03/05/2026
فالج جسے میڈیکل زبان میں Stroke کہا جاتا ہے، ایک خطرناک بیماری ہے جو اچانک انسان کی زندگی کو بدل دیتی ہے۔ دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں جبکہ کئی لوگ بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔
یہ بیماری اکثر ہماری اپنی لاپرواہیوں کی وجہ سے ہوتی ہے، جیسے ہائی بلڈ پریشر کا کنٹرول نہ ہونا، شوگر کا بڑھ جانا، تمباکو نوشی کی عادت اور جسم میں کولیسٹرول کا زیادہ ہونا—یہ سب فالج کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔
یاد رکھیں، فالج اچانک ہوتا ہے لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ صحت مند غذا، باقاعدہ ورزش اور بروقت چیک اپ آپ کی زندگی بچا سکتے ہیں۔ اگر کسی کو اچانک بولنے میں مشکل ہو، جسم کا ایک حصہ سن ہو جائے یا چکر آئیں تو فوراً ہسپتال لے جائیں، کیونکہ ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے
, , , , , , , , , , , , , ,