Punjab Schools Info

Punjab Schools Info This page is a space for teachers to share their work and stay updated with the latest news from the School Education Department (SED).

unofficial

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَایک اور ننھی کلی کو بے دردی سے مسل دیا گیا 😢کل سرگودھا میں پیش آنے والا یہ واق...
23/06/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ایک اور ننھی کلی کو بے دردی سے مسل دیا گیا 😢
کل سرگودھا میں پیش آنے والا یہ واقعہ، ایک چھوٹی سی سات آٹھ سال کی بچی گھر سے بازار میں کریانے کی دکان سے کچھ سامان لینے گئی تھی۔ واپس نہیں آئی تو گھر والوں کو پریشانی ہوئی۔ اس کی گمشدگی کا شور مچ گیا۔ اعلان ہوئے ، سوشل میڈیا پہ بچی کی گمشدگی کے متعلق پوسٹس لگائی گئیں۔

احکام نے تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ بچی دکان کے اندر جاتی نظر آئی لیکن باہر آتی نظر نہیں آئی۔ جب دکان کی مکمل تلاشی لی گئی تو دکان کی اوپر والی منزل سے ایک بوری بند لاش ملی، جس میں اس بچی کو مار کر بند کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش ہوئی تو پتا چلا دکان پہ دس سال سے کام کرنے والے ملازم ارسلان نے بچے سے مبینہ طور پہ ذیادتی کی، پھر اس کا گلا دبا کر اس کی جان لی اور اب پھر اس بچی کی لاش کو ایک بوری میں بند کر کے اوپر والی منزل پہ چھپا دیا کہ مناسب موقع ملتے ہی کہیں اور پھینک آئے گا۔

مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب اداروں کو چاہیے کہ اس مجرم کو صرف سزا نہ دیں بلکہ عبرت کا نشان بنائیں تاکہ باقی لوگوں کے دل میں ڈر بیٹھے۔
اس دردناک سانحے نے ایک بار پھر ہمارے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اب صرف افسوس نہیں، انصاف چاہیے ایسا انصاف جو مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچائے اور معاشرے کو تحفظ کا احساس بھی واپس لوٹائے۔

اور والدین سے ایک عاجزانہ گزارش ہے

اپنے بچوں کا خود خیال رکھیے۔ کم عمر بچوں کو حتی الامکان تنہا دکان بازار یا گلی میں نہ بھیجیے۔ چند لمحوں کی احتیاط بعض اوقات پوری زندگی کے پچھتاوے سے بچا لیتی ہے۔۔

23/06/2026

منتہیٰ کے ساتھ پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ ہم سب کے لیے ایک بڑا سبق ہے۔
اس بے رحم معاشرے میں اپنی بیٹیوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ خدارا اپنی چھوٹی بچیوں کو اکیلے دکانوں، بازاروں یا سنسان جگہوں پر مت بھیجیں۔ چند لمحوں کی احتیاط کسی معصوم زندگی کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اپنی اولاد پر نظر رکھیں، انہیں محفوظ رکھیں، کیونکہ ان کی حفاظت سے بڑھ کر

23/06/2026
سرکاری اساتذہ بیچارے سکولوں کو اپنے ہاتھوں سے سجاتے ہیں۔ اور پھر اساتذہ کی کمی ہونے کی وجہ سے وہ سکول نجکاری کا حصہ بن ج...
22/06/2026

سرکاری اساتذہ بیچارے سکولوں کو اپنے ہاتھوں سے سجاتے ہیں۔ اور پھر اساتذہ کی کمی ہونے کی وجہ سے وہ سکول نجکاری کا حصہ بن جاتے ہیں۔ جو اساتذہ 1 یا 2 اپنی محنت سے سکول سجاتے ہیں وہ بیچارے منہ تکتے رہ جاتے ہیں۔ اب 1 یا 2 اساتذہ بیچارے کیسے کوالٹی ایجوکیشن لا سکتے ہیں۔ اساتذہ کی کمی تو حکومت نے پوری کرنی ہے۔
برائے مہربانی اساتذہ کی کمی پوری کی جائے نہ کہ سکولوں کی نجکاری کی جائے۔ آپ ہر کلاس کےلئے ایک استاد کی پالیسی لائیں۔ اس کے 5 سال بعد آپ دیکھیں کہ اساتذہ کیسے نتائج دیتے۔ اب 2 استاد سارا دن سکول ورک اور ڈینگی وغیرہ کرتے اور 7 کلاسز کو مینیج کرتے۔ تو وہ بس مینیج ہی کریں گے پڑھا نہیں سکتے۔
آپ سب لوگ اس پیغام کو آگے شئیر کریں۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہیڈ ٹیچر  کی میرٹ پر تعیناتی کے لیے تحریری امتحان کا شیڈول جاری. 😅😅
22/06/2026

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہیڈ ٹیچر کی میرٹ پر تعیناتی کے لیے تحریری امتحان کا شیڈول جاری.
😅😅

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔آج پنجاب بھر میں ٹیچرز کی انگلش پروفیشنسی ٹریننگ کا پہلا دن تھا پورے پنجاب میں ٹریننگ سنٹ...
22/06/2026

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔
آج پنجاب بھر میں ٹیچرز کی انگلش پروفیشنسی ٹریننگ کا پہلا دن تھا
پورے پنجاب میں ٹریننگ سنٹر خالی پڑے ہیں،
ٹیچرز نے اپنے جائز مطالبات پر ٹر یننگ سے باییکاٹ کر دیا۔ تاہم ضلع فیصل آباد میں 2 اساتذہ نے ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔

22/06/2026

اپنے ٹریننگ سینٹرز کی آج کی صورتِحال بتائیے۔
تصاویر بھی شیئر کیجئے ↙️

22/06/2026
22/06/2026

3350 کے علاوہ کسی کی 13000 پیمنٹ آئی؟
PECTAA

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Schools Info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share