Shazia Hanif

Shazia Hanif Turning clicks into customers! 🚀 | Trusted by 100+ businesses | DM for a free audit & let’s boost your business growth today!
(1)

یہ Lake City لاہور کے چڑیا گھر کا منظر ہے ، یہ بھی ایک عقوبت خانہ ہے ، جہاں شدید گرمی میں ، تپتے کنکریٹ کے فرش پر شیر او...
01/05/2025

یہ Lake City لاہور کے چڑیا گھر کا منظر ہے ، یہ بھی ایک عقوبت خانہ ہے ، جہاں شدید گرمی میں ، تپتے کنکریٹ کے فرش پر شیر اور شیرنی نڈھال پڑے ہیں ۔ نہ چھاؤں کا انتظام ، نہ درخت نہ ٹھنڈا پانی ۔۔۔ تپتی سلاخوں کے پیچھے یہ بےزبان مخلوق آگ برساتی گرمیاں کیسے گزارے گی ؟ یہ وہ قید خانہ ہے جہاں بےگناہ قیدی سالوں سے قید ہیں ۔

قصور وار بھی تو ہم ہیں ۔۔ جب تک ہم ٹکٹیں لے کر اپنے بچوں کو یہ مظلوم اور بےزبان مخلوق پنجروں میں قید دکھاتے رہیں گے ، ان چڑیا گھروں کے ٹھیکدار ان جیلوں میں مزید جانور بھرتے رہیں گے ۔ خدارا پاکستان کے ہر شہر سے ZOO ختم کرنے کے لیے آواز اٹھائیں ۔ صرف اپنی تسکین کے لیے ان زبانوں پر ظلم مت ہونے دیں ۔ آئیے ، ان کو ان کے جنگلوں میں چھوڑ آئیں۔ چڑیا گھروں کا بائیکاٹ کریں ۔ اور قیدیوں کو اپنے گھر جانے کا راستہ دیں ۔ 💔

Inshallah❤
10/04/2025

Inshallah❤

07/04/2025

‏بلیک_میلنگ

خدانخواستہ اگر کسی خاتون نے اپنی ذاتی (صاف ستھری ناقابلِ اعتراض) تصویریں کسی دوست /کزن / کلاس فیلوز کے ساتھ یا کسی کلوزڈ گروپ میں شئیر کیں اور وہاں سے کسی بلیک میلر نے اٹھا کر AI کی مدد سے انہیں فحش تصاویر میں کنورٹ کر دیا تو اس واردات سے خود کو محفوظ کرنے کے لیے،

آپ اپنی اصل تصاویر اور ایڈٹ شدہ Morphed تصویریں ایک ویب سائٹ stop ncii org پر پوسٹ کر کے تمام تصاویر انٹرنیٹ سے Delete کروا سکتے ہیں،

ہوگا یہ کہ اگر بلیک میلر کسی بھی قسم کے فائدے کے لیے آپ کو Morphed تصویریں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے اور خدانخواستہ پوسٹ کر بھی دے.

تو آپ نے مذکورہ ویب سائٹ پر جا کر دونوں تصاویر (یعنی اصل اور Morphed) کو اس ویب سائٹ پر موجود Create a case کے آپشن میں جا کر پوسٹ کر دینا ہے،

ویب سائٹ آپ سے ان تصاویر کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات حاصل کرے گی اور ویریفیکیشن کرکے تمام Morphed تصویروں کو انٹرنیٹ پر جہاں جہاں بھی یہ شئیر/ پوسٹ ہوئی ہیں وہاں سے ڈیلیٹ کر دے گی.
ان معاملات میں ہر صورت گھر والوں کو اعتماد میں لیں اور سائبر کرائم میں رپورٹ کریں. یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اکاؤنٹ فا لو ضرور کریں
2nd method

بلیک میل ہونا چھوڑئیے ۔۔

اگرکوئی مرد عورت آپکو بلیک میل کرنےکی کوشش کرےیا آپکو آپکےپرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز)کو لیک آؤٹ کرنےکی دھمکی دےتو اس صورت میں قانونی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان سےرابطہ کریں.
0800-39393
ایف آئی اے میں ڈائریکٹ کمپلین کرنےکیلیےیہ سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 9911 ڈائل کریں یا پھر آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے [email protected] پر ای-میل کریں۔
‏یہ آپکی شناخت بناسامنےلائےآپکی شکایت درج کرانےمیں نہ صرف آپکی مدد کرینگےبلکہ محکمہFIAاس شکایت پرسخت کاروائی بھی کرےگا-
Cyber Crime Reporting Centers Phone Numbers:
Islamabad (ICT) 051-9262106, 051-9262107-08
Rawalpindi 051-9330717, 051-9334919,051-9330720
Lahore 042-99332744
Peshawar 091-9217109
Quetta 081-2870057
Karachi 021-99333950
Multan 061-9330999
Sukkar 071-9310849
Faisalabad 041-9330865
Gujranwala 055-9330015-16
Dera Ismail Khan 0966-852945
Hyderabad 022-9250009
Gawadar 0322-2451500
Gilgit 05811-920409
Abbottabad 099-2384148
اس پوسٹ کو زیادہ سےزیادہ شیئرکریں ا

کل ایک ایسا تجربہ ہوا جسے دل تو چاہتا ہے بھول جاؤں…لیکن ٹانگیں اور Google Map اب تک یاد دلا رہے ہیں!ہوا کچھ یوں کہ ایک ض...
07/04/2025

کل ایک ایسا تجربہ ہوا جسے دل تو چاہتا ہے بھول جاؤں…
لیکن ٹانگیں اور Google Map اب تک یاد دلا رہے ہیں!

ہوا کچھ یوں کہ ایک ضروری کام سے جانا تھا۔ سیدھا سادہ راستہ تھا، تھوڑا لمبا ضرور، مگر 15 منٹ میں بندہ آرام سے پہنچ جائے
مگر دل کے اندر سے آواز آئی:
کیوں نہ آج شارٹ کٹ لے لیا جائے؟

بس جی، یہ سوچنا تھا کہ دماغ نے فوراً گوگل میپ کے ان دِکھنے والے راستوں پہ نظریں جمائیں۔ اور یوں شارٹ کٹ کی تلاش شروع ہوئی۔

اب وہ شارٹ کٹ تھا یا فٹنس کا کورس، سمجھ نہیں آیا۔ ایک موڑ آیا، پھر دوسرا، پھر ایک گلی، پھر ایک اور۔
ہر موڑ پہ امید تھی کہ اگلا راستہ ہی منزل کے قریب لے جائے گا۔
مگر حقیقت یہ نکلی کہ…
شارٹ کٹ کے چکر میں پورے 6 کلو میٹر پیدل چلنا پڑا!😐😂

آخری لمحے تک یہی امید تھی کہ اگلے موڑ پر منزل آ جائے گی،
لیکن منزل نہیں آئی… صرف steps بڑھتے گئے!

سبق: زندگی ہو یا لوکیشن، جو سیدھا اور واضح ہو، وہی اکثر بہترین ہوتا ہے۔
شارٹ کٹ ہمیشہ وقت نہیں بچاتے، بعض اوقات ہنسی، تھکن اور سیکھ دینے والا سبق دے جاتے ہیں۔

اگر آپ نے بھی کبھی شارٹ کٹ کے چکر میں لمبی واک کی ہو تو ذرا کمنٹس میں شیئر ضرور کریں🤧

.
07/04/2025

.









ایک خبر نے اسٹرابری کو آسمان سے زمین پر لا پٹخا ، سستی تو ہر سال ہوتی ہے لیکن اس سال مفت بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں ۔ ...
05/04/2025

ایک خبر نے اسٹرابری کو آسمان سے زمین پر لا پٹخا ، سستی تو ہر سال ہوتی ہے لیکن اس سال مفت بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں ۔ مارچ کے شروع 600 روپے کلو فروخت ہونے والی اسٹرابری سو اور پچاس روپے کلو پر بھی آگئ مگر خریدار نہیں ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟
وجہ ۔۔۔۔ دکانداروں اور کاشت کاروں کا اپنا کیا گیا ظلم ہے ، اس سال انہوں نے اینٹی فنگس دوا کا استعمال مخصوص مقدار سے زیادہ کیا تاکہ زیادہ عرصہ چل سکے ، اور شیلف لائف بڑھ جائے ۔ پھر کیڑے مار ادویات کا اسپرے بھی اس بار زیادہ استعمال کیا گیا جو کہ اسٹرابری کے لیے مناسب نہیں تھا ۔ رہی سہی کسر دکانداروں نے پوری کی ۔ ہلکی کوالٹی کی اسٹرابری کو مصنوعی لال رنگ میں ڈبو کر فروخت کرنا شروع کیا ۔ پہلی بار ایسی اسٹرابری دیکھی جس سے نہ صرف شاپر لال ولال ہوجاتا ہے بلکہ دھونے پر بھی رنگ نکل رہا ہے ۔
جب شور اٹھا تو مختلف اضلاع سے لیے گئے اسٹرابری کے نمونوں سے انکشاف ہوا کہ ان پر واقعی اینٹی فنگس اسپرے اور کیڑے مار ادویات پہلے سے 70 فیصد زیادہ چھڑکی گئی ہیں ۔
دوسرے پھلوں پر بھی کیڑے مار اسپرے کیا جاتا ہے مگر ان کا چھلکا چونکہ ہموار ہوتا ہے تو پھل دھونے سے اثرات نکل جاتے ہیں مگر اسٹرابری کی سطح کھردری اور مسامات والی ہوتی ہے تو کیڑے مار ادویات کی باقیات ان کے اندر تک سرایت کر جاتی ہیں جو دھونے پر بھی آسانی سے نہیں نکلتیں۔
اگر آپ کو بھی میری طرح اسٹرابری بہت پسند ہے تو اس کو کھلے پانی میں خوب تسلی سے دھوئیں ، پانی میں میٹھا سوڈا ڈال کر دس منٹ کے لیے اس میں ڈبو دیں ، چھلنی میں ڈال کر دھوئیں۔ پھر استعمال کریں ۔
افسوس اس بات کا ہے اس پھل سے ہم کروڑوں روپے زرمبادلہ کماتے ہیں ، بچوں بڑوں کا پسندیدہ پھل ہے مگر آج بازار میں رُل رہا یے ، چند کالی بھیڑوں نے اپنی بوٹی کے لیے پوری گائے ہی ذبح کر ڈالی۔
لوگوں کے بائیکاٹ سے آڑھتیوں کو جس قدر نقصان اس سال ہوا ہے امید ہے اگلے سال اس رسیلے اور کھٹے میٹھے پھل میں مطلوبہ مقدار سے زیادہ زہر گھولنے سے پہلے سو بار سوچیں گے ۔ یہ پوسٹ ان لوگوں کی آگاہی کے لیے ہے جو سستی ہونے پر دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں ۔

تحریر: آصفہ عنبرین قاضی



سوئٹزرلینڈ میں خودکشی کرنے والوں کے لیے ایک چھوٹا سا کیپسول بنا دیا گیا ہے جس میں وہ شخص اپنی مرضی سے لیٹ کر صرف ایک بٹن...
04/04/2025

سوئٹزرلینڈ میں خودکشی کرنے والوں کے لیے ایک چھوٹا سا کیپسول بنا دیا گیا ہے جس میں وہ شخص اپنی مرضی سے لیٹ کر صرف ایک بٹن دبائے اور بس زندگی ختم۔۔۔اس ملک میں ہر شخص اپنی زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے میں مکمل بااختیار ہے۔۔۔ آپکی زندگی ہے تو فیصلہ بھی آپ خود ہی کرتے ہیں

پتا نہیں میرا دماغ کام نہیں کررہا 😁 یہ سچ میں 1100 ہے 😁😂۔
03/04/2025

پتا نہیں میرا دماغ کام نہیں کررہا 😁 یہ سچ میں 1100 ہے 😁😂
۔









Go to chat gpt upload your photo and typed “turn in to knitted doll and keep the details”😁🤣
02/04/2025

Go to chat gpt upload your photo and typed “turn in to knitted doll and keep the details”😁🤣








Address

Qadirabad Colony Qasba Mral Road
Multan
60000

Telephone

+923180627155

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shazia Hanif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shazia Hanif:

Share