
22/11/2023
آئیں آج ہم پیڈ مارکیٹنگ پر بات کرتے ہیں کے کیسے ہم کسی بھی بزنس کو promote کرنے کے لیے اس کا استمال کرتے ہیں
پیڈ مارکیٹنگ آپ کے Target آڈینس تک پہنچنے کا ایک بہت مؤثر طریقہ ہے۔Paid مارکیٹنگ کے ساتھ، آپ اپنے اشتھارات کے Through ان لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جن کا آپ کی مصنوعات یا خدمات میں دلچسپی کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ یہ آپ کو اپنے اشتہاری بجٹ سے زیادہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اگر ہمارا کاروبار بلکل نیا ہے تو ہمیں ایک strategy بنانی پڑے گی اور اس strategy کےthrough different کمپین کو رن کرنا پڑے گا
فیس بک ہمیں مختلف کمپین فراہم کرتا ہے ہم ان کمپین کو اپنے کاروبار کے لحاظ سے choose کرتے ہیں کے ہمیں سب سے پہلے کون سی کمپین رن کرنا ہو گی
برانڈ Awareness کمپین :
مقصد :برانڈ کی پہچان اور visibility کو اپنے ٹارگٹ آڈینس تک پوھنچانا
حکمت عملی :
1-مستقل اور اعلی میعار کا content بناییں جو اپ کے برانڈ کی شناخت کرے
2-سامعین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے eye catching visuals اور engaging ویڈیوز بناییں
3-جوش پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا contest اور giveaways کا طریقہ اپنائیں
4- مخصوص demographics اور interest کو ٹارگٹ کرنے کے لیے advertisement run کریں
مشغولیت کی مہم :
مقصد: اپنے صارفین کے ساتھ انٹریکشن اور تعلقات بناییں
حکمت عملی :
1- اپنے سامعین کے ساتھ interaction کے لیے سوالات پوچھیں اور بات چیت کریں
2- اپنے سامعین کے ساتھ جڑنے کے لیے live ویڈیوز اور سوال جواب کے session رکھیں
3- سوشل میڈیا polls چلائیں تا کے اپ feedback اور insights حاصل کر سکیں
4- کمپین اور contest چلا کر UGC کونٹینٹ کی حوصلہ افزائی کریں
ٹریفک کمپین :
مقصد: audience کو اپنی ویب سائٹ یا لینڈنگ پیج پر لے کر جائیں
حکمت عملی :
1-زبردست اور معلوماتی مواد share کریں تا کے صارف آپ کی ویب سائٹ پر جائے
2- ایک مضبوط call to action بناییں تا کے لوگ اس کے through آپ کی ویب سائٹ پر جاییں
3- اپنی ویب سائٹ کو اتنا خوبصورت ڈیزائن کریں صارف آپ کی ویب سائٹ پے رکے اور visit کرے
لیڈ جنریشن کی مہم
مقصد : اپنے صارف کی کنٹیکٹ انفارمیشن کو capture کرنا
حکمت عملی :
1- ای میل address کو جمع کرنے کے لیے webinar کو ہوسٹ کرنا
2- لیڈ میگنٹ اور وائٹ پپپر کو پبلئش کریں تا کے معلومات کو اکٹھا کیا جا سکے
3-ای میل مارکیٹنگ کے through leads اکٹھی کرنا
سیل کمپین
مقصد: خریداری کی حوصلہ افزائی کے لیے براہے راست سروسز اور products کو فروغ دینا
حکمت عملی :
1- engaging کونٹینٹ کے through پروڈکٹس کی خصوصیت اور فوائد کی نمایش کرنا
2- سوشل میڈیا followers کے لیے discount اور promotions کو offer کرنا
3- اپنے آڈینس تک پروڈکٹس اور سروسز کو فروغ دینے کے لیے influencers کے ساتھ شراکت کرنا
4 مخصوص پروڈکٹس اور سروسز کو نشانہ بنانے کے لیے سوشل میڈیا ads چلانا -
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں، آپ کے کاروبار کے لیے بہترین سوشل میڈیا مارکیٹنگ مہم کا انحصار آپ کے مخصوص specific goals, target audience اور وسائل پر ہوگا۔ اپنے مقاصد پر احتیاط سے غور کریں اور ایسی campaigns کا انتخاب کریں جو آپ کی overall بزنس strategy کے مطابق ہوں۔
✍️صائمہ یونس