Skills Hub

Skills Hub The main purpose of this institute is to identify, develop and train these abilities of the students

30/03/2026
12/10/2025

خطاطی ایک ہنر ہے اظہار محبت کا۔۔۔۔۔قلم کی روانی میں جذبات بہتے ہیں اور جب وہ تھمتا ہے تو قلم ایک نئے لفظوں کی طرف رواں رہنے کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے۔۔۔۔۔لیکن مستقل مزاجی شرط ہے۔

کیا آپ بھی اپنی محبت کو ایک نئے رنگ سے صفحہ قرطاس پر بکھیرنے کی چاہ رکھتے ہیں ؟؟
اگر ہاں ! تو یہ کورس آپ کے لیے موزوں ہے۔

12/10/2025

صبر سیکھنا ہو تو قلم کو سیاہ روشنائی میں ڈبو کر سفید کاغذ پر چلاؤ؛ الف کے سیدھا ہونے تک تم صابر بن جاؤ گے۔ الکتاب انسٹیٹیوٹ خوشی کے ساتھ پیش کر رہا ہے بہنوں کے لیے خطِ نسخ کورس — فری سیشن ماہر معلمہ کی رہنمائی میں طالبات کو خوش‌خطی اور فنِ نسخ سیکھنے کا بہترین موقع۔ اس دوران آپ نقطے سے جملے تک کا سفر طے کریں گی، ان شاءاللہ۔ داخلے کی خواہشمند بہنیں ابھی رابطہ کریں اور اپنی نشست کنفرم کروائیں۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ جزاکم اللہ خیراً کثیرا https://wa.me/message/HADV2NCRK7BWD1

02/03/2025


#رمضان





#سیریز

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہالکتاب انسٹیٹیوٹ کے تحت پیش کیا جا رہا ہے خواتین کے لئے” تحفظ ختم نبوت کورس“ جس میں خود...
09/05/2024

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الکتاب انسٹیٹیوٹ کے تحت پیش کیا جا رہا ہے خواتین کے لئے” تحفظ ختم نبوت کورس“ جس میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے پیاری ساتھیوں کو بھی اس میں شامل کروائے.

بلاشبہ ختم نبوت کی حفاظت نبی کریم ﷺ کی ذات مبارک کی خدمت ہے. جس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ میں جان و مال سے خدمت کی. اب امت کے ذمے ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی ختم نبوت کی دل و جان سے حفاظت کرے.

یاد رہے کہ ختم نبوت کے تخت و تاج کی حفاظت کے لئے اس کے متعلق علم، دلائل اور اسلاف سے چلی آتی قربانیوں کا جاننا اور اب موجودہ دور میں قادیانی مکر و فریب سے آگاہ ہونا ضروری ہے. یہ کورس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. جس میں آپ ختم نبوت کا تعارف، دلائل، اس کی حفاظت کا طریقہ اس کے متعلق دیگر امور کا علم حاصل کرسکیں گی.

تو دیر کس بات کی ابھی فلائیر کو شیئر کریں.الکتاب انسٹیٹیوٹ کے فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل کو لائک سبسکرائب کر کے مذکورہ نمبر پر اسکرین شارٹ بھیجیے اور اپنا داخلہ کنفرم کروائیے.

+92 311 8400399

https://whatsapp.com/channel/0029VaPX4z6EVccO3IZRhM2M

*سوشل میڈیا اکاؤنٹس*
*Fb page link*
https://www.facebook.com/alkitaabinstitute?mibextid=ZbWKwL

*an instagram account*
https://www.instagram.com/alkitab.institute?igsh=eHZvdDU0eDMxdngx

*Youtube channel*
https://youtube.com/
*الکتابـــــــــــــiństîtutêــ**
*Whatsapp number*
https://wa.me/c/923118400399🪀

🔰 لوکل ای کامرس کا کام کسیے کیا جائے۔؟👈 ایک بار لازمی پڑھیں شائد آپ کا یا آپ کے کسی جاننے والے کا بھلا ہوجائے۔۔۔کوئی بھی...
03/05/2024

🔰 لوکل ای کامرس کا کام کسیے کیا جائے۔؟

👈 ایک بار لازمی پڑھیں شائد آپ کا یا آپ کے کسی جاننے والے کا بھلا ہوجائے۔۔۔
کوئی بھی فزیکل پراڈکٹ جو کہ آپ بیچتے ہیں اگر اُسی پراڈکٹ کو آن لائن بیچا جائے تو اِسے ای کامرس کا نام دیا جاتا ہے۔
اب اگر وہ کاروبار آپ صرف پاکستان میں کریں تو اُسے لوکل ای کامرس کہا جاتا ہے۔
لوکل ای کامرس کے کام میں آدمی کے کامیابی کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ بندہ جو چیز بیچتا ہے اس کا تجربہ تو اُسے پہلے بھی ہوتا ہی ہے اپنے اردگرد کی مارکیٹوں میں وہ کام پہلے سے ہی وہ کررہا ہوتا ہے۔
اب اُسے ضرورت ہوتی ہے کہ اُسی کام کو آن لائن شروع کردے۔
مطلب نئے سِرے سے کوئی کام سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔اس لئے آدمی کے کامیابی کے چانسز زیادہ ہوجاتے ہیں
خیر اب آجائیں اس بات پہ کہ آن لائن سیل کس طرح سے کریں۔
تو اس بات کو میں دو حصوں میں تقسیم کرتا ہوں تا کہ بات اچھی طرح سے سمجھ آجائے۔
🔰 پہلا حصہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 پہلا حصہ اس بات پہ ہے کہ ہمیں اپنی آن لائن دوکان بنانی ہے۔
◀️ آن لائن دوکان دو طرح سے بنائی جاتی ہے ایک فیسبک کے اوپر اور دوسرا گوگل کے اوپر اس کے اندر آگے بھی بہت ساری تفصیل ہے لیکن میں بالکل ایک سادہ سی ترتیب بتا رہا ہوں۔
◀️ اب فیسبک والی دوکان کو ہم پیج کہتے ہیں جس پیج کے اوپر ہم اپنا کاروبار کرتے ہیں۔۔
اور گوگل والی دوکان کو ہم ویب سائٹ کہتے ہیں۔
👈 فیسبک والی دوکان کو یوں سمجھیں جیسے کوئی پرچون کی دوکان اور ویب سائٹ گویا ہول سیل دوکان۔
نئے شروع کرنے والوں کیلئے سب سے بہترین آپشن ہوتا ہے کہ وہ فیسبک پیج سے شروع کریں۔
ایک تو یہ آسان ہے مطلب اس دوکان کو چلانا بہت ہی آسان ہوتا ہے۔اور دوسرا اس میں انویسٹمنٹ بہت کم ہوتی ہے۔
ویب سائٹ پہ دوکان بنانا قدرے مشکل بھی ہوتا ہے اور انویسٹمنٹ بھی کافی زیادہ درکار ہوتی ہے۔
🔰 دوسرا حصہ۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا حصہ ای کامرس کے کام کے اندر مارکیٹنگ کا آتا ہے یعنی اب آپ نے دوکان بنالی اب آپ اس دوکان کی مارکیٹنگ کریں گے۔
جیسے ہم اپنے فزیکل کام کے اندر اپنے اردگرد مختلف مارکیٹوں میں جا کہ مارکیٹنگ کر کے اپنے پراڈکٹس کے آڈر لیتے ہیں اسی طرح سے ہمیں آن لائن بھی مارکیٹنگ کرنی ہوتی ہے۔
آن لائن مارکیٹنگ کے ویسے تو بہت سارے طریقے ہوتے ہیں لیکن میں آپ کو یہاں پہ تین بڑے موثر طریقے بتاتا ہوں اگر آپ ان تین طریقوں سے اپنی مارکیٹنگ کرلیں گے تو میرا دعویٰ ہے کہ آپ بہت جلد آن لائن ای کامرس کے اندر نا صِرف کامیاب ہوجائیں گے بلکہ اپنے ترقی کے جھنڈے بھی جلد ہی گاڑ لیں گے۔ اور اپنی چھوٹی سی آن لائن دوکان کو بہت بڑی ایجینسی کے اندر تبدیل کر لیں گے۔
1 پہلا طریقہ آرگینک مارکیٹنگ ہے جس میں آپ کو بہت زیادہ وقت درکار ہوگا۔
آپ اپنے کاروبار کو آرگینکلی گرو کریں گے اپنے پیج کے اوپر اپنے کام کے متعلق پوسٹس کریں گے اور اپنی فیلڈ کے متعلق انفارمیشن بھی اپنے پیج پہ شئیر کرتے رہیں گے اور وقتاً فوقتاً اپنے پراڈکٹس بھی دکھائیں گے اب اس صورت میں جب آپ کے پاس کلائنٹس آجائیں گے تو آپ ان کو چیزیں بیچیں گے اور پھر اُن سے پوزیٹو ریویو لیں گے جو کہ آپ اپنے پیج اور ویب سائٹ کے اوپر شئیر کرتے جائیں گے۔
ان پوزیٹو ریویوز کی کیا طاقت ہے یہ آپ ابھی اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔اس طرح سے ایک سال کے اندر آپ اگر سو پوزیٹو ریویوز لے لیتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
◀️2 دوسرا طریقہ ایڈ مارکیٹنگ پہ مشتمل ہوتا ہے۔
یہ طریقہ آپ کو ایک دو مہینے میں ہی اچھے رزلٹس لا کہ دے دے گا۔
اس کے اندر آپ گوگل اور فیس بک پہ ایڈز کے ذریعے اپنی مارکیٹنگ کریں گے۔اور ساتھ اس کے انسٹاگرام اور کچھ دوسرے پیلٹ فارم بھی شامل ہیں لیکن بنیادی مارکیٹنگ فیسبک اور گوگل کے اوپر ہی ہو گی۔
اچھا ایڈ مارکیٹنگ میں صرف سیلز کی ایڈز نہیں چلائی جاتی بلکہ مختلف قسم کی کیمپینز بنائی جاتی ہیں پہلے اپنے برانڈ کو متعارف کروانے کیلئے کیمپینز چلائی جاتی ہیں اور پھر لیڈز جنریٹ کی جاتی ہیں اور پھر سیلز فنل کی طرف قدم بڑھایا جاتا ہے۔
خیر قصہ مختصر اس میں آپ اپنے برانڈ (دوکان) کیلئے ایڈز چلاتے ہیں۔ فیسبک، گوگل کو کچھ پیسے دئیے جاتے ہیں اور پھر اس میں فیسبک، گوگل اُن لوگوں تک آپ کی ایڈ کو پہنچاتا ہے جو آپ کی فیلڈ سے ریلیٹڈ لوگ ہوں۔
اس طرح سے آپ ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر ہی ایک اچھی خاصی سیلز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ بعض بزنسز تو اس سے بھی پہلے گرو ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

◀️ 3 تیسرا طریقہ انفلوائنسر مارکیٹنگ کا ہوتا ہے۔ اس میں آپ سوشل میڈیا پہ مشہور لوگوں سے اپنی مارکیٹنگ کرواتے ہیں۔
وہ لوگ جن کے اپنے ہزاروں لاکھوں فالورز ہوں جب وہ آپ کیلئے یہ کہتے ہیں کہ یہ فلاں چیز بہت اچھی ہے آپ ابھی جا کہ اسے استعمال کریں آپ کو بہت فائدہ ہوگا تو لوگ اُس کی بات پہ یقین رکھتے ہوئے اُس چیز کو دھڑا دھڑ خریدنے شروع ہوجاتے ہیں۔
اور یہ ایک ایسی مارکیٹنگ ہے کہ جس کا اثر فوری شروع ہوجاتا ہے۔ مطلب اگر آج مارکیٹنگ کروائی تو آج ہی سے سیل شروع ہوگئی۔
ویسے تو مارکیٹنگ کے اور بھی بہت سارے طریقے ہیں لیکن اگر شروع میں ان تین طریقوں سے ہی کرلیا جائے تو بھی اچھے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔
اور ہاں اگر آپ اپنے کاروبار میں یہ تینوں طریقے اپلائی کرلیں اور کچھ عرصہ مطلب ایک سال تک اس طرح سے چلتے رہیں تو آپ کو کامیاب ہونے سے اللہ کے فضل سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
Adnan Sandhu

"AI Apps" چونکہ (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) AI ہر جگہ متعارف ہوچکی ہے تو اس کے بھی مختلف ٹولز ہیں مختلف Apps ہیں جو ہماری درکار...
27/04/2024

"AI Apps"
چونکہ (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) AI ہر جگہ متعارف ہوچکی ہے تو اس کے بھی مختلف ٹولز ہیں مختلف Apps ہیں جو ہماری درکار ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں.
ان میں اکثر فری Apps ہیں جبکہ چند Premium ہیں یعنی جن کے استعمال کرنے کے واسطے ہم انھیں ادائیگی کے پابند ہیں تاہم ان کا Trial period چند دن ملتا جو مفت ہوتا ہے.
کچھ کا ذکر ذیل میں ہے.
1- Chat GPT
سوالات کے جواب جاننے, معلومات لینے,مسائل کا حل پوچھنے, علمی میدان میں مدد کے لیے الغرض بہت کام لیا جاسکتا ہے, اس سے Siri کی طرح بات بھی کی جاسکتی ہے اور کمپیوٹر میں بھی اسی طور یہ کام کرتی ہے.
2-Elsa Speak
یہ واضح طور پہ کمزور انگریزی کے حامل افراد کی انگریزی اور اس کا تلفظ درست کرنے کے لیے مددگار ہے.
3-Microsoft Math
اس میں ہم ریاضی کے سوالات کا حل جان سکتے ہیں, ہم سوال type بھی کر سکتے ہیں اور صفحے پہ لکھے گئے سوال کی تصویر بنا کر بھی اس کا حل جان سکتے ہیں.
4-Microsoft swift key
ہمارے text کو کسی بھی زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے یہ مددگار ہے یہ ہماری آواز کو بھی کسی مطلوبہ زبان میں translate کرنے کی اہلیت رکھتی ہے.
5-Pi 6
اسے ایک Therapy focused کہہ سکتے ہیں جیسے اگر آپ کو فون کی Battery life کے مسئلے کا سامنا ہے تو یہ آپکو ایسی سیٹنگ تجویز کرے گی جو بہت مفید ثابت ہوگی, اچھا مواد چاہتے ہیں تو یہ آپ کو تازہ ترین خبروں اور کھیلوں سے متعلق آگاہی بھی دے گی.
6-Perplexity
یہ آپ کو معلومات دینے کے ساتھ اس کا حوالہ بھی دیتی ہے کہ کن ذرائع سے یہ معلومات حاصل شدہ ہیں لیکن یہ pdf کا حوالہ دینے سے قاصر ہے.
7-Dolby On
تصاویر,ویڈیوز کے Back ground ہٹانے کے لیے, آواز ریکارڈ اور آواز کے پیچھے شور ختم کرنے کے لیے یہ فائدہ مند ہے.
8-CapCut
اگر آپ ایک ٹک ٹاکر ہیں یا ویڈیوز, شارٹس یا ریلز بناتے ہیں تو یہ ایک بہترین ایڈیٹر ہے.
9- Dopepics
پرانی تصاویر کو صاف بنانے یا دھندلی تصاویر کو واضح کرنے کے لیے یہ مستعمل ہے.
10-Photo leap
تصاویر یا گرافکس ڈیزائن کرنے کے لیے, فوٹو skyland میں تبدیلی کیلئے, یا کسی اور شے جیسے پیزا کی شکل میں تصویر ڈھالنے کے لیے یہ مفید ہے, اس میں پہلے سے Prompts بھی موجود ہوتے ہیں.
11-Motion leap
کسی منظر سے کچھ ہٹانے کے لیے, فوٹو کو متحرک بنانے کے لیے, بارش کا اضافہ, برفباری, اضافی روشنی, متحرک تتلی یا کوئی متحرک پرندہ , یہ سب اس سے ممکن ہے.
12-Photo Room
اگر آپ پروفیشنل تصاویر بنانا چاہتے ہیں تو یہ بہترین ایپ ہے اس میں کسی بھی شے کی فوٹو بنا کے اسکا Back ground ہٹا کے کچھ بھی خوبصورت اضافہ کیا جا سکتا ہے.
13-Design Sense
کرنا یہ ہے ایک عدد اپنے کمرے کی مکمل تصویر لیں اور یہ آپ کو بتا دے گا کہ کس جگہ کونسا فرنیچر یا Interior موزوں ہے اور فی الحال آپ کتنے غریب ہیں.
14- Clip Drop
تصویر میں کسی بھی رنگ کی روشنی کا اضافہ, کسی ناپسندیدہ شے کو ہٹایا جا سکتا ہے اس کی بدولت کسی image کا Water mark بھی ہٹا سکتے ہیں.
15-Starry AI
Magic canvas, Classy image, کسی فوٹو پہ کچھ تحریر کرنا ہو تو یہ بہت مفید ہے, یہ تصاویر کی Continuous sequence
میں ویڈیو بنانے میں بھی معاون ہے.

اور آخر میں اب میں imagine کر رہی ہوں کہ ایک سال بعد AI کی مدد سے اپنا 3D Version تخلیق کر رہی ہوں پھر اسے 3D Avatar میں بدلا AI کی بدولت اپنی آواز clone کی ہے پھر وہ Avatar میری طرح ہی گفتگو کر رہا ہے جیسے وہ میں ہی ہوں پھر اسے ایک جیتی جاگتی شبیہہ میں Generate کر دیا گیا ہے جو میرے ساتھ میری مدد کے لیے تیار ہے 😂

رضوانہ عبدالغنی
26 اپریل 2024

26/04/2024

فری کورسز کہاں سے کیے جاسکتے ہیں؟

اگر آپ فری میں کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے!

تحریر عثمان حبیب

عموماً سٹوڈنٹس کو مشورہ دیتا ہوں کہ کوئی پیڈ کورس کرنے سے پہلے آپ یوٹیوب سے سیکھ لیں اور جس بھی فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں تو اس کے متعلق یوٹیوب پر بیسک معلومات پہلے ضرور حاصل کرلیں۔
نیچے کچھ یوٹیوب کے چینلز بتا رہاہوں جو معیاری اور اچھا کونٹینٹ دیتے ہیں اور جن سے کافی کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے یوٹیوب چینل سے سیکھ سکتے ہیں :
1۔Marketing Fundas
2۔WsCube Tech
3۔ Green Learn Academy
4۔ Hisham Sarwar
5۔ Umar Tazkeer

سرچ انجن آپٹمائزیشن SEO سیکھنے کے لیے ان چینلز کا وزٹ کیجیے :
1۔Hisham Sarwar
2۔Umar Tazkeer
3۔WsCube Tech
4۔ Marketing Fundas

اگر گرافک ڈیزائننگ سیکھنی ہے تو درج ذیل چینل پر اچھا مواد ملے گا:
1۔ GFXMentor
2۔ Satori Graphics
3۔ As Graphics
4۔ Rajeev Mehta
5۔ PiXimperfect
6 - Design Academy
7۔ Mohamed Achraf
8۔ Adobe Ai
9 ۔ Dansky
10 ۔ Grapocean
11۔ Apple Graphic Studio
ان میں سب سے بہترین چینل جی ایف ایکس مینٹور، ستوری گرافکس اور راجیو میتھا ہیں۔

ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے جی ایف ایکس مینٹو، بلی فور یو، راج فوٹو وغیرہ چینل سے سیکھ سکتے ہیں۔
1۔ GFXMentor
2۔ Billi 4 You
3۔ Raj Photo Editing and Much More
4۔ Premiere Basics
5۔ Cinecom . net

فوٹو گرافی اور فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے یہ چینلز مفید ہیں:
1۔ PiXimperfect
2۔ dslr9
3۔ Kunal Malhotra

فلم میکنگ
1۔ Digifilming

ویب ڈیزائننگ -ورڈ پریس وغیرہ کے لیے یہ چینلز دیکھ سکتے ہیں:
1۔ deSaleemi
2۔ Nayyar Shaikh
3۔ WP Academy

ویب ڈیویلپمنٹ یعنی ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس ، جاوا سکرپٹ اور پی ایچ پی سیکھنے کے لیے دیکھیے :
1۔ Yahoo Baba
2۔ CodeWithHarry
3۔ WsCube Tech

کوڈنگ اور پروگرامنگ وغیرہ سیکھنے کے لیے درج ذیل چینلز کا وزٹ کرسکتے ہیں:
1۔ CodeWithHarry
2۔ Codanics
3۔ WsCube Tech

فری لانسنگ سیکھنی ہے تو سر ہشام سرور، سر عرفان ملک، اور ایچ بی اے سروسز چینلز سے سیکھ سکتے ہیں۔
1۔Hisham Sarwar
2۔ HBA Services
3۔ Irfan Malik

ایمرجنگ ٹیکنالوجی جیسے ڈیٹا سائنس، اے آئی ، ڈیپ لرننگ، ڈیٹا اینالائسز وغیرہ سیکھنے کے لیے :
1۔ Emerging Technologies

اے آئی سیکھنے کے لیے سر عرفان کا چینل بہترین ہے۔
1۔ Irfan Malik
اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم سے بھی سیکھ سکتے ہیں:
2۔ DeepLearningAI

سائبر سیکورٹی اور ایتھکل ہیکنگ کے لیے :
1۔ WsCube Cyber Security
2۔ WsCube Tech
3۔ Cyberwings Security

بزنس سے متعلقہ معلومات اور آئیڈیاز کے لیے :
1۔ Business Talks
2۔ Dr. Vivek Bindra
اس کے علاوہ تھوڑا اوپر لیول کے بزنس کو سمجھنے مختلف بزنس آئیڈیاز سیکھنے اور سٹارٹ اپس کے لیے شارک ٹینک کے شوز بھی یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔

عثمان حبیب


19/04/2024

Address

Shalimar Colony Bosan Road Multan, Office # 7 , Zain Arcade , Near BZ Thana
Multan
59300

Telephone

+923027471833

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skills Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share