LUB AZAAD

LUB AZAAD "Breaking the Chains"
A women-led journalism platform amplifying unheard voices across Pakistan.

We tell stories with dignity, challenge injustice with care, and believe journalism can be a force for empathy, inclusion, and change.

🚨طالبہ لائبہ خودکشی کیس کا ملزم گرفتار....!!!! ملزم کو اسلام آباد پولیس نے H-13 سے گرفتار کیا....!!!! ملزم کی شناخت نعما...
11/10/2026

🚨طالبہ لائبہ خودکشی کیس کا ملزم گرفتار....!!!!

ملزم کو اسلام آباد پولیس نے H-13 سے گرفتار کیا....!!!!

ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی....!!!!

ملزم ایک کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا....!!!!

ملزم کے فون سے آن لائن فراڈ اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے شواہد بھی ملے....!!!!

ملزم نعمان کوئٹہ میں اینٹی کرپشن میں ملازم تھا....!!!!

ملزم نعمان کو کوئٹہ اینٹی کرپشن سے معطل کیا گیا تھا....!!!!

ملزم نعمان نے اسلام آباد میں (پاک قطر) کمپنی میں بھی ملازمت کی....!!!!

ملزم نعمان سے تفتیش کا عمل جاری....!!!!

دوران تفتیش ملزم نعمان نے ہوشربا انکشافات کیے....!!!

ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) شہزاد بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کے ساتھ ایک خاتون بھی ملوث ہے، ملزم نعمان نے خود کو سپریم کورٹ کا اکائونٹنٹ ظاہر کیا جبکہ وہ ایجنٹ تھا اور نہ ہی سٹڈی کنسلٹنٹ تھا۔

پس منظر
گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے لائبہ نامی نوجوان لڑکی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔

طالبہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ تھیں۔ اس نے پڑھائی کے غرض سے امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو لاکھوں روپے دیے تھے جس نے متوفیہ کے ساتھ مبینہ فراڈ کیا۔ وہ اس وجہ سے شدید ذہنی صدمے میں رہیں۔

لائبہ کا والد کیلیے آخری پیغام
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا، جس میں اس نے لکھا کہ میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بارے میں والد کو نہ بتائیے گا، وہ یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکیں گے اور مر جائیں گے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ لائبہ کے والد موٹر سائیکل پر دودھ فروخت کر کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کر رہے تھے اور انہوں نے اپنی بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کیلیے بیرون ملک بھیجنے کی خاطر اپنا پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ روپے نقد دیے تھے جبکہ والدہ کے زیورات بھی بینک میں گروی رکھوا دیے تھے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے لائبہ اعجاز سے امریکہ کا ویزا فراہم کرنے اور اسکالرشپ دلوانے کے بہانے 93 لاکھ روپے وصول کئے، ملزمان نے جعلی اسکالرشپ ایوارڈ لیٹرز، یونیورسٹی ایڈمیشن آفر لیٹرز اور فیس پیمنٹ رسیدیں تیار کر کے متاثرہ خاندان کو دھوکے میں رکھا، 29 لاکھ روپے لائبہ اعجاز کے بینک اکائونٹ کے ذریعے اور باقی رقم نقد ادا کی گئی۔۔!!..
***de

*لاہور ہائیکورٹ: 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری*لاہور ہائیکورٹ نے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی 2026ء...
09/10/2026

*لاہور ہائیکورٹ: 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری*

لاہور ہائیکورٹ نے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی 2026ء میں ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈسٹرکٹ جوڈیشری ناصر حسین نے چیف جسٹس و ججز کے احکامات پر جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن شہزاد حسین 19 نومبر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد علی نواز 27 نومبر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور ظفر یاب انور 2 نومبر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد عارف حمید شیخ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب امجد اقبال رانجھا 14 دسمبرکو ریٹائر ہوں گے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا سید داور ظفر علی 24 دسمبر ، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان محمد ندیم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر 10 ساہیوال خالد ارشد 31 دسمبر 2026ء کو مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں، 2 زخمی فیصل آباد کی خالد آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑے میں فا...
09/10/2026

فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں، 2 زخمی

فیصل آباد کی خالد آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا دوہرے ق ت ل کی واردات کا نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب کا سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدر دین کی حدود میں فائرنگ، دو خواتین شدید زخمی

تھانہ شاہ صدر دین کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ پر بیٹھی دو خواتین پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق خواتین رکشہ پر سوار تھیں کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ ذرائع

*مانسہرہ میں دلخراش واقعہ: جرگے کے حکم پر نوجوان جوڑے کو ویرانے میں لے جا کر قتل کر دیا گیا*مانسہرہ میں مبینہ طور پر غیر...
09/10/2026

*مانسہرہ میں دلخراش واقعہ: جرگے کے حکم پر نوجوان جوڑے کو ویرانے میں لے جا کر قتل کر دیا گیا*

مانسہرہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بٹگرام کی 18 سالہ لڑکی اور 27 سالہ لڑکے کو مانسہرہ میں مقامی جرگے کے فیصلے پر ان کے بھائیوں نے قتل کر دیا۔

جرگے نے فیصلہ کیا تھا کہ لڑکے کو اس کا بھائی اور لڑکی کو اس کا بھائی قتل کرے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان کے مطابق دونوں کو ویرانے میں لے جا کر قتل کیا گیا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی گئی۔

پولیس کو اپنے ذرائع سے معلومات ملنے پر دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کی گئی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے جرگے میں کیے گئے فیصلے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے لڑکی اور لڑکے کے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملتان: ناگ شاہ چوک کے قریب MUST یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان تصادم، ایک شخص جان سے گیا۔ ملتان: دوران لڑائی جھگڑا فائرنگ ...
09/10/2026

ملتان: ناگ شاہ چوک کے قریب MUST یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان تصادم، ایک شخص جان سے گیا۔

ملتان: دوران لڑائی جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ملتان: تھانہ مظفرآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ پولیس حکام

ملتان: تاحال لڑائی جھگڑے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی

ملتان: ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے.

ملتان: زرائع کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ کے درمیان لڑائی کے بعد ایک طالب علم کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

ملتان: واقعے کے بعد طلبہ کا احتجاج جاری ہے، جبکہ مظفرآباد روڈ کی بندش اور ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور ہلاکتوں کی تعداد کی سرکاری تصدیق تاحال درکار ہے۔

دکی بلوچستان سے اغواء ہونے والے رحیم یار خان کے 11 مزدور بازیاب، ایک مزدور مار دیا گیا۔دکی بلوچستان سے اغواء کیے گئے ضلع...
09/10/2026

دکی بلوچستان سے اغواء ہونے والے رحیم یار خان کے 11 مزدور بازیاب، ایک مزدور مار دیا گیا۔

دکی بلوچستان سے اغواء کیے گئے ضلع رحیم یار خان کے 12 مزدوروں میں سے 11 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ ایک مزدور کو اغواء کاروں نے جان سے مار دیا تھا۔

بازیاب ہونے والے مزدوروں میں سے 8 کا تعلق صادق آباد کے نواحی علاقے چوک چدھڑ سے تعلق رکھنے والی ڈاہر برادری کے ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ 3 مزدور ضلع رحیم یار خان کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔

مزدوروں کی بحفاظت بازیابی کی خبر ملتے ہی اہلِ خانہ اور علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مغویوں کے ورثاء مسلسل میڈیا کے ذریعے احتجاج کرتے اور حکام سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے رہے۔ بالآخر سکیورٹی اداروں کی کوششوں سے 11 مزدوروں کی بازیابی ممکن ہوئی، تاہم ایک مزدور کی المناک ہلاکت نے خوشی کے اس موقع پر غم کی فضا بھی قائم کر دی۔

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LUB AZAAD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to LUB AZAAD:

Shortcuts

Share