Bol Hunza

Bol Hunza This Page is Owned by Bol Hunza team . We are currently establishing our Media Group in Hunza & GBC

07/10/2025

Commissioner Baltistan participated in a traffic awareness session in Boys Degree College Skardu

07/10/2025

گلگت بلتستان کے امن کو نظر لگ گئ
ریحان شاہ
صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان

07/10/2025

اس نوجوان کا مثبت قدم پورے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے ۔
اتفاق میں برکت بھی ہے اور سکون بھی۔۔
اللہ تعالی گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
بشکریہ ریاض زوقی

07/10/2025

وادی ہنزہ میں ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی یومِ ولادت کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں، تاہم بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دس روز قبل محکمہ برقیات کو ڈیمانڈ دیا گیا تھا کہ 7 سے 23 اکتوبر تک تھرمل جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں ہوا۔ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری پاور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فنڈز جاری کر کے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ تقریبات بخیر و خوبی منعقد ہو سکیں۔

ظہور کریم ایڈووکیٹ
سابق صدر و امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ۔

07/10/2025

آج مورخہ 7 اکتوبر کو کمشنر بلتستان ریجن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز بلتستان ریجن کے احکامات کی روشنی میں 6اکتوبرتا13اکتوبر تک *ہفتہ ٹریفک* منایا جارہا ھے جو کہ ایکسائز فیلڈانچاج انسپکٹر الیاس علی خان کی سربراہی میں ایکسائز فیلڈاسٹاف نے شہر کے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالی شیشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائ گئی
علاوہ ازیں گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے بارے میں ہدایت پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیا گیا اور ان کو عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
دوران ناکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کرکے این سی پی انڈیکس کرنے کے بعد ریلیز کر دی گئی۔
۱۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس۔ 96
بلیک شیشے۔ 45
انڈیکشن۔ 2
فلیش لائٹس۔ 6

آج مورخہ 7 اکتوبر کو  کمشنر بلتستان ریجن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز بلتستان ریجن کے احکامات کی روشنی میں 6اکتوبرتا13اکتوب...
07/10/2025

آج مورخہ 7 اکتوبر کو کمشنر بلتستان ریجن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز بلتستان ریجن کے احکامات کی روشنی میں 6اکتوبرتا13اکتوبر تک *ہفتہ ٹریفک* منایا جارہا ھے جو کہ ایکسائز فیلڈانچاج انسپکٹر الیاس علی خان کی سربراہی میں ایکسائز فیلڈاسٹاف نے شہر کے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالی شیشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائ گئی
علاوہ ازیں گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے بارے میں ہدایت پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیا گیا اور ان کو عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
دوران ناکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کرکے این سی پی انڈیکس کرنے کے بعد ریلیز کر دی گئی۔
۱۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس۔ 96
بلیک شیشے۔ 45
انڈیکشن۔ 2
فلیش لائٹس۔ 6

We are pleased to announce that Noor Khan from Khill Chipurson, Gojal has formerly been appointed as a member of the Aga...
07/10/2025

We are pleased to announce that Noor Khan from Khill Chipurson, Gojal has formerly been appointed as a member of the Aga Khan International Conciliation and Arbitration Board for Australia, New Zealand, and Papua New Guinea.

Noor Khan holds a Master’s in Conflict Management and Resolution, an MBA from James Cook University, and a Political Science and Law degree from the University of Karachi.

He has also completed Mediator Accreditation from CEDR, London, and is an Australian Accredited Mediator.

07/10/2025

سوست میں تاجر اور سول سوسائٹی نے بھر پور احتجاج کیا۔
سوست (ماجد علی ) ہنزہ میں امیر اہل سنت گلگت بلتستان و کوہستان جناب قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمن پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا اور دہشت گردوں کی گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

امیر تنظیم اہلسنت والجماعت علامہ قاضی نثار احمد پر حملہ گلگت بلتستان کے امن و اتحاد پر حملہ ہے، رحیم گوجالی نائب صدر پاک...
06/10/2025

امیر تنظیم اہلسنت والجماعت علامہ قاضی نثار احمد پر حملہ گلگت بلتستان کے امن و اتحاد پر حملہ ہے، رحیم گوجالی نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف ٹریڈ ونگ سنٹرل

پریس ریلیز
اسلام آباد
بتاریخ: 6 اکتوبر 2025ء
جاری کردہ : رحیم گوجالی نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف ٹریڈ ونگ سنٹرل

پاکستان تحریکِ انصاف ٹریڈ ونگ سنٹرل کے نائب صدر رحیم گوجالی نے امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان، چترال اور کوہستان علامہ قاضی نثار احمد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رحیم گوجالی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ گلگت بلتستان کے امن و امان کو خراب کرنے کی ایک مذموم سازش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

انہوں نے علامہ قاضی نثار احمد، ان کے محافظوں اور زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات سے عوام میں خوف و ہراس اور عدم اعتماد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر عوامی اتحاد، برداشت اور باہمی احترام کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

رحیم گوجالی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف امن، رواداری اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ پارٹی امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسالک محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ تمام مکاتبِ فکر کے علما ہمارے لیے قابلِ احترام اور قابلِ قدر ہیں، اور یہی لوگ اس خطے کے پائیدار امن کے ضامن ہیں۔
رحیم گوجالی نے کہا کہ جب بھی گلگت بلتستان میں عوامی یا اجتماعی حقوق کے لیے کوئی تحریک ابھرتی ہے، کچھ عناصر اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم باشعور عوام ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

"سانحہ پانچ اکتوبر گلگت  بلتستان"قاضی نثار صاحب اور جسٹس ملک عنایت الرحمن صاحب پر قاتلانہ حملہ امیر اہلِ سنت والجماعت گل...
06/10/2025

"سانحہ پانچ اکتوبر گلگت بلتستان"
قاضی نثار صاحب اور جسٹس ملک عنایت الرحمن صاحب پر قاتلانہ حملہ

امیر اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی ایک سازش ہے۔ دشمن قوتیں گلگت بلتستان میں اتحاد اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں، جن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

سلمان وحید
سابق سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان

گلگت ( رشید برچہ )وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا ہسپتال کا دورہ ،  امیر تنظیم اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد او...
06/10/2025

گلگت ( رشید برچہ )وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا ہسپتال کا دورہ ، امیر تنظیم اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد اور ان کے محافظوں کی عیادت کی

گلگت :وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے شہید سیف الرحمن ہسپتال کا دورہ کیا اور تنظیم اہلسنت و الجماعت کے امیر مولانا قاضی نثار احمد اور ان کے زخمی محافظوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد عناصر بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
معاون خصوصی ایمان شاہ نے امیر اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد کے کردار کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس کھلے واقعے کے بعد مولانا قاضی نثار احمد نے عوام کو پُرامن رہنے کا پیغام دے کر گلگت بلتستان کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دانشمندانہ اقدام پر گلگت بلتستان کی حکومت اور خطے کے عوام مشکور ہیں
معاون خصوصی نے امیراہلسنت کی سیکیورٹی پر مامور محافظوں کی بہادری اور جواں مردی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ایمان شاہ نے کہا کہ محافظوں نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر بھی جس بہادری سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا وہ نہایت قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ایمان شاہ نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صوبے کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

"شعیہ، سنی اور اسماعیلی رہنما ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں"تاریخ: 6 اکتوبر 2025تحریر: اقبال عیسیٰ خانگلگت بلتستان کی فضاؤں م...
06/10/2025

"شعیہ، سنی اور اسماعیلی رہنما ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں"

تاریخ: 6 اکتوبر 2025
تحریر: اقبال عیسیٰ خان

گلگت بلتستان کی فضاؤں میں آج بھی اتحاد، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کی خوشبو بسی ہوئی ہے۔ یہ خطہ ہمیشہ مذہبی رواداری کا علمبردار رہا ہے، جہاں شعیہ، سنی اور اسماعیلی برادریوں کے درمیان اخوت، محبت اور تعاون کی مثالیں تاریخ کا حصہ ہیں۔ ان مسالک کے جید علما اور مذہبی رہنما صرف اپنی اپنی برادری کے نہیں بلکہ پوری وادی کے لیے امن، فہم، بصیرت اور رہنمائی کے روشن مینار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم انہیں فخر سے اپنے ماتھے کا جھومر کہتے ہیں۔

گزشتہ روز امیر اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان، کوہستان و چترال، مولانا قاضی نثار احمد پر دہشت گرد حملہ ایک بار پھر ان ناپاک سازشوں کی کڑی تھی جو اس خطے کے پرامن ماحول کو برباد کرنا چاہتی ہیں۔ یہ حملہ محض ایک شخصیت پر نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے پر حملہ تھا۔ مگر دہشت گرد ایک بار پھر ناکام و نامراد ہوئے۔

اس واقعے کے بعد گلگت بلتستان میں تمام مسالک کے مذہبی رہنماؤں نے جس یکجہتی اور ہوش مندی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔ شعیہ، سنی، اسماعیلی اور نوربخشی علماء کرام نے مشترکہ طور پر اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کو اسلام اور انسانیت دونوں کے خلاف قرار دیا۔ ان کے بیانات، دعائیں، یکجہتی کے پیغامات اور عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

عوام کا ردعمل بھی مثالی رہا۔ کسی بھی مسلک، زبان یا قومیت کی تمیز کے بغیر ہر فرد نے امن، بھائی چارے اور محبت کی زبان بولی۔ نہ صرف بازار اور گلیاں پرامن رہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز پراپیگنڈے کو رد کیا گیا۔ یہ اتحاد اس بات کی دلیل ہے کہ اب عوام دشمنوں کی چالوں کو پہچان چکی ہے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا حصہ بننے سے انکاری ہے۔

گلگت بلتستان کی تمام مذہبی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے جنہوں نے بروقت اور متوازن ردعمل دے کر ایک بڑے بحران کو ٹال دیا۔ ان رہنماؤں کی موجودگی ایک نعمت ہے جو ہر مشکل وقت میں عوام کو جذبات کے بجائے ہوش، نفرت کے بجائے محبت، اور تقسیم کے بجائے اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ شعیہ، سنی اور اسماعیلی مذہبی رہنما ہمارے معاشرے کی فکری بنیاد ہیں، ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی رہنمائی نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے۔

اس سانحے کے بعد ایک بار پھر یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ دشمن چاہے جتنی بھی کوشش کرے، گلگت بلتستان کی پرامن فضا کو خراب نہیں کر سکتا۔ یہاں کے لوگ، علما، نوجوان، بزرگ، سب ایک ہیں۔ ان کا اتحاد ہی سب سے بڑی قوت ہے۔

ہم سلام پیش کرتے ہیں گلگت بلتستان کے ان تمام مذہبی رہنماؤں کو جنہوں نے اپنی بصیرت سے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا، اور سلام ہے گلگت بلتستان کے پرامن عوام کو جنہوں نے بھائی چارے، صبر اور شعور سے امن کے دشمنوں کو شکست دی۔ گلگت بلتستان زندہ باد، اتحاد پائندہ باد۔



Best Regards,
Iqbal Essa Khan

Address

Https://www. Facebook. Com/profile. Php?id=100066632352131&mibextid=ZbWKwL

10006

Telephone

+923111838044

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bol Hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bol Hunza:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share