13/05/2026
کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈرگز ڈیلر “انمول پنکی” کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے مشکوک منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں اور اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
شہریوں نے پولیس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں۔