
07/09/2025
ایم پی اے سلمان نعیم ملتان کے شہری حلقے سے منتخب ہوئے۔ انکے حلقے کی کوئی ایک بھی یونین کونسل ایسی نہیں جو سیلاب سے متاثر ہو یا جہاں انکے ووٹر ہوں لیکن پھر بھی جس مرضی ادارے سے پوچھ لیں ، جہاں مرضی سے ریکارڈ لے لیں ملتان کے سیلاب متاثرین کیلئے سب سے زیادہ امداد ایم پی اے سلمان نعیم نے کی اور وہ بھی کسی حکومتی امداد سے نہیں بلکہ اپنی ذاتی حیثیت میں اپنی جیب سے۔ کیا ملتان میں باقی سیاسی نمائندے یا مخیر حضرات کا حق نہیں کہ سامنے آئیں اور متاثرین کی مدد کریں خصوصاً وہ جو ان متاثرین کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچے ہیں۔