضیافت عقدِ نکاح سے ہی پہلے کی جائے وہ ولیمہ ہی نہیں ہوگا، بلکہ عام دعوت ہوگی۔

📚حوالہ:
▪مشکاة المصابیح 2/278 قدیمی
▪فیض الباری 5/534
▪عمدة القاری 14/112
▪الفتاوی الھندیہ 5/343
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ *مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ* █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━

ہم سب محبتِ رسول ﷺ کے دعویدار ہیں اور محبت کا بہترین اظہار محبوب کی اتباع ہوتی ہے۔ آئیے اس ماہ ربیع الاول عہد کریں کم از...
29/08/2025

ہم سب محبتِ رسول ﷺ کے دعویدار ہیں اور محبت کا بہترین اظہار محبوب کی اتباع ہوتی ہے۔ آئیے اس ماہ ربیع الاول عہد کریں کم از کم تیس سنتیں اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں گے۔
کیا تیس دن میں تیس سنتیں سیکھنے کے اس سفر میں آپ ہمارے ساتھ ہیں؟

نجاست غلیظہ اور خفیفہ کو یاد رکھنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ نجاست خفیفہ میں دو چیزیں شامل ہیں: حلال جانوروں کا پیش...
28/08/2025

نجاست غلیظہ اور خفیفہ کو یاد رکھنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ نجاست خفیفہ میں دو چیزیں شامل ہیں: حلال جانوروں کا پیشاب اور حرام پرندوں کی بیٹ (گھوڑا بھی اصلا حلال جانور ہے، البتہ آلہ جہاد ہونے کی وجہ سے اس کو ذبح کرنا اور کھانا مکروہ ہے)، ان دو چیزوں کے علاوہ باقی ناپاک چیزیں نجاست غلیظہ میں داخل ہیں۔

"جِس شخص کی استطاعت میں ہو، کہ وہ رات کو پاک صاف ہو کر ذکر و اِستغفار کرتا ہوا سوئے، تو وہ ایسا ہی کرے؛کیونکہ روزِ قیامت...
28/08/2025

"جِس شخص کی استطاعت میں ہو، کہ وہ رات کو پاک صاف ہو کر ذکر و اِستغفار کرتا ہوا سوئے، تو وہ ایسا ہی کرے؛
کیونکہ روزِ قیامت ارواح اُسی حالت پر اُٹھائی جائیں گی، جِس پر اُنہیں قبض کیا گیا تھا!"
امام مجاهد رحمه الله
(احياء علوم الدين)

*ماہ ربیع الاول: فضیلت، اعمال، بدعات اور غلط فہمیاں، سلسلہ 2* حضور اقدس ﷺ کی ولادت باسعادت سے متعلق چار متفق علیہ باتیں ...
28/08/2025

*ماہ ربیع الاول: فضیلت، اعمال، بدعات اور غلط فہمیاں، سلسلہ 2*
حضور اقدس ﷺ کی ولادت باسعادت سے متعلق چار متفق علیہ باتیں اور آپ ﷺ کی تاریخِ ولادت باسعادت!

✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
جامعۃ الابرار، مسجد اختر، گلبرگ بلاک 11 کراچی

Address

Street No 3
Multan
66000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share