16/10/2025
جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم، ملتان
83 سالہ علمی و روحانی وراثت کا تابناک تسلسل
الحمدللہ!
عالم اسلام اور ملک عزیز پاکستان کی ممتاز دینی و روحانی درسگاہ، جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان سالانہ جلسہ دستار فضیلت نہایت شان و شوکت، علمی وقار، اور روحانی جلالت کے ساتھ منعقد ہونے جا رہا ہے۔
یہ جلسہ محض ایک تقریب نہیں، بلکہ علم و عرفان، زہد و تقویٰ، عشق و نسبت اور خدمت دین کے تسلسل کی ایک روشن علامت ہے ۔
جہاں فارغ التحصیل علما و حفاظ کو دستار فضیلت سے نوازا جاتا ہے،
اور نئی نسل کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ "علم کی مشعل بجھنے نہ پائے!"
یہ وہی درگاہ فیضبار ہے جسے حضرت غزالی زماں، امام اہل سنت،
سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کے روحانی فیضان سے نسبت حاصل ہے —
اور آج بھی ان کے فیض کے سائے تلے، علم و عمل کے چراغ روشن ہیں۔
یہ جلسہ ان تمام دلوں کی عید ہے جو علم و عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے منور ہیں۔
یہاں ہر آن علم کی خوشبو، نسبت کاظمی کا رنگ، اور محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی چمک محسوس ہوتی ہے۔
تاریخ: 31 اکتوبر، 1 و 2 نومبر 2025
مقام: شاہی عیدگاہ، خانیوال روڈ، ملتان
آئیے!
اس روحانی و علمی اجتماع میں شریک ہو کر علم و عشق کے اس فیضان سے اپنے دلوں کو منور کریں۔
فیضان سعید جاری و ساری ہے…
جامعہ انوار العلوم — علم و عرفان کا مینار!