04/08/2025
ویڈیو جنریشن کے مفت اے آئی ٹولز
آج کے "ٹول" کی پوسٹ، اُن سب لوگوں کے لیے ہے جو دن رات "ویڈیو جنریٹر" تلاش کرتے کرتے تھک چکے ہیں، اور ہر بار ایک ہی دھوکہ کھاتے ہیں کہ “پچاس کریڈٹس مفت”، پھر ایک ویڈیو، اور بس! اس کے بعد وہی پیمنٹ کا سوال۔
لیکن اس بار بات کچھ اور ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں اُن چندویڈیو جنریٹرز کی جو واقعی مفت ہیں۔ جی ہاں، نہ واٹرمارک، نہ لمٹ، نہ چالاکی۔ صرف صاف، قابلِ استعمال ویڈیوز، جو آپ فوراً سوشل میڈیا پر لگا سکتے ہیں یا اپنے تخلیقی پروجیکٹس میں استعمال کرسکتے ہیں۔
پہلا حیرت انگیز ٹول ہے "Qwen" علی بابا کا چیٹ بوٹ، جو لاگ ان کے بعد ویڈیو بنانے کی آپشن دیتا ہے۔ ہم نے اس پر پہلے بھی ایک پوسٹ کی تھی ، صرف لاگ ان کریں، "More" پر کلک کریں، اور ٹیکسٹ ٹو ویڈیو بنائیں۔ نتائج؟ سادہ مگر جاندار۔ کوئی لمٹ نہیں، کوئی فیس نہیں، اگرچہ کوالٹی اتنی شاندار نہیں، لیکن پھر بھی ٹک ٹاک یا شارٹس وغیرہ آرام سے بنائے جا سکتے ہیں۔
دوسرا ہے "ChatGLM" , تھوڑا سی سیٹنگز کرنی پڑتی ہے، جیسے انٹرفیس چائنیز میں ہے، تو ٹرانسلیٹ کر لیں۔ مگر بدلے میں شاندار HD ویڈیوز دیتا ہے۔ سائن اپ کے بعد آپ "امیج ٹو ویڈیو" بھی بنا سکتے ہیں، مفت آوازیں شامل کر سکتے ہیں۔ بس ایک معمولی سا واٹرمارک آتا ہے جسے آسانی سے کراپ کیا جا سکتا ہے۔ سائن اپ کے لیے فون کی آپشن ہے، لسٹ میں پاکستان کا بھی نام موجود ہے اگرچہ میں نے چیک نہیں کیا۔
تیسرا "Yuewen" ہے، جو چین میں بنا ایک زبردست پلیٹ فارم ہے۔ انٹرفیس چینی میں ہے، مگر ترجمہ کریں، لاگ ان کریں، اور ویڈیو جادو دیکھیں۔ نیچرل موشن ، خوبصورت کلر اور فری رینڈرنگ، بس تھوڑی سی محنت کے بعد آپ کو پرو لیول نتائج ملتے ہیں۔
چوتھے نمبر پر ہے "Vheer" , سیدھا اور سادہ۔ تصویر اپ لوڈ کریں، اور بغیر لاگ ان کے ایک صاف ویڈیو حاصل کریں۔ ہاں، کچھ AI جنریٹڈ لگتی ہیں، مگر یہ ٹول اُن تصویروں کے لیے بہترین ہے جن کو آپ نے ویڈیو میں کنورٹ کرنا ہو۔
اور پانچواں، "CapCut" ہے، جو صرف ایڈیٹنگ ٹول نہیں، بلکہ ایک مکمل AI ویڈیو میکر بھی ہے۔ آپ سکرپٹ لکھیں، آواز چنیں، تصویریں شامل کریں یا خود جنریٹ کریں، اور لمحوں میں ایک مکمل ویڈیو حاصل کریں۔
اب تھوڑا ذکرکرتے ہیں اُن ٹولز کا جو مفت تو نہیں، مگر اپنے معیار کی وجہ سے قابلِ ذکر ہیں۔ یہ ظاہر ہے کافی مشہور ٹولز ہیں تاہم نئے لوگوں کے لیے ایک یاددہانی سہی ، جیسے کہ گوگل کا "Veo 2" اور "Flow" جیسے پلیٹ فارم، مختصر وقت کے لیے مفت کریڈٹس دیتے ہیں، مگر ان سے بننے والے ویڈیوز ہالی وڈ معیار کے ہوتے ہیں۔ "Whisk" بھی 10 مفت ویڈیوز دیتا ہے اور کردار کی یکسانیت میں بھی بہترین ہے۔ اور اگر آپ چاہیں تو مختلف گوگل اکاؤنٹس سے ان کو بار بار استعمال کر سکتے ہیں۔
آخر میں "Kling"، "Runway "، اور "Hailuoai" جیسے چند نیم مفت پلیٹ فارمز ہیں، جن کا سمجھدارانہ استعمال کر کے بھی مفت ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔
تو یاد رکھیں، ٹول تو بہت ہیں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ آپ انہیں استعمال کیسے کرتے ہیں۔
"یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔" ان ٹولز کے لنکس نیچے کمنٹس میں دیکھ لیں۔ اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ ان میں سے کونسا ٹول آپ کے پاس کام کر رہا ہے اور کونسا نہیں اور ان کا رزلٹ کیسا ہے۔