Rabi K Safar Namy

Rabi K Safar Namy Asslam-o-Alikum! Welcome to Rabi K Safar Namy,DM in Messenger for Collaboration.🍁

اچھی سگریٹ پیئں، خاموشی کو اپنائیں، مولویوں کے باتوں میں نہ آئیں۔چپکے چپکے سے خوبصورت عورتوں کو دیکھا کریں، اچھا سا میوز...
17/10/2025

اچھی سگریٹ پیئں، خاموشی کو اپنائیں، مولویوں کے باتوں میں نہ آئیں۔
چپکے چپکے سے خوبصورت عورتوں کو دیکھا کریں، اچھا سا میوزک سنئیے، لوگوں کو سنجیدگی سے نہ لیں، اپنے جذبات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں، پرسکون رہیں۔
اگر کسی کا کوا سفید ہے تو اسے سفید ہی رہنے دیں کالا ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں، اگر کوئی یہ تسلیم کرچکا ھے کہ ہاتھی درخت پر بیٹھا ہے تو اس کے ہاتھی کو نیچے اتارنے میں اپنا وقت، جذبات اور اپنے الفاظ ضائع نہ کریں۔
اپنی مرضی کے خلاف کسی کو خوش نہ کریں، آپ کی ایک ہی زندگی ہے جو بہت قیمتی ہے اسے سستے لوگوں کے لیے ضائع نہ کریں۔
اپنے آپ کو خوش رکھیں، اپنا خیال رکھیں، آپ خود کے لیے بہت ضروری ہیں، اپنے آپ کے لیے خود کو بہت اہم رکھیں، اپنی پہلی ترجیح اپنا آپ رکھیں اور آزادانہ زندگی گزاریں۔

Rabi K Safar Namy 🍁

میں نے  یونیورسٹی سے ڈگری کی۔پھر پیسے جمع کر کے ڈگری لی اور ڈگری پر کنٹرولر اور وائس چانسلر  نے دستخط بھی کیے۔اس  کے  بع...
15/10/2025

میں نے یونیورسٹی سے ڈگری کی۔
پھر پیسے جمع کر کے ڈگری لی اور ڈگری پر کنٹرولر اور وائس چانسلر نے دستخط بھی کیے۔
اس کے بعد میں نے دوبارہ پیسے جمع کر کے ڈگری ان کو واپس بھیجی کہ اب یہ ویریفائی کر لو کہ آپ لوگوں نے مجھے جو ڈگری دی ہے وہ فیک تو نہیں ہے۔
بات یہاں پہ ختم نہیں ہوئی۔ اس کے بعد وہی ڈگری HEC کو بھیجی کہ آپ کے ساتھ جو یونیورسٹی Affiliated ہے اس نے یہ ڈگری جاری کی ہے اور ویریفائی بھی کی ہے۔ اب آپ بھی ویریفائی کر لے کہ کہی یہ ڈگری جعلی تو نہیں۔
آگے کی بات سنیے۔ پھر HEC کے بعد میں نے وہ ڈگری MOFA کو بھیجی اور ان سے کہا کہ یہ جو HEC نے سٹیمپ لگایا ہے اس کو چیک کرے کہ کہی یہ فیک تو نہیں ہے۔
اس پورے کام میں آپ کے ہزاروں روپے الگ سے ضائع ہو جاتے ہیں، ساتھ میں وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور سب سے اہم بات وہ نمونے جو خود میٹرک فیل ہوتے ہیں ان کی باتیں بھی سننے کو ملتی ہے۔

#منقول
Rabi K Safar Namy

شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں ۔۔ جانیئے سردیوں کی سوغات سنگھاڑے کے حیرت انگیز فوائدسردی کا موسم آئے ...
23/09/2025

شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں ۔۔ جانیئے سردیوں کی سوغات سنگھاڑے کے حیرت انگیز فوائد

سردی کا موسم آئے تو گلی گلی مونگ پھلی تو ملتی ہی ہے بلکہ جگہ جگہ آپ کو ٹھیلوں پر کالے کالے یہ سنگھاڑے بھی نظر آتے ہوں گے دِکھنے میں تو یہ کوئی خاص نظر نہیں آتے مگر اس میں فوائد بےشمار چھپے ہیں۔
سنگھاڑے صحت مند زندگی کے لئے بےحد اہمیت رکھتے ہیں سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کھارے کھارے اور کبھی میٹھاس والے یہ سنگھاڑے جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتے ہیں، اس کے علاوہ سنگھاڑے کے اور کیا کیا فوائد ہیں آیئے جانتے ہیں۔

• سنگھاڑوں کے حیرت انگیز فوائد
سردیوں میں سنگھاڑے بےحد شوق سے کھائے جاتے ہیں اور لوگ سردیوں کی راتوں میں اسے بطور اسنیکس بہت پسند کرتے ہیں سنگھاڑے مونگ پھلی کے علاوہ سردیوں میں کھانے کے لیے بہترین چیز ہے، یہ ہلکے بہتے پانی یعنی تالابوں میں اُگتا ہے اس کا چھلکا بہت کڑک جبکہ اندر سے یہ ناریل جیسا ہوتا ہے۔

• سنگھاڑوں میں موجود غذائیت
سنگھارے وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جبکہ اس میں کیلوریز کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے پروٹین، وٹامن بی اور کاپر کے علاوہ سنگھاڑے کیلشیم فراہم کرنے کا خزانہ ہیں جو ہڈیوں کے لئے مفید ہے، کچا سنگھاڑا ہلکا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے جب کہ اُبلا ہوا سنگھاڑا اور بھی زیادہ مزیدار اور مزید ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔

• صحت مند جلد اور بالوں کے لئے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد اور آپ کے بال صحت مند مضبوط لچکدار اور خوبصورت نظر آئیں تو سنگھاڑوں کا استعمال کریں، یونانی اور دیگر گھریلو ریمیڈیز میں سنگھاڑے کا استعمال کیا جاتا ہے اس کے پاؤڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ ملا کر چہرے پر ملنے سے یہ قدرتی اسکرب کے طور پر کام کرتا ہے جس سے جلد ترو تازہ چمکدار اور گندگی سے پاک ہو جاتی ہے، یہ جلد سمیت بالوں کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

• حمل میں مفید
حاملہ خواتین کے لئے سنگھاڑوں کا استعمال بےحد مفید ہے سنگھاڑے کے آٹے سے بنائے جانے والا دلیہ زیادہ کریم والا ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو جریان خون کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے دیا جاتا ہے، سنگھاڑے کا پاڈؤر دودھ میں ملا کر پینے یا اس کا دلیہ بنا کر کھانے سے خواتین میں اسقاط حمل کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں یہی نہیں بلکہ سنگھاڑے کا دلیہ انتڑیوں کے لیے مفید ہے اور اندرونی حرارت کو دور کرتا ہے۔

• یرقان دور کرنے کے لئے مفید
زہریلے اثرات دور کرنے کی خصوصیت کی وجہ سے سنگھاڑے کا استعمال ایسے مریضوں کے لئے بہترین ہے جو یرقان کا شکار ہوں۔

• تھائی رائیڈ میں مددگار
ٹھنڈی تاثیر اور منہ میں لعاب دہن کو بڑھانے والے یہ سنگھاڑے تھائی رائیڈ (گردن میں سانس کی نالی کے قریب بے نالی غدود) کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، اور پیاس بھجا کر جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے یہ گلے کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔

• بلڈ پریشر کے لئے مفید
سنگھاڑوں میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں خون کے بہاؤ کو ٹھیم طرح ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے اس کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن رکھتا ہے اور مجموعی طور پر دل کی صحت کے لئے اس کا استعمال مفید ہے۔

• جراثیم کش خصوصیات
سنگھاڑے پولی فینولک اور فلیونوئڈ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بیکٹریا اور وائرس کش ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کی روک تھام کا کام بھی کرتے ہیں، یہ معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور پیشاب کے انفیکشن، وائرل، سوجن اور تھکاوٹ محسوس ہونا نیند کی کمی جیسے مسائل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

• لیکوریا کا خاتمہ
اکثر خواتین و بچیاں لیکوریا کی وجہ سے بےحد کمزور کا شکار ہو جاتی ہیں اور اس کے لئے کئی دوائیں بھی کھا لیتی ہیں مگر آرام نہیں آتا، لیکوریا ہڈیوں کو دیمک کی طرح کھا جاتا ہے اس لئے طبی ماہرین لیکوریا کے خاتمے کے لئے ایسی خواتین کو نیم گرم دودھ میں سنگھاڑے کا پاؤڈر شامل کر کے صبح نہار منہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اس سے نہ صرف لیکوریا کا خاتمہ ہوگا بلکہ ہڈیاں مضبوط ہوں گی کمزور دور ہو سکے گی اور صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہوگا۔

Rabi K Safar Namy

“امیر بننے کا سب سے تیز ترین طریقہ؟ ہر کوئی سخاوت کی بات کرتا ہے “سخی بنو، دل کھول کر دو، اور پیسے بانٹو!”مگر کوئی یہ نہ...
20/09/2025

“امیر بننے کا سب سے تیز ترین طریقہ؟

ہر کوئی سخاوت کی بات کرتا ہے
“سخی بنو، دل کھول کر دو، اور پیسے بانٹو!”
مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ
اگر آپ اپنے پیسے کے معاملے میں کنجوس نہیں ہیں…
تو آپ کبھی امیر نہیں بن سکتے۔
جی ہاں، میں نے یہی کہا ہے!
کنجوسی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بخیل یا خودغرض بن جائیں۔
بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے پیسے کی حفاظت ایسے کریں، جیسے شیر اپنے بچوں کی حفاظت کرتا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ کیوں کنجوسی ہر کامیاب انسان کا خفیہ ہتھیار ہے۔

1. کنجوسی کا مطلب ہے کہ آپ پیسے کو کنٹرول کرتے ہیں نہ کہ پیسہ آپ کو۔
اگر آپ ہر پیسہ ایسے خرچ کرتے ہیں جیسے وہ مفت ملا ہو، تو دراصل پیسہ آپ کو کنٹرول کر رہا ہے۔
کنجوس لوگ پیسے کو پھسلنے نہیں دیتے، وہ بجٹ بناتے ہیں، منصوبہ بندی کرتے ہیں، اور صرف اہم چیزوں پر خرچ کرتے ہیں۔

2. کنجوس لوگ زیادہ بچت کرتے ہیں، زیادہ سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور تیزی سے دولت بناتے ہیں۔
جو لوگ سوچے سمجھے بغیر سخاوت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ خالی ہاتھ رہتے ہیں۔
کنجوس لوگ خاموشی سے بچت کرتے ہیں، سمجھداری سے سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور بنیاد مضبوط بناتے ہیں۔

3. کنجوسی آپ کو اپنے پیسے کی قدر کرنا سکھاتی ہے۔
جب آپ کنجوس ہوتے ہیں، تو ہر خریداری سے پہلے سوچتے ہیں:
کیا یہ ضروری ہے؟
کیا یہ مجھے امیر بننے میں مدد دے گا یا صرف وقتی خوشی دے گا؟
یہ سوچ چھوٹے فیصلوں کو بڑے فائدوں میں بدل دیتی ہے۔

4. کنجوس لوگ قرض سے ایسے بچتے ہیں جیسے وہ زہر ہو۔
اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو قرض سے بچیں۔
کنجوس لوگ فضول چیزوں کے لیے ادھار نہیں لیتے، وہ سادہ زندگی گزارتے ہیں اور پیسے جمع کرکے خریداری کرتے ہیں۔

5. کنجوسی آپ کو وقتی مزے سے دور رکھ کر لمبے عرصے کی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔
امیر لوگ فوری خوشی کو قربان کرتے ہیں۔
وہ مہنگی پارٹیاں، فیشن، اور مہنگے موبائلز کو “نہیں” کہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آج کی قربانی کل کی کامیابی ہے۔

6. کنجوسی ذہنی مضبوطی اور ڈسپلن پیدا کرتی ہے۔
کنجوس بننا آسان نہیں
لوگوں کی باتوں کو نظر انداز کرنا، “ابھی یا کبھی نہیں” جیسے خیالات سے بچنا…
یہ جدوجہد ڈسپلن سکھاتی ہے جو ہر امیر انسان کی پہچان ہے۔

7. کنجوس لوگ صارف نہیں، سرمایہ کار بن کر سوچتے ہیں۔
وہ چیزیں صرف اچھا محسوس کرنے کے لیے نہیں خریدتے،
وہ ایسی چیزیں خریدتے ہیں جو ان کی مہارت یا دولت بڑھا سکیں۔

8. کنجوسی آپ کو “استعمال” ہونے سے بچاتی ہے۔
اگر آپ ہر کسی کے ساتھ سخی ہیں، تو آپ کے اردگرد چمچوں، مفاد پرستوں اور فراڈیوں کی لائن لگ جائے گی۔
کنجوس لوگ محتاط ہوتے ہیں کہ کب اور کہاں دینا ہے اور کب نہیں دینا۔

9. کنجوس ہونا کوئی شرم کی بات نہیں بلکہ یہ امیر لوگوں کا راز ہے۔
سخاوت اچھی چیز ہے مگر تب جب آپ مالی طور پر مستحکم ہوں۔
جب تک ایسا نہیں ہوتا، کنجوسی کا مطلب ہے کہ آپ اپنی سلطنت بنانے میں سنجیدہ ہیں۔
10. دنیا کے امیر ترین لوگ اپنے پیسوں کے معاملے میں کنجوس ہیں۔
بل گیٹس، وارن بفیٹ، ایلون مسک
یہ لوگ فضول خرچی نہیں کرتے، بلکہ سرمایہ کاری کرتے ہیں، بچت کرتے ہیں، اور پیسے کی قدر کرتے ہیں۔
سچائی یہ ہے کہ
اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو “کنجوس” کہلانے کے لیے تیار ہو جائیں۔
اپنے پیسے کی حفاظت کریں،
اسے بڑھائیں،
اور اسے ضائع نہ ہونے دیں۔
کیونکہ اگر آپ خود اپنے پیسے کی عزت نہیں کریں گے…
تو دنیا بھی نہیں کرے گی۔کیونکہ
“کنجوسی ، فضول خرچی سے بہتر ہے ۔”


Rabi K Safar Namy

کھجور اتنی مکمل غذا ہے کہ ایک انسان صرف پانی اور کھجور پر زندگی گزار سکتا ہے شاہ فیصل مرحوم سے منسوب ایک بیان ہے کہ جب ا...
18/09/2025

کھجور اتنی مکمل غذا ہے کہ ایک انسان صرف پانی اور کھجور پر زندگی گزار سکتا ہے

شاہ فیصل مرحوم سے منسوب ایک بیان ہے کہ جب انہیں بتایا گیا کہ مغربی ممالک تیل کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں، تو ان نے کہا تھا ہم تو کھجور اور اونٹنی کے دودھ پر گزارا کر لیں گے پر آپ کی صنعتوں کا پہیہ رک جاۓ گا
🤔

🍁💯🍁
Rabi K Safar Namy

شلجم — سیب سے دس گنا زیادہ مفید! 🍎چند روز قبل سفر کے دوران بہن نے بتایا کہ فیصل آباد کے نیک بزرگ طبیب حافظ اقبال صاحب فر...
18/09/2025

شلجم — سیب سے دس گنا زیادہ مفید! 🍎

چند روز قبل سفر کے دوران بہن نے بتایا کہ فیصل آباد کے نیک بزرگ طبیب حافظ اقبال صاحب فرمایا کرتے ہیں کہ "شلجم سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے"۔
یہ سن کر تحقیق کی گئی تو واقعی شلجم ایک عام اور سستی سبزی ہونے کے باوجود حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے۔

🌿 شلجم کے طبی فوائد

پٹھوں کی کمزوری اور کمر درد میں مفید

ٹانگوں اور جوڑوں کے درد میں آرام دہ

دل، جگر اور آنکھوں کے لیے بہترین

یورک ایسڈ کم کرتا ہے

کولیسٹرول نارمل کرتا ہے

قبض دور کرتا ہے

شگر کنٹرول میں مددگار (شلجم ابال کر بیسن کی روٹی بنا کر کھانے سے)

وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ فائبر زیادہ ہوتا ہے اور پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے

🍏 شلجم اور سیب کے غذائی اجزاء کا موازنہ

وٹامن C: سیب 24%، شلجم 200%

وٹامن B1: سیب 7%، شلجم 29%

وٹامن B6: سیب 14%، شلجم 58%

سوڈیم: سیب 0%، شلجم 32%

پوٹاشیم: سیب 12%، شلجم 39%

کیلشیم: سیب 5%، شلجم 43%

میگنیشیم: سیب 5%، شلجم 22%

فاسفورس: سیب 7%، شلجم 33%

آئرن: سیب 8%، شلجم 36%

مینگنیز: سیب 6%، شلجم 42%

کاپر: سیب 10%، شلجم 61%

زنک: سیب 2%، شلجم 21%

سیلینئیم: سیب 0%، شلجم 11%

فائبر: سیب 9%، شلجم 13%

پروٹین: سیب 1%، شلجم 6%

یعنی غذائی اعتبار سے شلجم کئی گنا زیادہ فائدہ مند ہے۔

🍲 شلجم کے مزیدار استعمالات

شلجم کو مختلف طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے:

سلاد

بھجیا

سوپ

حلوہ

کانجی

اچار

چٹنی

کباب

جیم

کیک

آئسکریم (جی ہاں! دنیا میں شلجم سے آئسکریم بھی بنتی ہے)

اگر موسم میں دستیاب نہ ہو تو شلجم کو قدرتی سرکے میں اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ باریک کاٹ کر دھوپ میں سکھا کر بھی پورا سال استعمال کیا جا سکتا ہے۔

✨ نتیجہ: شلجم ایک سادہ، سستی لیکن بے حد قیمتی سبزی ہے جو صحت کے کئی مسائل کا حل ہے اور غذائیت کے لحاظ سے سیب سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

"مجھے مرد کی ضرورت ہے" — ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا دوسری شادی کا اعلانمشہور سوشیل میڈیا پرسن اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ ع...
13/09/2025

"مجھے مرد کی ضرورت ہے" — ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا دوسری شادی کا اعلان
مشہور سوشیل میڈیا پرسن اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا ہے۔ کبھی نیوز اینکر رہنے والی اور اب اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی ڈاکٹر نبیحہ نے یوٹیوب انٹرویو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔

ان کا کہنا تھا:

"جی ہاں، میری شادی طے ہو چکی ہے اور میں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہوں۔ کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ میں پہلے ہی دوبارہ شادی کر چکی ہوں، لیکن یہ درست نہیں۔ ابھی صرف منگنی ہوئی ہے اور شادی کا فیصلہ ہو چکا ہے۔"

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے مزید کہا کہ:

"عورت مرد کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ عورتوں کو مردوں سے مقابلہ کرنے کی بجائے ان کی حیثیت تسلیم کرنی چاہیے۔ مرد زندگی میں اہم ہیں اور عورت جتنی بھی بہادر ہو، اُسے مرد کی ضرورت رہتی ہے۔"

ان کے اس بیان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین ان کے موقف سے متفق نظر آئے جبکہ زیادہ تر نے ان کے خیالات کو خواتین مخالف اور قدامت پسندانہ سوچ قرار دیا۔

Rabi K Safar Namy
🍁🥀🍁

اس ڈرامے سے متاثر ہو کر میں نے اپنے بالوں کا اشٹیل بدلا۔ لباس بدلا۔ چشمہ اتارا۔ اماں کے میک اپ سامان سے تبت کریم نکال کر...
13/09/2025

اس ڈرامے سے متاثر ہو کر میں نے اپنے بالوں کا اشٹیل بدلا۔ لباس بدلا۔ چشمہ اتارا۔ اماں کے میک اپ سامان سے تبت کریم نکال کر چہرے پر ملی۔ اور شاپر لے کر دوسری مرتبہ لنگر کی قطار میں لگ گیا۔ ایک گھنٹے بعد باری آئی، تو لنگر والے نے نہ صرف پہچان لیا، بل کہ بھرے مجمعے میں بے عزت کر دیا۔ بھئی لنگر نہیں دینا تو نہ دو، یوں لوگوں کے سامنے رسوا تو نہ کرو۔

اس واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے، کہ پاکستانی ڈرامے نرے ڈرامے ہیں۔ بل کہ یہی اصل ڈرامے ہیں۔ دیگر ملکوں کے ڈراما نگار خواہ مخواہ منطق لگانے بیٹھ جاتے ہیں۔ مثلاً، ڈارک سیریز میں ایک کردار تین تین لوگوں نے نبھایا تھا، تو تین تین مختلف اداکاروں کو ڈالا گیا۔ یہاں ان سے سو اقساط بعد بھی ایک مہوش حیات تبدیل نہیں ہوتی۔ کوئی اور ہیروئن ڈال دیتے، اور کہتے سرجری کرکے بدل دی ہے۔ مگر ضرورت ہی کیا ہے؟ کون اعتراض کرے گا، اور کیوں کرے گا؟

Rabi K Safar Namy
🍁🥀🍁

ذہین عورت کو محبت نہیں کرنی چاہیے ۔یا پھر اس جملے کو اس طرح لے لیں کہ ذہین عورت سے محبت نہیں کرنی چاہیے ۔۔۔ یہ وصل کے خو...
29/08/2025

ذہین عورت کو محبت نہیں کرنی چاہیے ۔
یا پھر اس جملے کو اس طرح لے لیں کہ ذہین عورت سے محبت نہیں کرنی چاہیے ۔۔۔
یہ وصل کے خوابیدہ لمحوں میں بھی اپنی ایک آنکھ کو ہجر کے وسوسے سے جگائے رکھتی ہے ، یہ عشق و محبت کے دعووں پہ آنکھیں بند کر کے یقین کرنے کے بجائے لہجوں کو پرکھتی ہوئی عمل پہ نظر رکھے گی ۔۔

آپ اسکی آنکھوں کو اپنی ہتھیلی سے ڈھانپ کے شرارت نہیں کر سکتے اس کا ردعمل چوکنی ہرنی جیسا ہو جائے گا ۔۔ یہ چاند میں محبوب کا چہرہ دیکھ کر گیت نہیں بُنے گی کہ اماوس کی رات کا علم اسے مرثیے لکھنے پہ مجبور کر دے گا ۔ آپ اس کو عنایات کی بخشش سے جیت نہیں پائیں گے ۔۔۔اس کے دل تک رسائی کا ذریعہ گولڈ اور ڈائمنڈ کی جیولری نہیں ہوگی ۔۔ محبت چاند تارے توڑ لانے یا فلک کے پار چلنے کے بے وقوفانہ گفتگو پہ یہ پلکیں جھپکاتی شاید مسکرا دے لیکن یہ مسکراہٹ آسانی سے ہضم ہونے والی نہ ہوگی ۔۔۔

آپ اسے دعووں سے وقتی طور پہ متاثر تو کر سکتے ہیں لیکن اس کو ہمیشہ کے لیے بہلاؤں کی نیند نہیں سلا سکتے ۔۔ وہ آپکے الفاظ پہ یقین کر لے تو اعمال میں ان الفاظ کی شمولیت کی کھوج میں لگ جائے گی اور جو دعویٰ محض زبانی کلامی ہوئے تو پھر آپ اپنی محبت سے اس میں گرمجوشی کبھی پیدا نہیں کر سکیں گے ۔

ذہین عورت سے محبت کرنے کے لیے محض گفتار کا غازی ہونا کافی نہیں ۔۔ عورتوں کی یہ قسم کمبخت نہ خوش ہوتی ہے نہ خوش ہونے دیتی ہے۔

Rabi K Safar Namy
🍁❤️🍁

‏ایک گاؤں میں ڈاکو داخل ہوئے اور وہاں کی تمام عورتوں کی عصمت دری کر دی، مگر ایک خاتون ایسی تھی جب اس کے گھر میں ڈاکو داخ...
29/08/2025

‏ایک گاؤں میں ڈاکو داخل ہوئے اور وہاں کی تمام عورتوں کی عصمت دری کر دی، مگر ایک خاتون ایسی تھی جب اس کے گھر میں ڈاکو داخل ہوا تو اس نے اس ڈاکو کو قتل کر دیا اور سر کاٹ دیا!
واردات کے بعد جب تمام ڈاکو اس گاؤں سے چلے گئے تو تمام عورتیں اپنے پھٹے ہوئے کپڑوں سمیت گھروں سے نکل‏ آئیں اور روتے ہوئے ایک دوسرے کو روداد بیان کرنے لگیں....
اتنے میں وہ بہادر خاتون اپنے گھر سے باہر نکلی۔ عورتوں نے دیکھا کہ اس کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکو کا سر اس نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے اور نہایت غیرت و خودداری کے ساتھ وہ ان کی طرف آنے لگی...
اس خاتون نے بلند آواز سے ‏کہا کہ کیا تم نے سوچ لیا تھا کہ وہ مجھے مارے بغیر میری عزت تار تار کر سکتا تھا..؟!

گاؤں کی عورتوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور فیصلہ کیا کہ اسے قتل کر دیا جائے تاکہ ان کی عزت بچی رہے اور ان کے شوہر کام سے واپس آنے پر ان سے یہ نہ پوچھیں کہ تم نے اس کی طرح مزاحمت کیوں نہیں کی؟؟
‏پھر انہوں نے اس بہادر خاتون پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

"انہوں نے ذلت کو زندہ رکھنے کے لئے عزت کا قتل کر دیا۔"

یہی حال آج ہمارے معاشرے کے چور، حرام خور، جھوٹے اور کرپٹ لوگوں کا ہے۔

وہ ہر عزت دار، خوددار شخص کو مارتے ہیں؛ غریب اور سفید پوش کو حقیر جانتے ہیں اور استحصال ‏کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی کرپشن، جھوٹ، چوری اور حرام خوری کے خلاف بات نہ کر سکیں.

"اصل میں یہ لوگ اپنی عزتیں گنوا چکے ہیں اور عزت داروں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔"

ایماندار سرکاری ملازم ہو تو کھڈے لائن، تاجر ہو تو دیوالیہ، سیاستدان ہو تو کردار کشی....!

آپ جب کہیں ‏ایسے لوگ دیکھیں جو چور، جھوٹے، حرام خور، کرپٹ کا ساتھ دے رہے ہیں تو سمجھ جائیں کہ یہ انہیں عورتوں کی اولاد سے ہیں جنہوں نے اپنی ذلت چھپانے کے لئے عزت کو قتل کر دیا تھا...!!

Rabi K Safar Namy 🍁🥀🍁
. .



..

28/08/2025

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rabi K Safar Namy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share