10/09/2025
دھان(rice) کی فصل بور (پولی نیشن) پر آئے تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں....
1.صبح 10 بجے تا 2 بجے دوپہر تک دانہ ملاپ کرنے کے لیے 20 تا 30 منٹ کے لئے کھلتا ہے اور 30 سیکنڈ تا 9منٹ تک بور کراس کر جاتا ہے.
2..پولی نیشن کا عمل 30 تا 33 سینٹی گریڈ پر بہتر رزلٹ دیتا ہے.
3. دن کو 35 سے اوپر اور رات کو 30 سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو تھو تھ زیادہ بنتا ہے.
4. 21 تا 24 تک درجہ حرارت ہو تو پولی نیشن 13 دن لیٹ ہو سکتی ہے.
5. ان دنوں تین دن مسلسل بارش ہو تو تھوتھ بڑھ سکتا ہے.
6. بارش یا گرمی زیادہ ہو تو بور کراس کرنے کے لیے باہر ہی نہیں نکلتا.
7... ان دنوں ہر صورت پانی زیادہ دیتے رہیں. سوکا نہ لگنے دینا.
8. ان دنوں سپرے نہ کریں.
9. پہلی سپرے گوبھ پر اور دوسری دانہ مکمل ہونے پر کرنا.