Umair Tiktok Wala

Umair Tiktok Wala Learn How to Earn dollars from TikTok
TikTok: umairrtiktokwala
(400)

TikTok se payment paid hona start ho g*i hain Ap bi check kar Lena apniAgr abhi processing me hain to sham tak clear ho ...
15/07/2025

TikTok se payment paid hona start ho g*i hain
Ap bi check kar Lena apni
Agr abhi processing me hain to sham tak clear ho jain gi InShaAallah

13/07/2025

Content Monetization Tool Kesy Len Pakistan me

13/07/2025

Me aj sham ko live session karon ga
Apky all question k answers kron ga
Magrib ya isha k bad

آج میں نے اپنی پرانی آئ ڈی اوپن کی تو فیس بک نے مجھے content monetization ٹول دیا ہوا تھا یہ اکاؤنٹ میں نے 2020 میں بنای...
13/07/2025

آج میں نے اپنی پرانی آئ ڈی اوپن کی تو فیس بک نے مجھے content monetization ٹول دیا ہوا تھا
یہ اکاؤنٹ میں نے 2020 میں بنایا تھا اور بہت وقت سے بند تھا کیونکہ میں صرف پیج ہی دیکھتا تھا
یہ میرا پاکستانی اکاؤنٹ ہے اور پاکستان میں ہی لوگن رہا ہمیشہ
جو لوگ فیس بک پر کام کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ اس بات کو سمجھ لیں کہ آپکا پہلا ٹارگٹ ٹول کو حاصل کرنا ہے
اسکے بعد آپ فوٹو لگائیں سٹوری لگائیں تحریر لکھیں ویڈیو لگائیں ہر طرح سے آپ کو ڈالرز ملیں گے
اگر آپ کو اس بارے میں مزید جاننا ہے تو میں نے ویڈیو بنائی ہوئی ہیں میرے پیج پر موجود ہیں اور پوسٹ بھی کافی کی ہوئی ہیں

جون میں پیج لیکر کام کرنا شروع کر دیا تھا ابھی ماشاءاللہ 100 ڈالرز ہو گئے ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فوٹوز لگا کر ہی بناۓ ہ...
11/07/2025

جون میں پیج لیکر کام کرنا شروع کر دیا تھا ابھی ماشاءاللہ 100 ڈالرز ہو گئے ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فوٹوز لگا کر ہی بناۓ ہیں
انشاء اللہ اگلے ماہ ملیں گے یہ اس وقت بھی پوسٹ کروں گا
یہ انکی پہلی انکم ہے آپ ماشااللہ ضرور کہنا

10/07/2025

Ap kesy hain ?

10/07/2025

فیس بک اور ٹک ٹاک کا کام پاکستان سے کیسے کریں

یہ میرا فیس بک گروپ ہے 28 دن میں 7026 پوسٹ approved ہوئی ہیں اور اس سے زیادہ شائد declined کی ہیں اکثر آپ کو لگتا ہے کہ ...
10/07/2025

یہ میرا فیس بک گروپ ہے 28 دن میں 7026 پوسٹ approved ہوئی ہیں اور اس سے زیادہ شائد declined کی ہیں
اکثر آپ کو لگتا ہے کہ پوسٹ pending میں ہے گروپ کا فائیدہ نہیں کبھی شکایات بھی کرتے نظر آتے ہیں
میں صرف آپ سے تعاون کی درخواست کروں گا کیونکہ ان میں وقت بہت لگتا ہے یہ اتنا آسان کام نہیں ہے بھائی
اسکے بعد اگر میسج کی بات کروں میرے صرف ایک نمبر پر ایک ہفتے میں 1600 لوگوں کے میسج آۓ جبکہ وہ 2 بار banned ہو چکا ہے اگر فیس پیج کی بات کروں وہاں انباکس میں 800 سے زیادہ لوگوں کے میسج آۓ ہیں
دیکھو بھائی یہ میں نے جو بھی کیا یہ میرے اور ٹیم پر فرض ہے آپ پر کوئی احسان نہیں کیا
جن بھائیوں کو جواب نہیں ملا انکا گلہ جائز ہے میں قصوروار بھی ہوں کیونکہ وہ آیا جواب لینے کیلئے ہے
آپ بھی تھوڑا درگزر کر لیا کریں
میں اپنی پوری کوشش کروں گا اس میں مزید بہتری لا سکوں کسی کو بھی شکایات کا موقع نہ ملے
ایک اور گلہ یہ ہوتا تھا کہ جو مجھے پیسے دیتے ہیں انکو تو جواب مل جاتا ہے باقی کسی کو نہیں
حقیقت میں ایسا نہیں ہے کوئی اس بات کی گواہی بھی دے سکتا ہے
ایک ہی چیٹ کو مکمل طور پر چلاتے رہنا مشکل ہو جاتا ہے اسلئے وہ رہ جاتی ہے
آپ کوشش کیا کریں جب بھی میسج کریں تو اپنی ساری بات ایک ہی بار کہہ دیا کریں لکھ کر اس میں بہت زیادہ آسانی ہو جاتی ہے
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کیلئے آسانی پیدا کرنے والا بناۓ
نیچے گروپ کا لنک دے رہا ہوں آپ جوائن کر لینا

پہلی آن لائن کی انکم آپ کے سامنے ہے 12287 پاکستانی روپے 2020 میں جب میں عالم کا کورس کر رہا تھا در اصل میں نے 2019 میں ک...
09/07/2025

پہلی آن لائن کی انکم آپ کے سامنے ہے 12287 پاکستانی روپے 2020 میں جب میں عالم کا کورس کر رہا تھا
در اصل میں نے 2019 میں کورس تو کیا تھا SEO کا 15 ہزار فیس تھی مگر اس سے میں کچھ کر نہ سکا اسکے بعد میں نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کئے میں نے بہت کام کئے بہت کام ڈھونڈے مگر قسمت میں نہ تھے پھر آن لائن قرآن پڑھانے کے بارے میں سوچا تو اسکا یوٹیوب سے دیکھنا شروع کیا اس دوران ایک امریکہ میں مقیم افغانستان کا پٹھان ملا اس نے کہا میرے بچوں کو پڑھانا ہے مگر آپ کوئی خاتون ٹیچر دیں میں نے فیس بک پر ہی کسی سے بات کی اور ایک ٹیچر کو کہہ دیا آپ پڑھائیں مگر صرف ایک ہفتے میں اس نے کہا مجھے نہیں پڑھانے بچے آپ پیسے واپس دے دیں میں نے ان سے کہا امریکہ میں کیسے بھیجوں ؟ اس نے ایک نمبر بھیجا جاز کیش میں دیکھ کر حیران ہو گیا وہ اسی ٹیچر کا تھا خیر میں نے فوراً پیسے بھیج دئیے میرے ساتھ جو گیم ہوئی آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا
میں نے اپنے دوست سے اسکا ذکر کیا اس نے کہا ارے پاگل انسان اپنے سٹوڈنٹ کون کسی کو دیتا ہے جس کو آپ جانتے بھی نہیں خیر مجھے اس خاتون ٹیچر نے ایک ہی ہفتے میں تنکے کی طرح باہر نکال کر پھینک دیا تھا ویسے میں جانتا بالکل نہیں تھا انکو بھی
مگر اچھائی کبھی ضائع نہیں ہوتی یہی پٹھان ایک سال بعد میرے پاس پھر آیا اور کہا آپ پڑھائیں میرے بچوں کو مگر میں فیس بک کام شروع کر چکا تھا میں نے پھر اپنے دوست کو دے دئے اس نے پڑھایا انکو
صرف کچھ لوگوں کو معلوم ہے 2020 میں ہی میں نے ایک ویب سائٹ qutor.com پر ٹیچر اکاؤنٹ کیسے بنانا ہے سٹوڈنٹس کیسے ڈھونڈنے ہیں اسکی ویڈیو بنائی تھی کافی لوگوں نے فائیدہ اٹھایا اس سے
شروع سے عادت ہے الحمد اللہ اخلاص و جذبے سے محنت لگن سے کام کیا جو بھی کام آتا سکھا دیا اور دل سے سکھایا

انٹرنیٹ کی وجہ سے تھوڑی پریشانی کا سامنا ہے صرف کل کے دن ہی پہلے دو گھنٹے کیلئے چلا گیا پھر رات عشاء کے بعد پھر چلا گیا ...
09/07/2025

انٹرنیٹ کی وجہ سے تھوڑی پریشانی کا سامنا ہے صرف کل کے دن ہی پہلے دو گھنٹے کیلئے چلا گیا پھر رات عشاء کے بعد پھر چلا گیا
وجہ بتا رہے تھے کہ ایک کمپنی کا الحاق ہوا ہے اسلئے تین دن سے کام چل رہا ہے مین کیبل کو بار بار ہٹایا جاتا ہے
پھر بھی رات ایک بجے تک کام کیا ہے
کچھ لوگوں کو میسج اس وقت آیا ہوگا وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں
میں یہ بات صرف اسلئے بتا رہا ہوں تھوڑی سی جو تاخیر ہوئی ہے وہ انٹرنیٹ کی وجہ سے ہے

08/07/2025

کیا ٹک ٹاک امریکہ میں پھر سے بند ہونے جا رہی ہے ؟
یہ سوال بہت سارے ذہنوں میں اس سال جنوری سے کشمکش پیدا کرتا جا رہا ہے
ٹک ٹاک مکمل طور پر بند تو نہیں ہو سکتا کیونکہ اسکا نقصان خود امریکی لوگوں کو زیادہ ہے اگر اس نے بند ہونا ہوتا تو 19 جنوری 2025 فائنل تاریخ تھی سپریم کورٹ کی جانب سے مگر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری آرڈر جاری کیا اور اسکو پھر سے فعال کر دیا اسکے بعد دو بار مدت میں توسیع کی گئی تھی اور ابھی بھی توسیع کر دی گئی ہے
اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مارچ 2026 میں بند ہو سکتا ہے
مگر ٹک ٹاک نے امریکی لوگوں کیلئے ایک New ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اگرچیکہ یہ خبریں ذرائع کے مطابق ہیں مگر ٹک ٹاک نے اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی اب تک
نیو ایپ شاید 5 ستمبر تک لانچ ہو جائے
مگر یہ ساری باتیں اندازے کے مطابق ہیں
حقیقی خبر یہ ہے اور رہے گی کہ ٹک ٹاک امریکہ میں بند نہیں ہوگی جو Creators موجود ہیں اور باقی رہیں گے اسی طرح سے آگے چل کر معمولی تبدیلی ضرور ہو سکتی ہے
اب یہ آپ پر منحصر ہے اس خبر کو کتنا سنجیدہ لینا ہے اس پر میسج بھی بہت سارے آۓ تو سوچا ایک پوسٹ ہی کر دوں

07/07/2025

میرا ایک فیس بک پیج تھا جس کے فالورز 6 لاکھ سے زیادہ تھے 2022 سے اس پر کام کیا تھا اس پر فیس بک نے بونس بھی دیا
اس کو میں نے حفاظت کیلئے Business manager میں ایڈ کر دیا تھا اس میں email میں نے بزنس والی لگا لی اور وہ 2023 میں ختم ہو گئی اس کے بعد سے پیج پر پوسٹ تو کر سکتا تھا میں مگر اسکو کسی جگہ شفٹ کرنا نا ممکن ہو گیا تھا
آج 2 گھنٹے انٹرنیٹ چلا گیا تھا اس دوران خود سے وعدہ آج اسکا کچھ نہ کچھ کرنا ہی ہے میں اس کو حل میں لگ گیا ویب سائٹ والی ڈومین پھر سے خریدی اسکی سیٹنگز کی اور یہ سب chatgpt سے پوچھ پوچھ کر کیا حالانکہ یہ ویب سائٹ والے کام مجھے ایک فیصد بھی نہیں آتے
تین گھنٹے مسلسل کام کرنے کے بعد پیج مکمل طور پر واپس آگیا الحمد اللہ 🤲
اسکے بعد صرف ایک ہی چیز سوچ رہا تھا کہ بیشک انسان کو ایک چیز سے تین سال سے کوئی امید نہ ہو اگر دل سے لگا رہے تو وہ کام ضرور ہو جاتا ہے اور چیٹ جی پی ٹی سے بڑھ کر کوئی سکھانے والا نہیں
مجھے سچ میں اس پر بہت خوشی تھی آج

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umair Tiktok Wala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umair Tiktok Wala:

Share