Multan Union of Journalists

Multan Union of Journalists The Multan Union of Journalists often referred to as the "MUJ" is the journalistic association, repr

عالمی یومِ صحافت کے موقع پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کا پیغامملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری...
03/05/2025

عالمی یومِ صحافت کے موقع پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کا پیغام

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری مظہر خان نے "عالمی یومِ صحافت " کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ عالمی دن ہمیں ازادی صحافت کی اہمیت، اس کے تحفظ اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ ایک آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ، کان اور زبان ہوتے ہیں، جو سچائی کو بے نقاب کرتے ہیں، مظلوم کی آواز بنتے ہیں اور حکمرانوں کو جوابدہ بناتے ہیں۔ہم آج کے دن ان تمام صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور ان کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں جو آج بھی میدانِ عمل میں ظلم، جبر اور سنسرشپ کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ملتان یونین آف جرنلسٹس آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے فلاحی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، میڈیا پر کسی بھی قسم کی قدغن ختم کی جائے اور اظہارِ رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ آج ہم سب اس عہد کو دہرائیں کہ ہم سچ، حق اور انصاف کی راہ میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جاری کردہ
مظہر خان
جنرل سیکرٹری ملتان یونین آف جرنلسٹس

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کا اعلامیہ ملتان یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں مزدوروں کے حقوق ک...
01/05/2025

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کا اعلامیہ

ملتان یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تمام تنظیموں سے اظہار یکجہتی کیا اور عہد کیا کہ وہ محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہر سطح پر ان کا ساتھ دے گی۔ ایم یو جے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے محنت کشوں، خاص طور پر پاکستان کے مزدوروں اور صحافی برادری کے ان قلم کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو انتہائی مشکل حالات میں بھی معاشرے کی ترقی اور معلومات کی فراہمی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت حسین ، جنرل سیکرٹری مظہر خان تمام عہدیداران سمیت ممبران مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ایم یو جے حکومت پاکستان صنعتی اداروں اور نجی شعبے سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مزدوروں کے بنیادی حقوق، منصفانہ اجرت، محفوظ کام کے ماحول اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ خاص طور پر صحافی برادری جو اکثر غیر محفوظ ملازمت کے حالات، تنخواہوں میں تاخیر اور پیشہ ورانہ خطرات کا سامنا کرتی ہے، کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایم یو جے صحافتی اداروں کیلئے مالی مشکلات پیدا کرنے جیسے تمام حربوں کیخلاف منظم جدوجہد کا عزم کرتی ہے، پریس اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے ماضی کی طرح بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک بھر میں صحافی برادری کے آئینی حقوق کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردارادا کریگی ایم یو جے کے عہدیداروں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جمہوری ادوار میں صحافت کیخلاف سازشیں صحافی دشمن پیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت صحافیوں کی گرفتاریاں اور قلم کے مزدوروں کا معاشی و جسمانی قتل عام اور ان کو دھمکانا انتہائی نامناسب عمل ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ملتان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ حکومت کیجانب سے میڈیا دشمن حکمت عملی کی وجہ سے ہزاروں صحافی بے روزگار اور درجنوں میڈیا ہاؤسز بند ہوچکے ہیں، مزدور طبقہ کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں محنت کشوں، خاص طور پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مسلسل استحصال، مالی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعتی اصلاحات اور مزدور قوانین کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے، کم از کم اجرت کو موجودہ معاشی حالات کے مطابق بڑھایا جائے، اور صحافیوں کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کو روکا جائے، یونین نے زور دیا کہ تمام مزدوروں، بشمول صحافیوں، کو پرسکون اور محفوظ ماحول میں کام کرنے کا حق دیا جائے۔ اجرتوں میں اضافہ کیا جائے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ صحافیوں کے خلاف تشدد، ہراسانی یا غیر قانونی گرفتاری کے واقعات روکے جائیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری مظہر خان نے ملک بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تمام تنظیموں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ وہ محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہر سطح پر ان کا ساتھ دیں گے


جاری کردہ
مظہر خان
جنرل سیکریٹری
ملتان یونین آف جرنلسٹس

ملتان( پ ر) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی و ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کی دو روز سے ...
24/04/2025

ملتان( پ ر)

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی و ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کی دو روز سے پر اسرار گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ، احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کی اور ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ارشد ملک دو روز قبل دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے پر اسرار طور پر غائب ہیں، پولیس اور ایف آئی اے سمیت کوئی محکمہ ماننے کو تیار نہیں کہ وہ ان کے پاس ہیں، صحافیوں نے کہا کہ ارشد ملک ایک نجی ادارے کے خلاف خبروں کی اشاعت کر رہے تھے جس پر ان کو دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں ، مظاہرین نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت سی پی او، ڈپٹی کمشنر و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے اور اس پر اسرار گمشدگی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، مظاہرے میں مظہر خان، اختر شیخ، جاوید اقبال عنبر، خالد چوہدری، شریف جوئیہ، طارق انصاری، طارق چوہدری، انجم خان پتافی، آصف خان، اعظم ملک، بلال خان نیازی، عمیر علی خان، عون عباس، وسیم شہزاد، رانا بلال یونس، شاہد سٹھو، ندیم حیدر، خواجہ اشرف صدیقی، سدرہ فاروق، وسیم خان بابر، بابر چوہدری، محبوب ملک، جہانزیب بلوچ، محبوب چغتائی، یاسر بھٹی، امیر زمان بھٹی، دلزیب آکاش ،سہیل نیاز، زاہد عنبر ، عامر عاربی، چوہدری عبد الوسیم، عاصم شیرازی، آصف اسلم، ملک عمران، محمد عبداللہ و دیگر نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ارشد ملک کو بازیاب کرانا چاہئیے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، ایم یو جے کے زیر اہتمام جمعہ کے روز بھی احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا

جاری کردہ
مظہر خان
جنرل سیکرٹری
ملتان یونین آف جرنلسٹس

سینئر صحافی ارشد ملک کے پراسرار اغواء کے خلاف تھانہ کینٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی۔
23/04/2025

سینئر صحافی ارشد ملک کے پراسرار اغواء کے خلاف تھانہ کینٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی۔

ملتان( پ ر) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی و ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کی پر اسرار گ...
23/04/2025

ملتان( پ ر)

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی و ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کی پر اسرار گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا و ریلی نکالی گئی ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر ایم یو جے ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری مظہر خان نے کی، احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کی اور ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ارشد ملک گذشتہ شب دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے پر اسرار طور پر غائب ہیں، پولیس اور ایف آئی اے سمیت کوئی محکمہ ماننے کو تیار نہیں کہ وہ ان کے پاس ہیں، صحافیوں نے کہا کہ ارشد ملک ایک نجی ادارے کے خلاف خبروں کی اشاعت کر رہے تھے جس پر ان کو دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں ، جس سے یہ قوی گمان ہو رہا ہے کہ اس نجی ادارے کی انتظامیہ اس میں ملوث ہو سکتی ہے ، مظاہرین نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے اور اس پر اسرار گمشدگی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ، مظاہرے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی سمیت ملتان کے سینئر صحافیوں رؤف مان ، اشفاق احمد ، شکیل انجم ، شفقت بھٹہ ، سعید اللہ درانی، اختر شیخ، جاوید اقبال عنبر، مہر عمران ، سید ماذن یوسف ، احمد بزدار، جان شیر خان، بلال نیازی، شریف جوئیہ، الطاف حسین، مرزا احمد علی، شاہد سٹھو، آصف بلوچ، گوہر رحمان، طارق چوہدری، انیلہ اشرف، سدرہ فاروق، وسیم خان بابر، عاطف اعوان، بابر چوہدری، اعظم ملک، فرید ملک، ندیم حیدر، رفیق قریشی، محبوب ملک، مکرم علی خان، خالد چوہدری، عبد اللہ طارق سہو ، جی آر گرمانی، تنویر گیلانی ، حامد شیخ، اجمل چوہدری ، رانا عبد الروف، جہانزیب بلوچ، عبد الوسیم ، نعمان بھٹہ ، خالد شیخ، حیدر حسین، خواجہ اشرف صدیقی، حسن ملک، ملک عمران سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما خواجہ اسید الرحمان نے بھی شرکت کی

جاری کردہ
مظہر خان
جنرل سیکرٹری
ملتان یونین آف جرنلسٹس

18/04/2025

18/04/2025

ملتان ( پ ر )

ملتان یونین آف جرنلسٹس نے ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ "اوصاف" ملتان ارشد ملک کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے بد نیتی پر مبنی بجلی چوری کے الزامات کے تحت درج کی جانے والی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اختیار سے تجاوز قرار دیا ہے ، ایم یو جے نے وفاقی وزارت داخلہ و ایف آئی اے حکام سے اس ایف آئی آر کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے ، ایم یو جے کے صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری مظہر خان سمیت دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک ایک نجی تعلیمی ادارے ٹائمز انسٹیوٹ ملتان کے ریکٹر و مالک سرفراز مظفر اور ان کی اہلیہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر وردہ نسیم کی مشکوک/جعلی ڈگریوں اور ایکریڈیٹیش کونسلز سے منظوری لیے بغیر متعدد پروگرامز شروع کرنے کے حوالے سے خبروں کی اشاعت کر رہے تھے، جس کے بعد اس ادارے کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی موصول ہوئیں لیکن ارشد ملک نہ صرف اپنی خبروں پر قائم رہے بلکہ انہوں نے مزید چشم کشا انکشافات پر مبنی خبروں کی اشاعت بھی کی ، ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ایف آئی اے ملتان کے بعض افسران نے ٹائمز انسٹیوٹ ملتان کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایک جعلی کاروائی کی، ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ میپکو کے چند افسران و اہلکار بھی شامل تھے، پہلے پہل ایک نا معلوم شخص نے ارشد ملک کے گھر کے باہر لگے بجلی کے میٹر پر آ کر سوراخ کیا ، جس کے بعد ایف آئی اے اور میپکو کے ملازمین آئے اور انہوں نے اسے بجلی چوری قرار دیتے ہوئے میٹر اتار لیا، جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایف آئی اے ملتان کے چند افسران کے ایماء پر بجلی چوری کا ایک مقدمہ بھی بغیر کسی میپکو کی محکمانہ رپورٹ کے درج کر لیا گیا، ایم یو جے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے جیسے معتبر ادارے کے ملتان میں تعینات اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ایم یو جے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ارشد ملک ایک اچھی ساکھ کے حامل تحقیقاتی صحافت کرنے والے سینئر صحافی ہیں، ان کے خلاف کسی بھی کارروائی کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ ایم یو جے ان کے خلاف کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے کے استعمال پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ایم یو جے کے عہدیداروں نے ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر خارج کرنے اور ایف آئی اے جیسے معتبر ادارے کو اس طرح ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر ملتان سمیت ملک بھر میں صحافی اختیارات کے اس تجاوز کے خلاف احتجاج کا آغاز کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ایف آئی اے ملتان کی انتظامیہ پر ہو گی۔

جاری کردہ
مظہر خان
جنرل سیکرٹری ملتان یونین آف جرنلسٹس

14/04/2025

Address

Khawar Centre
Multan
66000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Union of Journalists posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Multan Union of Journalists:

Share