
16/03/2025
فرعون بن گئے ہو تو موسیٰ بھی آئے گا
احبابِ اعتدال کو غصہ بھی آئے گا
زخموں پہ بَصَد شوق نمک ڈالئے مگر
مجھکو قوی یقیں ہے مسیحا بھی آئے گا
مکی حیات مدنی بنے گی کہ اب ہمیں
باطل کو روندنے کا طریقہ بھی آئے گا
لب کھولنے کا نام بغاوت رکھو مگر
جذبوں سے عاری قوم میں جذبہ بھی آئے گا
بندوں کی بندگی سے جہاں کو نکالنے
قانونِ رب کے ساتھ خلیفہ بھی آئے گا
مسواک رکھنے والوں کو معلوم ہے ہُدہُد
اب سنتِ تلوار کا موقع بھی آئے گا
🍁ہدہد الہ آبادی
#انقلاب
#خلافت