AMZEE Digital Hub

AMZEE Digital Hub Digital Marketer||Social Media Marketer||Local E-commerce Expert

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُنئے آنے والے تمام معزز ممبرز کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید 🌸میرا نام ...
10/04/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

نئے آنے والے تمام معزز ممبرز کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید 🌸
میرا نام زویا گل ہے۔ میرا تعلق پاکستان کے تاریخی اور خوبصورت شہر ملتان سے ہے۔ الحمدللہ میں ایک پروفیشنل ای کامرس ایکسپرٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹر ہوں۔

میں نے اپنے کیریئر کا آغاز مکمل لگن، محنت اور خود اعتمادی کے ساتھ کیا۔ میں نے ای کامرس کے لوکل اور انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر کام کا آغاز کیا اور وقت کے ساتھ مختلف مارکیٹنگ اسکلز میں مہارت حاصل کی۔
الحمدللہ اب میں کامیابی کے ساتھ آن لائن بزنسز کو برانڈنگ، سکیلنگ اور سیلز گروتھ میں مدد فراہم کر رہی ہوں۔

میری اسپیشلائزیشن درج ذیل فیلڈز میں ہے:

آج کامرس

سوشل میڈیا مارکیٹنگ

کسٹمر کنورژن اسٹریٹیجیز

مارکیٹ ریسرچ اور AI بیسڈ سلوشنز

الحمدللہ مختلف لوکل اور انٹرنیشنل کلائنٹس کے ساتھ میرا کامیاب ورکنگ ایکسپیرینس ہے، لحمدللہ میرے ساتھ کام کرنے والے تمام کلائنٹس میرے ورک سے مطمئن ہیں، کیونکہ میں ہر پروجیکٹ کو ریزلٹ بیسڈ اسٹریٹیجی کے ساتھ مکمل ذمہ داری سے انجام دیتی ہوں۔

اگر آپ بھی اپنے بزنس یا برانڈ کو ڈیجیٹل ورلڈ میں کامیابی سے ہمکنار دیکھنا چاہتے ہیں، تو مجھ سے رابطہ کریں۔ فری گائیڈ لائنز، اسٹریٹیجیز اور ریزلٹ بیسڈ پلانز کے ساتھ آپ کے بزنس کو اگلے لیول پر لے جانے میں مکمل معاونت دی جائے گی، ان شاء اللہ۔

نوٹ:
رابطے کے لیے ایک مکمل میسج انباکس میں بھیجیں۔ صرف پروفیشنل اور کام سے متعلق میسجز کو ریسپانس دیا جائے گا۔ غیر ضروری میسجز سے گریز کریں۔

زویا گل ||

💯 ✅AMZEE Digital Hub
05/10/2024

💯 ✅

AMZEE Digital Hub

04/10/2024

Juma Mubarak✨

AMZEE Digital Hub

03/10/2024
03/10/2024

مارکیٹنگ کی دنیا میں اشتہارات کی مختلف اقسام ہیں۔۔

مثلاً

✔️ Lifestyle Ads.

ان اشتہارات میں آپ اپنی پروڈکٹ کا روزمرہ زندگی میں استعمال دکھاسکتے ہیں۔۔مثلا آپ کی پروڈکٹ ایک صابن ہے تو اشتہار میں صبح اٹھ کر یا واش روم سے نکلنے کے بعد ہاتھ دھوتے ہوۓ دکھایا جاسکتا ہے۔۔

✔️ Problem Solution Ads.

ان اشتہارات میں آپ پہلے پرابلم دکھائیں گے پھر اس کا حل آپ کی پروڈکٹ ہے یہ بتائیں گے۔۔مثلا آپ کا صابن جراثیم کش ہے۔۔تو پہلے ہاتھوں پر لگے جراثیم اور ان کے سبب پھیلنے والی بیماریاں دکھانی ہوں گی۔۔اس کے بعد اس صابن سے ہاتھ دھو کر ان جراثیم کو پانی کے ذریعے بہتے ہوۓ دکھایا جائے گا۔۔۔

✔️ Review Ads.

ان اشتہارات میں آپ پوسٹس کے ذریعے صارفین کے مثبت تاثرات اور مثبت ریویوز دکھائیں گے۔۔۔جیسے کسی نے لکھ کر ریویوز دیے ہوں یا پھر ایک پوسٹ بنا کر اس پر لکھا جاسکتا ہے کہ کتنے فیصد لوگ آپ کی اس پروڈکٹ سے مطمئن ہیں اور اسے ریکمنڈ کرتے ہیں۔۔

✔️UGC Ads.

ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ مختلف لوگ استعمال کرتے ہوۓ جو ویڈیوز/تصاویر بناتے ہیں۔۔ان کو دکھایا جاتا ہے۔۔مثلا ایک نائٹ کریم / سکن کئیر پروڈکٹس یوز کرتے ہوۓ یا پھر صابن سے ہاتھ دھوتے ہوۓ، ہئیر آئل لگاتے ہوۓ، ڈریس اپ ہونے کے بعد کی ویڈیوز وغیرہ جو اکثر لوگ بنا کر اپنے اکاؤنٹس پر شئیر کرتے ہیں۔۔یہ حقیقی کسٹمرز کی طرف سے بنائ گئ ویڈیوز یا تصاویر ہوتی ہیں۔۔

✔️Call Out Ads.

ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ کو درمیان میں دکھا کر آس پاس تیر/انڈیکیٹر کے ذریعے اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد لکھے جاتے ہیں جو کہ بڑے پرکشش دکھائ دیتے ہیں۔۔ساتھ آپ کوئ ڈسکاؤنٹ آفر بھی لکھ سکتے ہیں۔۔

اگر آپ ان میں سے کسی بھی ٹائپ کا اشتہار بنا کر اسے استعمال میں لاتے ہیں تو یقیناً آپ کو بے حد فائدہ ہوگا ان شاءاللہ

نوٹ: کوئ بھی تحریر جو آپ کے لیے مفید ہو آپ کے کام آسکتی ہو اسے اپنے سرکل میں بھی شئیر کردیا کریں کہ ہوسکتا ہے کسی اور کا فائدہ ہوجاۓ اور آپ کے پاس بھی ڈیٹا محفوظ رہ جاتا ہے۔۔
سلامت رہیے


❌ کل ایڈ لگایا ہے مگر ابھی تک کوئی سیل نہیں آئی 😕❌ نہیں مل رہے رزلٹس؟ ❌ غلط آڈیئنس پہ پیسہ خرچ ہو رہا ہے؟ ❌ سیلز نہیں آ ...
30/09/2024

❌ کل ایڈ لگایا ہے مگر ابھی تک کوئی سیل نہیں آئی 😕

❌ نہیں مل رہے رزلٹس؟
❌ غلط آڈیئنس پہ پیسہ خرچ ہو رہا ہے؟
❌ سیلز نہیں آ رہیں؟

✅ آپ نے فیس بک کی سٹریٹیجی سیکھی ہی نہیں ہے

فیس بک ایڈ صرف پوسٹ کو بوسٹ کر دینے کا نام نہیں ہے۔ آپ ایک ویڈیو دیکھ کر پورا ایڈ چلا سکتے ہیں۔ لیکن بہترین نتائج نہیں ملیں گے۔ آپ کو ایک پوری strategy بنانی پڑے گی اگر آپ بہت اچھے رزلٹس چاہتے ہیں۔

میں جب سٹریٹیجی بناؤں گی تو میں آڈینس کو چار حصوں میں تقسیم کروں گی: 😉

1) ✅ پہلے، جو آپ کو نہیں جانتے اور ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا کرتے ہیں۔ ان کے لیے آپ اویئرنس کمپین awareness campaign چلاتے ہیں۔ ان کو آپ اپنا نام بتاتے ہیں اور یہ آپ کی مارکیٹنگ کا پہلا قدم ہوتا ہے۔

اس پوائنٹ پہ آپ اپنا برانڈ بنانے میں اور لوگوں کو بہت زیادہ ویلیو دینے میں مصروف ہوتے ہیں۔ اور یہ آپ کی برانڈنگ کا پہلا حصہ ہوتا ہے۔

2) ✅ جب آپ اپنے پہلے حصے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کی ٹارگٹ آڈینس کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ کون ہیں۔ لیکن ابھی بھی ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا کرتے ہیں۔

اس پوائنٹ پہ آپ ان لوگوں کو دوبارہ ٹارگٹ کریں گے جو پچھلے پوائنٹ پہ آپ کی پوسٹس اور ایڈز کے ساتھ interact کیا تھا۔ لائک، کمنٹ اور شئیر کیا تھا۔ اس سے ان لوگوں کے ذہن میں ایک پختہ تصویر بننا شروع ہو جاتی ہے۔ اور یہ آپ کے ایڈ کی کامیابی کا دورسرا قدم ہوتا ہے۔

اب آپ میں سے بہت سے لوگوں کو لگ رہا ہوگا کہ یہ کام بہت زیادہ مہنگا ہوگا۔ لیکن یقین مانیں اگر آپ برینڈ بنانا چاہتے ہیں یا آپ کا کلائنٹ بڑا بزنس کرنا چاہتا ہے تو یہ سب سے زیادہ کارآمد ٹیکنیک ہے۔

3) ✅ اب آپ کے پاس فلٹر آوٹ ہو کے وہ آڈینس موجود ہے جو آپ کو جانتی بھی ہے اور ان کو اس بات سے غرض بھی ہے کہ آپ کیا کرتے ہو۔ اب آپ نے ان کو لے کر جانا ہے اپنی ویب سائٹ پر۔ کسی مخصوص لینڈنگ پیج پر نہیں بلکے اپنی ویب سائٹ پر جہاں وہ ہوم پیج، contact page اور پرائیسینگ پیج پہ جا سکتے ہیں۔

یہاں سے آپ نے ٹریک کرنا ہے کہ کون آپ کے Pricing پیج سے باہر جا رہے ہیں اور کون contact پیج سے باہر جا رہے ہیں۔

4)✅ اب ہے آپ کی کمپین کا آخری پوائنٹ ۔ جو لوگ Pricing پیج سے باہر جا رہے ہیں بہت زیادہ چانسز ہیں کہ وہ آپ کی Prices سے متفق نہیں تھے۔ اور جو لوگ Contact پیج تک گئے ہیں وہ ہی آپ کی اصل آڈینس ہے۔

اب آپ کے پاس آپ کے Potential Clients موجود ہیں ۔ ان کو ٹارگٹ کریں اور اپنا بزنس گرو کریں۔

اگر آپ کو میری فیس بک ایڈز اور ویب سائٹ ڈیولپمنٹ کی سروسز چاہئیں تو آپ ضرور مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔



✨ No doubt 🤲
30/09/2024

✨ No doubt 🤲

✨💫✍︎..."سب سے زیادہ سمجھدار وہ ہے جو نیک ہونے کے باوجود بے چین رہے، اور سب سے زیادہ بے عقل وہ ہے جو گناہ گار ہونے کے باو...
29/09/2024

✨💫✍︎..."سب سے زیادہ سمجھدار وہ ہے جو نیک ہونے کے باوجود بے چین رہے، اور سب سے زیادہ بے عقل وہ ہے جو گناہ گار ہونے کے باوجود بے فکر رہے".✨


فیس بک ایڈز پہ بجٹ کتنا ہونا چاہیے؟یہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر غلط معنوں میں پوچھا جاتا ہے۔ میرے پاس اکثر کسٹمر آ کر یہ ...
29/09/2024

فیس بک ایڈز پہ بجٹ کتنا ہونا چاہیے؟

یہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر غلط معنوں میں پوچھا جاتا ہے۔ میرے پاس اکثر کسٹمر آ کر یہ سوال کچھ اس طرح سے پوچھتے ہیں:
"ہم کم سے کم کتنا بجٹ لگا سکتے ہیں؟"

اب یہ سوال پوچھنا کچھ غلط نہیں ہے۔ کیونکہ ایک تو شاید ان کا کاروبار ابھی شروع ہوا ہوگا۔ اور ان کے پاس بجٹ بہت کم ہوگا۔ لیکن کوشش ہمیشہ یہ کریں کہ اگر آپ رسک لے بھی رہے ہیں تو اتنا رسک ضرور لیں کہ آپ کا کاروبار اگر فائدے میں نہ جائے تو نقصان میں بھی نہ جائے۔ جتنا بجٹ کم ہوگا اتنا آپ کے پاس کسٹمر کم ہوگا اور نقصان کو قابو کرنے کے چانسز بھی کم ہوں گے۔

اب آتے ہیں مدعے پہ۔ اگر تو آپ کا ایک اچھا بزنس پلان ہے اور آپ اچھا بجٹ لے کے بیٹھے ہیں تو آپ کو کم از کم ایک دن کا 2000 سے 2500 بجٹ رکھنا چاہیے۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے سارے ایڈز بہت جلدی ٹیسٹ ہو جائیں گے اور رننگ میں آ جائیں گے۔ نتائج کے لیے آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اور کوشش کریں کہ یہ ایڈ کم از کم سات دن آپ کا ایڈ چلنا چاہیے۔ کیونکہ فیس بک آپ کے ایڈ کو سمجھنے کے لیے ہی 2 دن لگا دیتا ہے۔ جب سات دن تک آپ کا ایڈ چلے گا تو بہترین نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔

باقی اگر آپ کے پاس نہ تو اتنا بجٹ ہے کہ یہ ٹیکنیک استعمال کر سکتے ہیں نہ زیادہ ٹائم ہے تو آپ کم بجٹ کے ساتھ بھی سٹارٹ لے سکتے ہیں مگر اس میں آپ کو نتائج کے ساتھ کمپرومائز کرنا پڑے گا۔

مزید معلومات کے لیے انباکس رابطہ کر سکتے ہیں۔


Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMZEE Digital Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share