
06/08/2025
**یومِ استحصالِ کشمیر: انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کا اجلاس، کشمیر سے یکجہتی کا اظہار**
**خبر:**
ملتان (نامہ نگار) انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کی جانب سے 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی متحدہ موومنٹ پاکستان کے صدر میاں محمد رمضان انصاری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جان و مال قربان کرنے کو تیار ہیں۔
اجلاس میں حاجی قیصر انجم، محمد یوسف انصاری، ملک عثمان بھٹہ، صوفی رمضان انصاری، چوہدری شہزاد لطیف انصاری اور علی انصاری نے بھی خطاب کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
منجانب
انصاری متحدہ موومنٹ ملتان