10/01/2024
آپ جہالت اور گھٹیا پن کا اندازہ کریں کہ رات کے پچھلے پہر تہجد کے وقت جب اللہ پاک سے گفتگو کرنے کا وقت ہوتا ہے تہجد جو بہت لاڈلی عبادت ہے اور پھر فجر کے وقت نماز کی ادائیگی اور تلاوت کا وقت ہوتا ہے....نور پیر کے وقت جب رزق تقسیم ہورہا ہوتا ہے...تب اس معاشرے کے غیرت مند تربیت یافتہ تعلیم یافتہ عزتوں کی حفاظت کرنے والے مرد خواتین سے پرسنل سوال کررہے ہوتے ہیں....اٹھ گئی ہو..؟؟
کیا پہن کر سوئی تھی ؟ بال کھلے تھے یا نہیں ؟ شوہر کہاں ہوتا ہے؟ کتنے بھائیوں کی بہن ہو؟ ناشتہ بنالیا؟ کچھ تو اب کہنے لگے ہیں ابھی تک الاسٹک استعمال کرتی ہو؟
بات یہاں ختم نہیں ہوتی
بابا کی پریاں ماں کی شہزادیاں بھائیوں کی غیرت نسلوں کی عزتوں کی محافظ خواتین بہت شوق سے نا صرف جواب دیتی ہیں بلکہ باقاعدہ سامنے والے شکاری کو گھر کا ایڈرس بھی بتاتی ہیں پھر ہر سوال کا جواب بہت ذمہ داری سے دیتی ہیں. کیونکہ بھائی کرنے کو کوئی کام نہیں نا ہی عزت کی پرواہ ہے یہ بھی پورے چسکے لگاتی ہیں اور کچھ کو تو ایسے دگڑ دلے انبکس تک لے جانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں...وہاں سوال نمبر تصویر وڈیو کال اور آخری طریقہ واردات گندی تصاویر اور گندی وڈیوز بھیجنا... یہ ہے اس معاشرے کے تربیت یافتہ کچھ مردوں کا اصلی چہرہ... اور عورتيں بھی کم نہيں ہيں انکے بھی دو دو چہرے ہيں... اللہ معاف کرے ابھی ميں کل رات کو ہی عمرہ ادا کر کے پہنچا تو نيد نہيں آرہی تھی تو ميں نے مسيجز ديکھنے شروع کيے ہی تھے کہ آگے نہيں بتايا جاتا کہ کيا کيا لکھا تھا ان ميں کيونکہ ابھی تو عمرہ کا اثر ہے اور سب سے پرُ لطيف منظر ہے آنکھوں اور ذہن ميں پھر کبھی سکرین ساٹ کے ساتھ ان کا بھی چہرہ بےنقاب کروں گا... کوٸی حد ہوتی ہے بغيرتی کی بھی.
_*~📚✍🏻 عديل_احمد 📚~*_