Zaree Mirza

Zaree Mirza Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zaree Mirza, Digital creator, Multan.

Economics Student at BZU | MA Islamic & Arabic
Islamic Studies Teacher | Content Creator
Graphic Designer | Freelancer | Lifelong Learner
*Building My Personal Brand* Economics student at BZU | MA in Islamic & Arabic
Islamic Studies Teacher | Graphic Designer | Content Creator
Novel lover | Tea enthusiast | Lifelong learner
Aspiring Fashion Designer — working to build my own clothing &

fashion brand
Multi-skilled, creative & passionate
*Join me on this journey of growth, creativity & purpose.*

کامیابی کا اصل سفر: جہاں میری ہمت ٹوٹی، وہاں میرے والدین کی دعائیں کھڑی تھیںلوگ کہتے ہیں کہ کامیابی محنت کا صلہ ہوتی ہے،...
20/12/2025

کامیابی کا اصل سفر: جہاں میری ہمت ٹوٹی، وہاں میرے والدین کی دعائیں کھڑی تھیں
لوگ کہتے ہیں کہ کامیابی محنت کا صلہ ہوتی ہے، لیکن میں کہتی ہوں کہ میری کامیابی میری محنت سے زیادہ میرے والدین کے صبر، قربانی اور خاموش دعاؤں کا ثمر ہے۔
ایک وقت وہ تھا جب میں نے خود کو حالات کے سامنے ہارا ہوا تسلیم کر لیا تھا۔ میں نے اپنی قابلیت پر شک کیا، کئی بار خود سے ہار مانی، اور ہمت چھوڑ دی۔ میرا یقین ٹوٹ جاتا تھا، مگر ان کا مجھ پر یقین کبھی نہیں ٹوٹا۔۔۔ وہ مجھ سے پہلے مجھ پر ایمان لاتے تھے۔
مجھے وہ اندھیری راتیں یاد ہیں جب میں تھک کر رو دیتی تھی، تب میری ماں کے مصلے پر مانگی گئی دعائیں میرا سب سے بڑا سہارا بن جاتی تھیں۔ مجھے وہ دن یاد ہیں جب میرے والد نے اپنی خواہشات کو خاموشی سے ایک طرف رکھ دیا تاکہ میری فیسیں اور میری ضرورتیں پوری ہو سکیں۔ ان کی قمیض پر لگے پیوند اور ان کے ماتھے کا پسینہ میری کامیابی کی بنیاد بنا۔
کل جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی جانب سے مجھے لیپ ٹاپ ملا، تو اس لمحے میری نظروں میں اپنی کامیابی سے زیادہ اپنے ماں باپ کے وہ چہرے گھوم رہے تھے جنہوں نے مجھے یہاں تک پہنچانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔
یہ لیپ ٹاپ صرف ایک مشین نہیں، یہ میرے والد کی محنت اور میری ماں کی دعاؤں کا "اعزاز" ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ:
"اگر آج کامیابی میرے ہاتھ میں ہے، تو اس کے پیچھے میرے ماں باپ کی عمر بھر کی مشقت ہے۔"

اے اللہ!
میرے والدین کو لمبی زندگی، کامل صحت اور بے پناہ عزت عطا فرما۔ میں زندگی کے جس مقام پر بھی پہنچوں، ہمیشہ ان کی دعاؤں کا صدقہ بن کر رہوں۔ ان کا سر ہمیشہ فخر سے بلند رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا دل سے شکریہ، جن کی حوصلہ افزائی نے میرے خوابوں کو مزید مضبوط کیا اور تعلیم کے سفر میں نیا اعتماد بخشا۔

الحمدللہ علیٰ کل حال!


20/12/2025

About today 💫
Attended a special ceremony in Lodhran, 2025.
Feeling truly honored and grateful to receive a laptop from CM Maryam Nawaz Sharif
This moment reflects dedication, consistency, and the power of hard work.
An unforgettable day that will always remain close to my heart.

.

01/12/2025

اللہ پر یقین… ہر لمحے کی سب سے بڑی طاقت
زندگی میں کبھی حالات ساتھ نہیں دیتے، کبھی لوگ بدل جاتے ہیں، اور کبھی راستے بے وجہ بند ہوجاتے ہیں۔
لیکن ایک دروازہ ایسا ہے جو کبھی بند نہیں ہوتا:
اللہ کا دروازہ۔

جب تم ٹوٹ کر بھی “الحمدللہ” کہتے ہو،
جب تم روتے ہوئے بھی “یا اللہ” پکارتے ہو،
جب تمہارے پاس کوئی نہیں ہوتا مگر تم پھر بھی “وہ ہے” جان کر چلتے رہتے ہو…
تو سمجھ لو کہ تمہارا اللہ تمہیں کسی بڑی بھلائی کے لیے تیار کر رہا ہے۔

ایمان کی سب سے خوبصورت شکل یہ ہے کہ
نظر کچھ اور کہہ رہی ہو، مگر دل اللہ پر بھروسہ رکھے۔

بس ثابت قدم رہو…
مشکلات ختم بھی ہوں گی،
آسانیاں بڑھ بھی جائیں گی،
اور اللہ تمہیں وہ دے گا جو تمہارے حق میں بہترین ہوگا۔
ان شاء اللہ۔

27/11/2025

کبھی کبھی نا… ایک لمحہ پوری زندگی کی خوبصورت یاد بن جاتا ہے!
آج ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا…

✨ آج کا دن… ذائقوں کے سنگ! ✨

آج ہمارے کالج کا کُکنگ کمپیٹیشن بس مقابلہ نہیں…
ایک جنگ تھا
ذائقوں کی جنگ!
میم کے کہنے پر ہم بھی میدان میں اُترے
اور پوری کلاس ایک ہی بات پر اڑ گئی:
"دیکھو! اگر بریانی نہیں تو جیت بھی نہیں!" 🤌😂

پھر سب نے آستینیں چڑھائیں
چمچے پکڑے… مصالحے اٹھائے… اور یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی سیکرٹ مشن چل رہا ہو! 🥷

بڑی محبت، دعاؤں اور ہنسی مزاق کے ساتھ، ہماری دلکش بریانی تیار ہوئی
خوشبو ایسی… کہ خود ججز بھی کہہ رہے تھے:
’’بھئی یہاں تو دل ہی پگھل رہا ہے!‘‘ 🤤✨
ادھر سینئرز نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی
پائن ایپل ڈیزرٹ، تِکّے، کڑاہی وائٹ کڑاہی
کافی Strong Competition تھا…
ایک لمحے کو دل دہل گیا 🤯

رزلٹ کے وقت
ہال میں بس ایک ہی ماحول تھا…
خاموشی… بےصبری… دل کی دھڑکنیں تیز…
اور پھر…

🏆✨ ہم جیت گئے! ✨🏆

پورا ڈیپارٹمنٹ خوشی سے اُچھل پڑا
چیخیں، claps، high-fives ..
آج تو ہم Celebrity Feel لے رہے تھے! 😂🔥

یہ جیت صرف ایک ٹرافی نہیں…
یہ ہماری Unity، Hard Work اور Team Spirit کی پہچان ہے
آج سچ میں… محنت کا ذائقہ سب سے زبردست تھا! 🍛

اگر آپ کو بھی ہماری بریانی ٹیم پر فخر ہے تو
کمنٹ میں لکھیں:
👇
"بریانی آرمی, وِنر آرمی!" 😄🔥



23/11/2025

کل ہم سب ایک بہت افسوس ناک خبر سے گزرے
ہماری آن لائن بیچ میٹ عِشال فاطمہ کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ کی “وفات کی خبر” نے سب کو صدمے اور افسردگی میں مبتلا کر دیا۔
سینئرز، کلاس فیلوز، اساتذہ سب نے افسوس کا اظہار کیا
اور میں بھی کل مصروفیت کی وجہ سے کچھ شیئر نہ کر سکی۔

لیکن آج پتا چلا کہ یہ سب ایک جھوٹی خبر تھی اور سب سے حیرت انگیز بات یہ سامنے آئی کہ وہ اکاؤنٹ کسی لڑکی کا نہیں بلکہ ایک لڑکے کا تھا اور صاحب بالکل خیریت سے، مکمل طور پر زندہ ہیں۔

واقعی، سوشل میڈیا پر کسی کی جان کے بارے میں اس طرح مذاق کرنا انتہائی نامناسب ہے۔
ایسی جھوٹی خبریں نہ صرف لوگوں کو پریشان کرتی ہیں بلکہ اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

اللہ ہمیں ہمیشہ یہ توفیق دے کہ بغیر تحقیق کوئی بات آگے نہ بڑھائیں،
اور جو لوگ اس طرح دوسروں کے جذبات سے کھیلتے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے۔

آج کا سبق:
سوشل میڈیا پر زندہ رہنے کے لیے بھی ثبوت دینا پڑتا ہے۔ 😅😂

21/11/2025

آج ہمارا انگلش کا لیکچر تھا،
Iskills – SEBT batch-15

شروع میں تو کمال ہی ہو گیا… انٹرنیٹ نے وہی پرانا ڈرامہ کر دیا 😅
کافی دیر تک کنیکٹ ہی نہیں ہوا، انٹرو پورا رہ گیا اور ہم آدھی کلاس کے بعد آن پہنچے۔

لیکن جوائن کرنے کے بعد مزہ آ گیا! سیشن اتنا اچھا تھا کہ شروع کی ساری ٹینشن ہی بھول گئے۔ آج واقعی کچھ practical چیزیں سمجھ میں آئیں۔

ایک چیز آج اور کلیر ہوئی:
کتابی انگلش اور بولنے والی انگلش میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
ٹیچر نے بھی کہا کہ زبان رٹنے سے نہیں، استعمال کرنے سے آتی ہے۔
ہم شاید اسی لیے کانفیڈنس سے نہیں بول پاتے، کیونکہ ہمیشہ یاد کرتے رہے — practice کم کی۔

لیکن آج کی کلاس نے تھوڑا حوصلہ بڑھایا ہے۔ لگ رہا ہے کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو ان شاء اللہ ہم بھی آرام سے فلوئنٹ انگلش بول لیں گے۔

صرف ایک دعا ہے کہ اگلی کلاس میں انٹرنیٹ ہمارے خلاف کوئی نئی سازش نہ کر دے 😂📶


آج میں اپنے بھانجے کو کالج فنکشن لے گئی تھی۔سوچا تھا بچہ رنگ، روشنی، میوزک سب enjoy کرے گا…لیکن جناب نے پورا فنکشن چھوڑ ...
21/11/2025

آج میں اپنے بھانجے کو کالج فنکشن لے گئی تھی۔
سوچا تھا بچہ رنگ، روشنی، میوزک سب enjoy کرے گا…
لیکن جناب نے پورا فنکشن چھوڑ کر ایک ہی کام سنبھال لیا:

“وہ ایک چھوٹی سی بچی… بس اسی کے پیچھے جانا ہے!” 😂🤦‍♀️

میں ادھر اسے روکنے کی کوشش کرتی رہوں اور ادھر صاحب کی حالت ایسی تھی جیسے
فنکشن نہیں کوئی محبت کا سین چل رہا ہو۔
Romantic mode full ON — function mode zero۔

اور سب سے زبردست بات؟
جس بچی کے پیچھے یہ اتنے dedication سے دوڑ رہا تھا…
اس نے ایک بار بھی پلٹ کر اسے دیکھا نہیں!
پورا “love at first sight” اس کی طرف سے…
اور اُدھر سے مکمل ignore۔ 🤣

ہم لوگ تو اس عمر میں مٹی کھانے اور چاک توڑنے کی skills polish کرتے تھے،
اور یہ چھوٹا ہیرو اتنی سی عمر میں دل ٹوٹوانے کے قریب ہے۔ 💔😂

سچ بتاؤں؟
کبھی کبھی لگتا ہے میرا بھانجا آگے چل کر lover boy نہیں،
پورا فلمی ہیرو بنے گا۔
بس مسئلہ یہی کہ ہیروئن کی طرف سے response ابھی تک صفر ہے۔
مجھے لگ رہا ہے آج کی pictures کے بجائے اسے بس “اُس بچی کا location update” چاہیے ہوگا۔




#الحمدللہ


آج ہمارا پہلا دن…وہ دن جس کا انتظار، جس کی دعا اور جس کی خواہش دل نے کئی بار کی تھی۔ 🌟ISkills ka first step, first class...
16/11/2025

آج ہمارا پہلا دن…
وہ دن جس کا انتظار، جس کی دعا اور جس کی خواہش دل نے کئی بار کی تھی۔ 🌟

ISkills ka first step, first class, first milestone!

مگر حقیقت میں یہ صرف ایک کلاس نہیں،
یہ ہماری امیدوں، محنت اور خوابوں کے نئے سفر کا آغاز ہے۔

آج کی شام…
میرے خوابوں کے نام ❤️

خواب وہ نہیں جو آنکھیں بند ہونے پر نظر آئیں،
خواب وہ ہیں جو آپ کو پوری رات جاگ کر محنت کرنے پر مجبور کر دیں۔ ✨

الحمدللہ!
پہلی کلاس شروع ہونے پر دل بےحد پُرجوش، شکرگزار اور مطمئن ہے۔

SEBT-15
آج سے لائیو… اِن شاءاللہ!

🌟 اور یاد رکھیں:
جس دن انسان سچی نیت سے محنت کا فیصلہ کر لیتا ہے،
قسمت بھی اُس کے راستے ہموار کرنے لگتی ہے۔
آگے بڑھنے کا راستہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے،
لیکن رُک جانا… ساری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بن جاتا ہے۔





🌸 میرا پہلا سمسٹر — ایک شرمیلی سے پُراعتماد طالبہ تک کا سفر🌸مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے Economics میں داخلہ لیا تھا، تو...
05/11/2025

🌸 میرا پہلا سمسٹر — ایک شرمیلی سے پُراعتماد طالبہ تک کا سفر🌸

مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے Economics میں داخلہ لیا تھا، تو دل میں ایک ڈر تھا کہ شاید یہ وہ واحد کام ہے جو میں نہیں کر سکتی۔ جب میرا پہلا سمسٹر شروع ہوا تھا۔ دل میں خوشی بھی تھی، گھبراہٹ بھی، اور بہت سے خواب بھی۔
کبھی کبھی لگا کہ شاید یہ سب میرے لیے بہت مشکل ہے، کبھی تھکن ہوئی، کبھی حوصلہ ٹوٹا…
جامعہ کی پڑھائی، گھر کے کام، اور روزمرہ کی ذمہ داریاں ایک ساتھ سنبھالنا آسان نہیں تھا۔
کبھی لگتا تھا شاید سب کچھ نہیں ہو پائے گا… مگر میں نے خود کو روکا نہیں۔
ہر رات جاگ کر پڑھنا، ہر چھوٹی کامیابی پر مسکرانا، اور ہر مشکل لمحے میں ہار نہ ماننا. اور آخر میں، conceptual papers کو take over کرنا تو ایک الگ ہی چیلنج تھا، لیکن میں نے کر دکھایا۔
مگر آج جب میں اپنے رزلٹ کو دیکھتی ہوں تو دل میں صرف شکر اور فخر محسوس ہوتا ہے۔
یہ صرف اچھے نمبر لینے کی بات نہیں تھی، بلکہ خود پر یقین رکھنے، محنت کرنے، اور وقت کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کی ایک پوری کہانی تھی۔
لیکن آج، میں فخر سے کہہ سکتی ہوں
I did it.

الحمدللہ
پہلے سمسٹر میں اچھی کارکردگی حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، مگر میں جانتی ہوں کہ یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے۔
آگے اور محنت، اور کامیابیاں میرا انتظار کر رہی ہیں۔

بس ایک بات ہمیشہ یاد رکھو:
Just believe in yourself, and you will be able to achieve every single star — and one and only moon.

شرمیلی سی لڑکی سے ایک پُراعتماد طالبہ بننے کا یہ سفر میرے لیے صرف ایک کامیابی نہیں،
بلکہ ایک یقین ہے کہ محنت، دعا، اور خود پر ایمان سے کوئی خواب ناممکن نہیں۔




#الحمدللہ


05/11/2025

آج ہماری BZU Multan کیمپس وہاڑی میں ایک بہت ہی مفید اور معلوماتی سیشن منعقد ہوا جس میں جرمنی سے آئے ہوئے واٹر ریسورس ایکسپرٹ مسٹر Herbert Beckson نے خطاب کیا۔ انہوں نے پانی کے مؤثر استعمال، تحفظ کے طریقوں اور دنیا بھر میں اپنائے جانے والے بہترین عملی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی۔
ان کی گفتگو نے یہ احساس دلایا کہ اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لے آئیں اور کمیونٹی لیول پر منصوبہ بندی کریں، تو ہم آنے والی نسلوں کے لیے اس قیمتی نعمت کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
لیکن سچ کہوں تو آج مجھے یہ بات اچھی طرح سمجھ آگئی کہ پاکستان میں انگریزی سیکھنا کیوں ضروری ہے!
جب مسٹر ہربرٹ کو اسٹیج پر بلایا گیا تو زبردست تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا گیا۔
جب وہ بولنا شروع ہوئے تو میں ان کے ڈسپلن، کانفیڈنس اور باڈی لینگویج سے بہت متاثر ہوئی ان کے بیٹھنے، اٹھنے، بات کرنے، حتیٰ کہ ہر حرکت میں ایک اعتماد اور وقار نظر آرہا تھا۔
میں بالکل ان کے پیچھے بیٹھی تھی اور بس یہی سوچ رہی تھی کہ یہی تو اصل ڈسپلن ہے!
پھر انہوں نے تقریر شروع کرتے ہوئے سوال کیا:
Do you know what will happen if water runs out in Pakistan or anywhere in the world?
یہ سنتے ہی کچھ پہلے سال کے طلبہ جنہیں انگریزی زیادہ سمجھ نہیں آتی تھی، وہ سوال کا مطلب سمجھے بغیر زور زور سے تالیاں بجانے لگے۔ 😅
ہم پیچھے بیٹھے ہنس رہے تھے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، اور گورا صاحب بھی حیرانی سے دیکھ رہے تھے جیسے وہ کسی فلم کا سین ہو!

اللہ کی قسم، اس لمحے مجھے ایک پنجابی فلم "گوریاں نوں دفع کرو" کا سین یاد آگیا جس میں ایک گورا گاؤں میں آتا ہے اور گاؤں والوں کی انسلٹ کرتا ہے اورگاوں والے اس کی باتیں سمجھے بغیر بس تالیاں بجاتے رہتے ہیں۔ فرق صرف اتنا تھا کہ وہاں گاؤں تھا اور یہاں کیمپس۔ 😂
خیر، گورے نے بھی آخر میں سوچا کہ “چلو جی، تقریر پوری، کیمپس کا جائزہ بھی لے لیا، اب اللہ حافظ!”
اور جیسے ہی وہ گیا، ساری لڑکیاں پانی بچانے کے جوش میں ایک دوسرے کو پانی پلاتی اور سمجھاتی پھرتی تھیں کہ ‘پانی بچاؤ، گورا چلا گیا!’ 😄
واقعی آج سمجھ آیا کہ انگریزی جاننا صرف زبان سیکھنا نہیں، بلکہ دنیا سے جڑنے کی ایک کنجی ہے۔

کبھی کبھی زندگی کے شور میں انسان خود کو کھو بیٹھتا ہے۔خواب کہیں پیچھے رہ جاتے ہیں، اور حقیقت ایک ایسی راہ بن جاتی ہےجس پ...
01/11/2025

کبھی کبھی زندگی کے شور میں انسان خود کو کھو بیٹھتا ہے۔
خواب کہیں پیچھے رہ جاتے ہیں، اور حقیقت ایک ایسی راہ بن جاتی ہے
جس پر چلتے ہوئے دل تھکنے لگتا ہے۔
مگر پھر ایک لمحہ آتا ہے جب خاموشی میں قلم ہاتھ میں آتا ہے،
اور خیالوں کا دریا بہنے لگتا ہے۔

میں بھی اکثر اپنی دُنیا خیالوں میں بناتی ہوں۔
جہاں ہر درد ایک نیا رنگ بن جاتا ہے،
جہاں ادھورے خواب روشنی میں ڈھلتے ہیں،
جہاں دل کہتا ہے کہ ابھی سب ختم نہیں ہوا۔

امید وہ روشنی ہے جو کبھی ماند نہیں پڑتی،
چاہے اندھیرا کتنا ہی گہرا کیوں نہ ہو۔
ہم سب کے اندر ایک چھوٹی سی چنگاری ہے،
جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ میں اب بھی کچھ نیا لکھ سکتی ہوں،
کچھ نیا بنا سکتی ہوں، اور خود کو پھر سے ڈھونڈ سکتی ہوں۔

تو میں لکھنا شروع کر دیتی ہوں،
خوابوں سے حقیقت بنانا شروع کردیتی ہوں،
اور امید کے رنگوں سے اپنی دُنیا سجانے لگتی ہوں۔

28 September 2025🇵🇰😅LiveScore Pakistan Today Match Masters Pakistan Cricket Team
28/09/2025

28 September 2025
🇵🇰😅

LiveScore Pakistan Today Match Masters Pakistan Cricket Team

Address

Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaree Mirza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share