
06/07/2025
ایک لاکھ ٹن باردو کی بارش سے تباہ غزہ پر پھر اسرائیلی بمباری
تازہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت کم ازکم 32 فلسطینی شہید
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں منظرنامہ مکمل طور پر بدل چکا ہے، اسرائیلی فوج کے بلڈوزرز نے 2 مہاجر کیمپوں کو روند ڈالا۔
صہیونی فوج نے ہزاروں مہاجرین کو صرف چند گھنٹے دیے تاکہ وہ اپنے گھروں سے ضروری سامان نکال سکیں، اس کے بعد عمارتیں گرا دی گئیں اور ملبے کے درمیان سے چوڑی گزرگاہیں بنائی گئیں۔
62 سالہ عبد الرحمٰن عجاج نے کہا کہ ’ہم جب کیمپ واپس آئے تو اپنا گھر مکمل طور پر منہدم پایا، نہ کسی نے اطلاع دی، نہ کسی نے کچھ بتایا‘۔