10/02/2020
خانیوال(محمد خالد چوہدری سے)نااہل چیف آفیسر بلدیہ کی نا اہلی کوٹ آلہ سنگھ مسجد کے سامنے گندے پانی کا تالاب نماز کے اوقات کار میں نمازیوں کے کپڑے خراب علاقہ مکینوں کو نماز ادا کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا فرشتہ صف انسان خاموش ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے تعینات چیف آفیسر بلدیہ افتخار بنگش خانیوال میں سیوریج کے مسائل حل کرنے میں بری ناکام ہو چکا ہے ناقص کار کردگی سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے والا چیف آفیسر کی نا اہلی کی وجہ سے کوٹ آلہ سنگھ کی گلیوں میں سیوریج کے گندے پانی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں علاقہ کی مسجد کے سامنے بھی سیوریج کے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو نماز کے اوقات کار میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سیوریج کے گندے پانی کے کھڑے ہونے سے نماز ادا کرنے کے لئے آنے والے نمازیوں کے کپڑے بھی خراب ہو جاتے ہیں سکول جانے والے طلباء اور طالبات کو سکول پہنچنے میں پریشانی کا سامنا علاقہ مکینوں نے میڈی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ اہلکار خانہ پوری کرکے چلے جاتے ہیں کئی کئی روز سیوریج لائنیں بن رہتی ہیں شکایت کے باوجود بلدیہ کا عملہ نہیں آتا جس کے باعث علاقہ گندے پانی میں ڈوبا رہتا ہے ۔ سیوریج کے پانی کے کھڑے ہونے سے بچوں میں مختلف بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں علاقہ مکینوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں سیوریج کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ہم مزید محلق بیماریوں سے بچ جائیں۔