01/09/2026
آج ایک کسٹمر نے مجھے 2300 روپے کا ایزی پیسہ سکرین شاٹ بھیجا لیکن جب میں نے اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو وہاں ایک روپیہ بھی نہیں آیا ہوا تھا۔ مجھے شروع میں فونٹس اور ڈیزائن دیکھ کر تھوڑا شک ہوا، پھر میں نے سوچا کہ کہیں میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھ جائے یا کوئی غلط فہمی نہ ہو جائے ان سے میں نے نہیں کہا ۔۔۔۔ اسی لیے میں نے خود اپنے ہی دوسرے اکاؤنٹ سے 20 روپے اپنے ایزی پیسہ میں ٹرانسفر کیے تاکہ تصدیق کر سکوں، پر جب میں نے دونوں سکرین شاٹس کو آپس میں ملایا تو ان کے فونٹس اور آئیکنز میں اتنا فرق نظر آرہا اب کیا یہ میرے موبائل کے فونٹ کا بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ ؟
اب جب کہ میرے اپنے اکاؤنٹ ہسٹری میں پیسے شو ہی نہیں ہو رہے تو سکرین شاٹ فیک ہی لگنا ہے مجھے۔۔۔
مجھے تو جو بھی سکرین شاٹ سینڈ کرتے ہیں کبھی زہن میں آیا ہی نہیں کہ اکاؤنٹ بھی چیک کروں۔۔۔۔ بس سکرین شاٹ دیکھ کر ہی پارسل ڈسپیچ کروا دیتی تھی کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ میرے شوہر بیمار ہیں اور میں اکیلی ہی گھر کا نظام چلاتی ہوں کوئ کیا ہی میرے ساتھ فراڈ کر سکتا ہے۔۔۔ اتنا تو اللہ کا خوف ہو گا میرا تو ایسے بھی دل ڈوبتا میں تو خود اتنی مشکل حالات سے گزر رہی ہوں ۔۔ ایک ایک روپے جمع کر کے رکھتی ہوں کہ اچانک سے امین کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو بھاگتے ہیں ہاسپٹل۔۔۔ آج بھی اسی پریشانی میں تھی🥹
یہ 2300 کسٹمر کی طرف سے آئے ہیں۔۔۔ اور 20 روپے والا سکرین شاٹ میرے موبائل کا ہے۔۔۔ پلیز یہ کنفرم کر دے کوئ یہ فیک ہے یا رئیل۔۔۔ تا کہ میں پھر ان کا پارسل بجھوا دوں۔۔؟