27/09/2025
کبھی سوچا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب محلے میں کوئی دکان کھلتی تھی تو لوگ خود بخود پہنچ جاتے تھے۔ نہ کوئی اشتہار، نہ کوئی شور شرابہ۔ بس یہ خبر گلیوں میں پھیلتی تھی اور دکان چل پڑتی تھی۔
لیکن آج کا دور الگ ہے۔ آج ہر طرف شور ہے، ہر کوئی اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ اگر آپ نے اپنی آواز دنیا تک نہیں پہنچائی تو لوگ آپ کو دیکھیں گے بھی نہیں۔
یہ بالکل ایسے ہے جیسے کسی سنسان جنگل میں آپ دکان لگا لیں۔ دکان تو ہے، سامان بھی بہترین ہے، لیکن کوئی جانتا ہی نہیں کہ آپ وہاں بیٹھے ہیں۔
مارکیٹنگ اصل میں وہ روشنی ہے جو آپ کے بزنس کو اندھیرے سے نکال کر سب کے سامنے لے آتی ہے۔ آپ کے پاس بہترین پروڈکٹ ہو، بہترین سروس ہو، لیکن اگر لوگ اس تک پہنچ ہی نہ پائیں تو کیا فائدہ؟
، یاد رکھیں
مارکیٹنگ خرچ نہیں، یہ انویسٹمنٹ ہے۔ یہ وہ بیج ہے جو آج بویا جاتا ہے اور کل کو پھل دیتا ہے۔
آپ کا بزنس چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، مارکیٹنگ کے بغیر وہ دنیا کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔
تو فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
یا تو جنگل کی خاموش دکان بنے رہیں، یا پھر اپنی آواز، اپنی کہانی اور اپنی پہچان دنیا تک پہنچائیں۔
کیونکہ آج کے دور میں جو بزنس اپنی کہانی نہیں سناتا، دنیا اس کو بھول جاتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بزنس کی کہانی سب تک پہنچے، تو آج ہی رابطہ کریں
03206969132