It's Our Basti Malook

It's Our Basti Malook یہ گروپ بستی ملوک اور اس سے ملحقہ علاقوں کی خبریں, واقعا

*عام عوام کے لیے مختلف ٹیکس ملا کر گھریلو یونٹ 68 روپے کا ہو جائے*🔴 کوئی ہے جو ارباب اختیار سے پوچھے 200 یونٹ مفت کا وعد...
04/07/2024

*عام عوام کے لیے مختلف ٹیکس ملا کر گھریلو یونٹ 68 روپے کا ہو جائے*

🔴 کوئی ہے جو ارباب اختیار سے پوچھے 200 یونٹ مفت کا وعدہ کرنے والے حکمرانوں سے پوچھے تمہاری تمہارے وزیر مشیر، افسران کی لاکھوں کروڑوں میں تنخواہ، پھر بھی تمہارا راشن پیٹرول گھر بجلی سب مفت اور عوام جو 2 وقت کی روٹی کے لئے محتاج ہے اس کے لئے ہر اس چیز پر ٹیکس ہے جو تمہارے لئے مفت ہے
ایسا کیوں؟

27/04/2024
27/04/2024

*بستی ملوک ٹریفک حادثہ*

بستی ملوک: بستی ملوک کے علاقے اڈا بصیرہ ٹریفک حادثہ

بستی ملوک: حادثہ ہائی روف اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان پیش آیا

بستی ملوک: ہائی روف پر سوار افراد برات سے واپسی پر گھر جارہے تھے

بستی ملوک: گاڑی اڈا بصیرہ کے قریب سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی

بستی ملوک: حادثہ کے نتیجے میں یاسین ، رزاق ، شبیر ، آفاق ،ناصر شاہ محمد وسیم نامی زخمی ہوئے

بستی ملوک: حادثہ کے نتیجے میں دیگر 03/04 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں

بستی ملوک: برات ملتان سے بہاولپور جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی

بستی ملوک: ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی

بستی ملوک: پولیس تھانہ بستی ملوک و موٹروے پولیس موقع پر موجود۔

*It's Our Basti Malook*

▪️20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800روپے کی ریکارڈ کمیپاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام کو 20 کلو آٹا تھیلا ...
26/04/2024

▪️20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800روپے کی ریکارڈ کمی

پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام کو 20 کلو آٹا تھیلا 800 روپے سستا ملنا شروع ہو گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گندم خریداری پالیسی کے نتیجے میں صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے کم ہو گئی ہے۔گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت صوبہ بھر میں 2800 روپے رہی مگر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اپنائی گئی حکمت عملی کے نتیجے میں منگل 23اپریل کو گندم کی قیمت 4800 روپے من سے کم ہو کر 3300 سے 3500 روپے فی من تک آگئی ہے۔

گندم کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں فلور مل مالکان نے 20کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے 800 روپے کم کر کے 23 اپریل کو 2000روپے کر دی ہے۔صوبے کی 1100 فلور ملوں کو اپنی سالانہ ضرورت کی گندم بغیر کسی رکاوٹ طلب و رسد کے اصول کے مطابق مقرر ہونے والی قیمت پر بیچنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

25/04/2024

*بستی ملوک گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی 🔥🔥*

بستی ملوک: ٹبہ سیلاب آباد گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی

بستی ملوک: آگ کے باعث رانا آفتاب کی 01 سے ڈیڑھ ایکڑ گندم کی تیار فصل جل گئی

بستی ملوک: آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نا ہوپائی ہے۔


بستی ملوک: مقامی افراد نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پایا۔

بستی ملوک: آگ تیار کھڑی گندم میں لگی۔

*Note*
اگر کہیں بھی فصل میں آگ لگ جائے یا کوئی دیگر واقعہ ہو جائے تو گروپ ممبران ایڈمن کو لازمی ویڈیو تصاویر اور معلومات فراہم کردیا کریں ہم یہ ڈیٹا اداروں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں بعد میں اکثر اوقات متاثرین کو امداد وغیرہ مل جاتی ہے جن سے ان کا فایدہ ہوتا ہے۔

*It's Our Basti Malook*

25/11/2021

Address

Basti Malook
Multan
59300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when It's Our Basti Malook posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share