Khawaja Muhammad Awais

Khawaja Muhammad Awais Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khawaja Muhammad Awais, Digital creator, NLC Bypass khanewal road Multan, Multan.

🚀 Digital Marketer | E-commerce Growth Specialist

Helping brands grow with Shopify, Meta Ads & TikTok Marketing 📈
Content • Branding • Sales Growth • Creative Strategies

السلام علیکم دوستو!میں آپ سب کے ساتھ ایک ایسا واقعہ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو حال ہی میں میرے ساتھ پیش آیا، اور میرا ماننا ...
28/04/2026

السلام علیکم دوستو!

میں آپ سب کے ساتھ ایک ایسا واقعہ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو حال ہی میں میرے ساتھ پیش آیا، اور میرا ماننا ہے کہ یہ ہر اس بندے کے لیے سیکھنے والا ہے جو آن لائن بزنس یا ای کامرس میں کام کر رہا ہے۔

دو دن پہلے میں نے اپنے سٹور پر اسیسریز (Airbuds) کی ایک فیس بک کیمپین رن کی۔ الحمدللہ، کیمپین سے مجھے کچھ آرڈرز بھی موصول ہوئے جس سے کافی حوصلہ ملا۔ انہی دنوں ایک بندے نے مجھے فیس بک ایڈ کے ذریعے واٹس ایپ پر میسج کیا۔ شروع میں اس نے پرائس پوچھی، میں نے اسے مکمل ڈیٹیل دے دی۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ اسے ایک ساتھ 10 پیسز چاہیے۔ سچ بتاؤں تو یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پہلی ہی کیمپین میں اتنا بڑا آرڈر مل رہا ہے۔

میں نے فوراً اس سے نام، نمبر وغیرہ لے لیا۔ میں اپنی ڈلیوری کے لیے PostEx استعمال کر رہا تھا (COD کے ساتھ)، تو میں نے اسے بتایا کہ میں آرڈر PostEx کے ذریعے بھیج دوں گا۔ لیکن اس نے کہا کہ وہ PostEx کے ذریعے آرڈر نہیں لے گا بلکہ TCS سے ہی پارسل چاہیے، اور وہ بھی بغیر COD کے۔ اس نے کہا کہ میں پارسل بک کروا کر اسے رسیپٹ اور باکس کی تصویر بھیجوں، تب وہ فوراً پیمنٹ کر دے گا۔

چونکہ میں اس فیلڈ میں نیا ہوں اور زیادہ تجربہ نہیں تھا، تو میں اس کی بات مان کر آج صبح TCS آفس چلا گیا۔ وہاں جا کر جیسے ہی میں نے بکنگ کا کہا تو اچانک میرے ذہن میں سوال آیا کہ اگر سامنے والا بندہ بعد میں پیمنٹ نہ کرے تو کیا میں پارسل کینسل کر سکتا ہوں؟ وہاں موجود عملے نے بتایا کہ اب پالیسی ایسی ہے کہ ایک بار پارسل بک ہو جائے تو وہ نہ کینسل ہوتا ہے اور نہ ہی آسانی سے واپس آتا ہے۔

یہ سن کر مجھے شک ہوا۔ میں نے فوراً اس بندے سے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا کہ یا تو آپ آدھی پیمنٹ پہلے کر دیں یا COD پر آرڈر لے لیں۔ لیکن وہ مسلسل یہی کہتا رہا کہ پہلے آپ پارسل بک کریں، رسیپٹ اور تصویر بھیجیں، پھر ہی پیمنٹ ہوگی۔ اس کے ساتھ اس نے اپنا مکمل ہوم ایڈریس بھی نہیں دیا بلکہ کہا کہ وہ خود TCS آفس سے پارسل لے لے گا۔

یہاں مجھے واضح ہو گیا کہ یہ کوئی فراڈ یا اسکیم ہے۔ اگر میں پارسل بک کر دیتا تو نہ مجھے پیسے ملنے تھے اور نہ ہی پارسل واپس آنا تھا۔ الحمدللہ، میں وقت پر الرٹ ہو گیا اور اس نقصان سے بچ گیا۔

اب میں خاص طور پر ان لوگوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں جو اس فیلڈ میں پہلے سے ایکسپرٹ ہیں کہ وہ ہمیں گائیڈ کریں:
کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا واقعہ پیش آیا ہے؟ اور ہم اس طرح کے اسکیمز سے خود کو کیسے بچا سکتے ہیں؟

اسی کے ساتھ اگر آپ کو مارکیٹ میں چلنے والے ایسے مزید فراڈز کا علم ہے تو ضرور شیئر کریں تاکہ ہم سب سیکھ سکیں اور کسی کا نقصان نہ ہو۔

جزاک اللہ خیر!

خواجہ محمد اویس ۔۔۔۔

دو دن پہلے میں نے Mahdi Mart کے لیے اپنی پہلی Facebook Ads campaign run کی، اور اس کے results آپ سامنے picture میں دیکھ ...
27/04/2026

دو دن پہلے میں نے Mahdi Mart کے لیے اپنی پہلی Facebook Ads campaign run کی، اور اس کے results آپ سامنے picture میں دیکھ سکتے ہیں۔ تقریباً Rs. 746 spend کر کے مجھے 55 messaging conversations حاصل ہوئیں، اور per conversation cost تقریباً Rs. 13.57 رہی۔ میرے لیے یہ ایک اچھا starting point ہے اور اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا 💡

اب میں آپ سب سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ان results کو دیکھتے ہوئے آپ کے خیال میں مجھے کس چیز کو improve کرنا چاہیے؟ کیا targeting میں issue ہو سکتا ہے، creatives میں یا phir audience selection میں کوئی کمی ہے؟ 🤔

دوسری بات، اس campaign سے مجھے کافی conversations تو آئیں، لیکن sales میں convert صرف 5 سے 6 ہی ہوئیں، جبکہ باقی زیادہ تر irrelevant تھیں۔ میرا campaign کا main goal بھی یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ conversations آئیں، جو کہ achieve ہو گیا، لیکن conversion utni strong نہیں رہی 📉

اب اصل سوال یہ ہے کہ conversations کو relevant leads اور sales میں convert کرنے کے لیے کیا strategy use کرنی چاہیے؟ آپ کے تجربے میں کون سی techniques best کام کرتی ہیں؟ 💬

خواجہ محمد اویس

🚨 فیس بک ایڈز ایکسپرٹس سے رہنمائی درکار 🚨میں نے اپنے اسٹور Mahdi Mart کے لیے فیس بک ایڈز کیمپین چلائی ہے، لیکن ایک مسئلہ...
25/04/2026

🚨 فیس بک ایڈز ایکسپرٹس سے رہنمائی درکار 🚨

میں نے اپنے اسٹور Mahdi Mart کے لیے فیس بک ایڈز کیمپین چلائی ہے، لیکن ایک مسئلہ سامنے آ رہا ہے 🤔

Ads Manager میں میری ایڈز کا اسٹیٹس “Preparing” شو ہو رہا ہے اور ابھی تک صحیح طریقے سے لائیو نہیں ہوئی...

👉 کیمپین مکمل سیٹ ہے
👉 ایڈز آن ہیں
👉 لیکن ڈلیوری اسٹارٹ نہیں ہو رہی

کیا کسی کے ساتھ ایسا ہوا ہے؟
کیا یہ نارمل پراسس ہے یا کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے (اکاؤنٹ یا ایڈ میں)؟

اگر کسی کو اس بارے میں معلومات یا حل پتا ہو تو پلیز رہنمائی کریں
خواجہ محمد اویس ۔۔۔

Business آخر ہوتا کیا ہے؟ اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟ 🤔💼اکثر ہم “Business” کا لفظ بہت سنتے ہیں، لیکن حقیقت میں کم لوگ اس ک...
24/04/2026

Business آخر ہوتا کیا ہے؟ اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟ 🤔💼

اکثر ہم “Business” کا لفظ بہت سنتے ہیں، لیکن حقیقت میں کم لوگ اس کا صحیح مطلب سمجھتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں، business اس عمل کو کہتے ہیں جس میں آپ کسی انسان کی ضرورت یا مسئلہ حل کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں پیسہ کماتے ہیں 💡 یعنی اصل چیز product یا shop نہیں ہوتی، بلکہ وہ value ہوتی ہے جو آپ دوسروں کو دیتے ہیں 💸

اب اگر اقسام کی بات کریں تو business کو بنیادی طور پر تین حصوں میں سمجھا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے آتا ہے Physical Business، جو ہمارے اردگرد عام نظر آتا ہے۔ جیسے کپڑوں کی دکان، جنرل سٹور، ہوٹل یا موبائل شاپ وغیرہ۔ اس قسم کے business میں customer خود آپ کے پاس آتا ہے، اس میں investment نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، لیکن پاکستان میں یہ آج بھی ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد ذریعہ ہے 💪

دوسری طرف آتا ہے Online Business، جو آج کے دور میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس میں آپ internet کے ذریعے کام کرتے ہیں اور آپ کا customer کہیں بھی ہو سکتا ہے 🌍 مثال کے طور پر online selling، freelancing یا digital services۔ اس میں عموماً کم investment سے آغاز کیا جا سکتا ہے اور growth کے مواقع کافی زیادہ ہوتے ہیں 🚀

تیسری اور سب سے interesting قسم ہے Hybrid Model، یعنی physical اور online کا combination۔ اس میں آپ اپنی دکان یا کام کو صرف ایک جگہ تک محدود نہیں رکھتے بلکہ اسے online بھی لے آتے ہیں۔ جیسے ایک shop کے ساتھ ساتھ online orders لینا۔ آج کل پاکستان میں بہت سے لوگ اسی طریقے سے اپنی income کو بڑھا رہے ہیں 📈

آخر میں اصل بات یہ ہے کہ business کی قسم سے زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ کو اپنے کام کی سمجھ ہو اور آپ واقعی لوگوں کے لیے value create کر سکیں۔ کیونکہ کامیابی ہمیشہ اسی کو ملتی ہے جو ضرورت کو پہچان کر اس کا حل دیتا ہے 💭

💬 آپ کی نظر میں کون سا model زیادہ بہتر ہے — Physical، Online یا دونوں کا combination؟

خواجہ محمد اویس

کیا صرف Degree کامیابی کے لیے کافی ہے؟ یا اصل راز کچھ اور ہے؟ 🤔آج کے دور میں ہمیں بچپن سے یہی سکھایا جاتا ہے کہ اچھی تعل...
22/04/2026

کیا صرف Degree کامیابی کے لیے کافی ہے؟ یا اصل راز کچھ اور ہے؟ 🤔

آج کے دور میں ہمیں بچپن سے یہی سکھایا جاتا ہے کہ اچھی تعلیم حاصل کرو، Degree لو اور پھر ایک secure future بناؤ 🎓
یہ بات اپنی جگہ بالکل درست ہے… Education کی importance سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

لیکن اصل سوال یہ ہے:
کیا صرف Degree لے لینا ہی success کی guarantee ہے؟ 💭

حقیقت یہ ہے کہ آج کے time میں صرف Degree کافی نہیں رہی ❌
کیونکہ Degree آپ کو knowledge تو دیتی ہے، مگر ضروری نہیں کہ وہ آپ کو practical earning بھی سکھائے۔

ہم اپنے اردگرد ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھتے ہیں جن کے پاس Degrees تو ہوتی ہیں، لیکن پھر بھی وہ struggle کر رہے ہوتے ہیں… کیوں؟
کیونکہ ان کے پاس وہ skills نہیں ہوتیں جو آج کے market میں demand میں ہیں ⚠️

یہاں پر Skills کی اصل importance سامنے آتی ہے 🔥

Skills وہ چیز ہیں جو آپ کو:
👉 practical کام سکھاتی ہیں
👉 market میں value create کرتی ہیں
👉 اور سب سے بڑھ کر… earning کا ذریعہ بنتی ہیں 💸

لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ Degree بےکار ہے ❌
بلکہ حقیقت یہ ہے کہ:
👉 Degree آپ کو foundation دیتی ہے
👉 Skills آپ کو income تک لے کر جاتی ہیں

جب یہ دونوں چیزیں combine ہو جائیں تو انسان واقعی strong بن جاتا ہے 💪

میں خود بھی اسی journey پر ہوں…
Degree کے ساتھ ساتھ skills سیکھ رہا ہوں تاکہ صرف educated ہی نہ رہوں بلکہ earn بھی کر سکوں اور grow بھی کر سکوں 🚀

آخر میں ایک simple سی بات:
Degree + Skills = Real Power ⚡

💬 آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا آج کے دور میں صرف Degree کافی ہے یا Skills بھی equally ضروری ہیں؟

خواجہ محمد اویس

Business vs Education — آخر صحیح فیصلہ کیا ہے؟ 🤔آج کل تقریباً ہر نوجوان کے ذہن میں یہی سوال چل رہا ہوتا ہے کہ آخر کس راس...
21/04/2026

Business vs Education — آخر صحیح فیصلہ کیا ہے؟ 🤔

آج کل تقریباً ہر نوجوان کے ذہن میں یہی سوال چل رہا ہوتا ہے کہ آخر کس راستے کا انتخاب کیا جائے — تعلیم یا بزنس؟ ایک طرف ہمیں بچپن سے یہی سکھایا جاتا ہے کہ اچھی تعلیم حاصل کرو تاکہ ایک محفوظ مستقبل بنایا جا سکے 🎓، جبکہ دوسری طرف ہم اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو بھی دیکھتے ہیں جو بغیر کسی بڑی ڈگری کے بزنس کے ذریعے بہترین کمائی کر رہے ہیں 💼💸

اصل حقیقت یہ ہے کہ پیسہ نہ ڈگری کو دیکھتا ہے اور نہ ہی بزنس کو… بلکہ پیسہ صرف ایک چیز کو دیکھتا ہے — Value 💡 اور یہ ویلیو تب پیدا ہوتی ہے جب آپ کے پاس کوئی مضبوط Skill ہو 🔥

اگر آپ کے پاس skills موجود ہیں تو آپ ایک اچھی job میں بھی تیزی سے grow کر سکتے ہیں 📈، اور اگر آپ business کرنا چاہیں تو اسے بھی confidently scale کر سکتے ہیں 🚀 لیکن اگر skills نہیں ہیں تو صرف ڈگری ہونا بھی کافی نہیں ہوتا، اور بغیر سمجھ کے کیا گیا بزنس بھی زیادہ دیر نہیں چلتا ❌

یہاں اصل فرق clear ہو جاتا ہے کہ education آپ کو ایک foundation دیتی ہے، آپ کی سوچ کو بہتر بناتی ہے اور آپ کو سیکھنے کا طریقہ سکھاتی ہے… لیکن skills وہ چیز ہیں جو آپ کو actual earning تک لے کر جاتی ہیں 💰

آج کے دور میں کامیاب وہی ہے جو صرف راستہ choose کرنے کے بجائے خود کو capable بناتا ہے 💪 کیونکہ آخر میں job ہو یا business، دونوں جگہ وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جن کے پاس کوئی ایسی skill ہوتی ہے جو دوسروں کے لیے value create کر سکے ✨

اگر آپ واقعی financially strong ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی skills پر کام کریں 🧠 کیونکہ جب آپ کے پاس high-income skill ہوتی ہے تو آپ کے لیے earning کے دروازے خود بخود کھلنے لگتے ہیں — چاہے وہ job کی صورت میں ہو یا اپنے business کے ذریعے 🔓۔

خواجہ محمد اویس

الحمدللہ ❤️آج میرے ای کامرس بزنس کا پہلا آرڈر کامیابی سے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور ہو گیا 🎉یہ لمحہ میرے لیے صرف ایک آرڈر نہ...
20/04/2026

الحمدللہ ❤️
آج میرے ای کامرس بزنس کا پہلا آرڈر کامیابی سے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور ہو گیا 🎉
یہ لمحہ میرے لیے صرف ایک آرڈر نہیں بلکہ ایک خواب کی پہلی سیڑھی ہے۔
جب میں نے یہ سفر شروع کیا تھا تو بہت سے سوال، مشکلات اور ڈر بھی ساتھ تھے… لیکن اللہ پاک کے کرم اور اپنی مسلسل محنت کی وجہ سے آج یہ خوشی دیکھنے کو ملی 🙏
میں دل سے اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے ہمت دی، راستے آسان کیے اور میری چھوٹی سی کوشش میں برکت ڈالی ❤️
یہ تو بس آغاز ہے…
ان شاء اللہ میں مزید محنت کروں گا، سیکھوں گا، اپنی غلطیوں کو بہتر کروں گا اور اپنے اس بزنس کو ایک بڑے لیول تک لے کر جاؤں گا 💪
آپ سب سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں 🤲❤️

خواجہ محمد اویس

کل سے میں نے  post ex والوں کے ساتھ اپنی ای کامرس جرنی کا “سافٹ لانچ” کیا ہوا ہے… 😅آرڈر بک بھی ہو گیا، پارسل ریڈی بھی ہے...
18/04/2026

کل سے میں نے post ex والوں کے ساتھ اپنی ای کامرس جرنی کا “سافٹ لانچ” کیا ہوا ہے… 😅

آرڈر بک بھی ہو گیا، پارسل ریڈی بھی ہے…
لیکن بھائی صاحب رائیڈر شاید ابھی تک “آؤں یا نہ آؤں” والے موڈ میں ہے 🤔

2 دن ہو گئے… نہ کال، نہ پک اپ… بس انتظار ہی انتظار 📦😂

اب تھوڑی تحقیق کی تو لوگوں نے کہا:
👉 “بھائی PostEx والے تھوڑا لیٹ آتے ہیں…”
👉 “کبھی کبھی 2-3 دن لگ جاتے ہیں…”

تو اب کنفیوژن یہ ہے:
یہ نارمل ہے یا میرا پارسل VIP ٹریٹمنٹ لے رہا ہے؟
کیا رائیڈر کو موٹیویشنل سپیچ چاہیے؟ یا پھر میرا پہلا آرڈر ہی ٹیسٹ میچ بن گیا ہے؟ 😆

آپ لوگ اپنا ایکسپیرینس شیئر کریں 👇
کیا PostEx واقعی ایسے ہی کام کرتا ہے؟
نارملی پک اپ میں کتنے دن لگتے ہیں؟
یا مجھے ہی صبر کا امتحان دیا جا رہا ہے؟

Address

NLC Bypass Khanewal Road Multan
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khawaja Muhammad Awais posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share