12/10/2025
وائلڈ رش پاکستان میں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک مشہور تعلیمی چینل ہے، جسے عبدالرحمٰن چولستانی، جو "وینم بوائے" کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، چلاتے ہیں۔ اس چینل کا مقصد پاکستان کی مقامی جنگلی حیات، خصوصاً جانوروں، پرندوں، سانپوں اور بچھوؤں کے بارے میں مستند معلومات اور شعور بیدار کرنا ہے۔ عبدالرحمٰن ایک ماہر سروائیولسٹ اور رینگنے والے جانوروں کے ہینڈلر ہیں جو جنگلی جانوروں کو ریسکیو کرتے ہیں اور ایسے جانوروں کو بچانے کی تعلیم دیتے ہیں جنہیں لوگ عام طور پر مار دیتے ہیں۔ وائلڈ رش کو اپریل 2024 میں پاکستان کے پہلے یوٹیوب ویریفائیڈ تعلیمی وائلڈ لائف چینل کا درجہ حاصل ہوا، جہاں 100 سے زیادہ جنگلی انواع پر معلوماتی ویڈیوز موجود ہیں۔
مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ جس لگن اور محنت سے یہ اپنا کام کر رہے جو در حقیقت محکمہ جنگلی حیات کا ہے لیکن باوجود اس کے انہیں نہ حکومتی سطح پر سپورٹ حاصل ہوئی اور نہ ہمارے کسی ٹی وی چینل نے انہیں مدعو کیا۔ یہ نوجوان پاکستان میں جنگلی حیات کے حوالے سے ایک گمشدہ مگر قیمتی ہیرے کے مترادف ہے جس کی ہمیں قدر نہیں لیکن انشاءاللہ عبدالرحمٰن اپنے مقاصد میں نا صرف کامیاب ہونگے بلکہ پاکستان سمیت عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائیں گے۔
Wild Rush
Wild Rush