Dilawar Hussain Dilawar

Dilawar Hussain Dilawar "مصرع"

13/07/2025

20/06/2025

30/03/2025

ہر کوئی اپنوں سے ملتا ہے گلے عید کے دن
میں کہاں ڈھونڈوں تجھے سینے لگاؤں کیسے

دلاور حسین دلاور 🥀

29/01/2025

ازل سے ڈھونڈتا پھرتا تھا 'دیں' بقا کا نشاں
پھر ایک دن اسے زہرا (س) کا گھر دکھائی دیا

دلاور حسین دلاور🥀

21/01/2025

دل کی اک نادانی لکھ
غم کی رات سہانی لکھ

پہلے اپنا نام مٹا۔۔!!
پھر دنیا کو فانی لکھ

دنیا سے سمجھوتہ کر
اپنے خون کو پانی لکھ

سانسوں کا انداز پرکھ
ہر شے آنی جانی لکھ

میرے زخم کو تازہ کر
کوئی بات پرانی لکھ

اک دن تو بھی روئے گا
یہ غم بھی امکانی لکھ

میں بھی بکنے آیا ھوں
مجھ کو یوسف ثانی لکھ

اس چہرے پہ آج شکیل
آنکھوں کی حیرانی لکھ

ڈاکٹر شکیل پتافی

20/01/2025

یہ نہیں دیکھتا کوئی بھی عزاداری میں
دل بھی پھٹ جاتے ہیں کچھ ایسی اداکاری میں

میں محبت کے سوا کچھ بھی نہیں کر سکتا
ہار جائے گا قبیلہ مری سرداری میں

بس یہی ہے کہ ترے پاس چلا آیا ہوں
اور کچھ سوجھا نہیں تھا مجھے بے زاری میں

آپ تو یوں ہی برا مان گئے ہیں صاحب
بٌڑبٌڑاتا ہوا بندہ ہوں میں بیماری میں

اعلیٰ تعلیم پہ ویسے بھی سبھی کا حق ہے
خواب کو داخلہ مل جائے گا بیداری میں

میں نے کاغذ سے بنانا ہے کسی کٌن سے نہیں
وقت لگ جائے گا اس پھول کی تی٘اری میں

گھر کے مصروف توجہ میں خلل کہتے ہیں
آدمی کھانس بھی سکتا نہیں بے کاری میں

ہم بٌرے ہو کے بھی دل میں ہیں تمھارے ورنہ
میلے کپڑے کوئی رکھتا نہیں الماری میں

یاد خانے میں زمانہ نہیں بھرتا میں ضمیر
یوں بھی محدود نشستیں ہیں مری لاری میں
Zamir Hassan ❤️
ضمیر قیس 🥀

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Adnan Adnan, Iqbal Almani, Hasnain Naino, Malik ...
18/01/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Adnan Adnan, Iqbal Almani, Hasnain Naino, Malik Umar Bilal, Shazeb Shahmeer Bhutta, Shahid Hassan, Nasir Khann, Azam Bhutta, Malik Zameer Khan, Haseeb Qureshi, Tahir Qureshi, Mohammad Ishfaq Khan, Zaheer Rajpoot

دعائیں اور نیک تمنائیں

15/01/2025

بدن میں ایسا کوئی قحط آنے لگ جائے
ہماری آنکھ ترے خواب کھانے لگ جائے

اگر میں سونپ دوں اس کو دلوں کی بخیہ گری
ذرا سی دیر میں سب کچھ ٹھکانے لگ جائے

ہمارے شہر میں ایسی کئی مثالیں ہیں
کہ چھوٹی عمر میں بیٹا کمانے لگ جائے

سمجھ لو، اس کو اداکاری کرنی آتی ہے
وہ میرا نام اگر بھول جانے لگ جائے

میں ایسے شہر میں سر کو اٹھا کے چلتا ہوں
ہر آدمی جہاں انگلی اٹھانے لگ جائے

تری خوشی کو سمجھنا بڑا ضروری ہے
تو روتے روتے اگر مسکرانے لگ جائے
ڈاکٹر شکیل پتافی
ڈاکٹر شکیل پتافی

15/01/2025

ڈوبنے والوں کے چہروں سے ڈرا، بیٹھ گیا
کچھ قدم دور کنارے سے ذرا بیٹھ گیا

تو نے کیا سوچ کے مجھ جیسے نکمے کو چُنا
تیرے معیار پہ کیسے میں کھرا بیٹھ گیا؟

وہ اداسی ہے کہ پردیس میں تہوار کے دن
کاسہء آنکھ کو اشکوں سے بھراـــ "بیٹھ گیا"

میں نہیں قیس قبیلے سے مگر عشق میں دیکھ
جس جگہ اس نے کبھی پَیر دھرا۔۔۔ "بیٹھ گیا"

ایسی درویش مزاجی ہے کہ پہلو میں مرے
آ کے مجذوب ، کبھی خواجہ سرا بیٹھ گیا

زرد موسم کی سِیہ رات میں کیسے فیضی
نیند کی شاخ پہ اک خواب ہرا بیٹھ گیا
فیضان احمد فیضی
فیضان احمد فیضی

15/01/2025

پھول کچھ بھول کے لے آئے تو لے آئے،،، نہ دو
نت نئے پہلی ملاقات کو پیرائے ،،، نہ دو

ہم کئی بار ملیں گے، تو کھلوں گا تم پر
اتنی جلدی مرے بارے میں کوئی رائے،، نہ دو

اک توقع جو لگاؤ،،، تو لگائے نہ لگے
وہ دلاسہ جو تسلی نہ دلا پائے،، نہ دو

ایک وعدہ جو وفا ہو کے بھی ٹوٹا ہی لگے
وہ دغا جس پہ یقیں آتا چلا جائے نہ دو

آنکھ ہر شخص کی ہم پر ہے کہیں بھولے سے
آپ محفل میں مجھے دیکھ کے مسکائے نہ دو

جرم چھوٹا ہے تو یوں لمبی صفائی کیونکر
جس وضاحت سے بنی بات بگڑ جائے نہ دو
Ahmad Khalil Khan
احمد خلیل خان

Address

Multan

Opening Hours

Saturday 09:00 - 14:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03036927574

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dilawar Hussain Dilawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dilawar Hussain Dilawar:

Share