Chajju House Multan

Chajju House Multan 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐀𝐜𝐜𝐨𝐮𝐧𝐭 𝐎𝐟 𝐂𝐡𝐚𝐣𝐣𝐮 𝐇𝐨𝐮𝐬𝐞 𝐌𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧 ✨👑

فخرِ ملتان علمبردارِ حق و انصاف ، پاسبانِ غیرت و امینِ پنچائیت مہر ملک اللّٰہ ڈیوایا چھجو ☝🏻🤍
08/07/2026

فخرِ ملتان علمبردارِ حق و انصاف ، پاسبانِ غیرت و امینِ پنچائیت مہر ملک اللّٰہ ڈیوایا چھجو ☝🏻🤍

26/03/2026

📍CHAJJU DA CHAUBARA LAHORE







19/11/2025

Chajju Mafia 🔥👑

15/11/2025

منافق سائیڈ تے 👑✌🏻

!!ملک چھجو خاندان کی شاندار میٹنگ، زم زم ہوٹل ملتان میںکل بروز سوموار ، ملک چھجو خاندان کے تمام لڑکوں کی ایک اہم اور گرم...
11/11/2025

!!ملک چھجو خاندان کی شاندار میٹنگ، زم زم ہوٹل ملتان میں
کل بروز سوموار ، ملک چھجو خاندان کے تمام لڑکوں کی ایک اہم اور گرمجوش گیدرنگ زم زم ہوٹل ملتان میں منعقد ہوئی۔ اس خصوصی اجتماع میں مہر اللہ ڈیوایا چھجو کے تمام پوتے اور نواسے شریک ہوئے، جنہوں نے خاندانی مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔

اس باوقار محفل میں بزرگ اور معزز مہمان، ملک اللہ رکھا چھجو بند بوسن والے نے خصوصی وقت عنایت فرمایا اور اپنی دانشمندانہ تجاویز سے نوازا۔ لاہور سے تشریف لائے چھجو برادری کے فخر ملک اسلم چھجو کے لختِ جگر ملک روشن چھجو صاحب ۔

دیگر شرکاء میں ملک اشفاق چھجو ملک حسن چھجو ملک اللّٰہ رکھا چھجو راجہ پور ملک مشتاق چھجو ملک رمضان چھجو، ملک شان چھجو، ملک حافظ محمد تنویر چھجو، ملک بلال چھجو، ملک عامر چھجو، ملک عظیم چھجو، ملک ہاشم چھجو، ملک عزیز چھجو، ملک عامر بھٹی، اور ملک وسیم جٹ کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔

یہ گیدرنگ خاندانی اتحاد، محبت، اور مشترکہ مسائل کے حل کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔ ملک چھجو خاندان کے افراد نے مل کر ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل کی جانب اپنے سفر کو مزید تقویت دینے کا عزم کیا۔
اللّٰہ ربُ العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مولا اس خاندان کو ایسے ہمیشہ متحد رکھے اور خوش و خرم رکھے آمین

31/10/2025

🤫

تم چاہے جتنا بھی بدل جاؤ شریکوں کیلئے ہمیشہ غلط ہی رہو گے 🔥۔۔ مہر اللّٰہ ڈیوایا چھجو صاحب کے صاحبزادگان کی تصاویر ⚜️👑 ۔۔...
27/10/2025

تم چاہے جتنا بھی بدل جاؤ شریکوں کیلئے ہمیشہ غلط ہی رہو گے 🔥۔۔

مہر اللّٰہ ڈیوایا چھجو صاحب کے صاحبزادگان کی تصاویر ⚜️👑 ۔۔۔

👑 مہر اللّٰہ ڈیوایا چھجو — ایک بہادر، بااصول، اور حق پر ڈٹ جانے والا انسان 👑آزادیٔ پاکستان سے تقریباً 8/9 سال قبل ملتان ...
26/10/2025

👑 مہر اللّٰہ ڈیوایا چھجو — ایک بہادر، بااصول، اور حق پر ڈٹ جانے والا انسان 👑

آزادیٔ پاکستان سے تقریباً 8/9 سال قبل ملتان کے علاقے بند بوسن کے قریب ایک ایسے شیر دل نے آنکھ کھولی جن کا نام آج بھی جرأت، اصول پسندی اور غیرت کی مثال ہے —
ہم انہیں مہر اللّٰہ ڈیوایا چھجو کے نام سے جانتے ہیں۔
آپ کے والدِ محترم حاجی ملک واحد بخش چھجو تھے، اور آپ کا تعلق ملک چھجو برادری سے تھا — ایک برادری جو سچائی، عزتِ نفس اور غیرت کی علامت ہے۔

⚔️ حق و انصاف کے علمبردار

مہر اللّٰہ ڈیوایا چھجو وہ عظیم شخصیت تھے جو حق کے لیے کھڑے رہتے۔ وہ کسی کے سامنے جھکنے والے نہ تھے — چاہے سامنے کوئی وزیر ہو، سرپنچ ہو، امیر ہو یا کوئی بھی — ان کے لیے سب برابر تھے۔ وہ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے اور مظلوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے۔ ان کے لیے دو چیزیں سب سے اہم تھیں: اللہ کی رضا اور انصاف کی سربلندی۔

🏛️ پنچائیت میں مقام

آپ کا پنچائیت کے معاملات سے گہرا تعلق تھا — وہ فیصلے جو بہت سے بڑے سرپنچ بھی نہ کر پاتے، اکثر چھجو ہاؤس ملتان میں ان کے ذریعے طے ہوتے۔
ملتان کے کئی بڑے سیاستدان آپ کے حلقۂ احباب میں رہے، جن میں شامل ہیں: حاجی منظور حسین خاں بوسن، حاجی سکندر حیات خاں بوسن, مہر رجب علی ہراج, حاجی غلام سرور تھہیم، اور ملک صلاح الدین ڈوگر۔
دنیا کی طاقت، اثر و رسوخ یا دولت — کچھ بھی ان کے اصولی عزم کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔

🌹 نیک دل اور اصول پرست

وہ انتہائی نیک دل، نڈر، اور اصول پرست انسان تھے۔ اپنی پوری زندگی انہوں نے عزت، غیرت اور انسانیت کے لیے وقف کر دی۔ ان کی زندگی مثال ہے کہ اصول اور ایمان کے ساتھ کس طرح رہنا چاہیے۔

🕊️ روحانیت اور سلسلۂ تصوف

ابتدائی طور پر آپ سلسلۂ چشتیہ کے عظیم مرشد پیر سید علی حسین شاہ چشتی مہروی رح کے مریدِ خاص تھے انکے وصال کے بعد آپ نے سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ شہنشاہِ نقشبند، حضور خواجہ صوفی محمد اسلم نقشبندی مجددی حبیبی سعیدی غفاری کے دستِ بیعت ہوئے آپ سے اسمِ اعظم حاصل کیا اور تقویٰ و تصوف کی راہ اختیار کی۔
بیعت کے بعد آپ نے سنتِ رسول ﷺ کو اپنے سلوک میں سمایا اور عاجزی و تقویٰ کا مظاہرہ کیا — حتیٰ کہ آپ نے صوفی صاحب کے مرید ہونے کے بعد کبھی دستار نہ باندھی اور فرمایا کرتے تھے کہ وہ خود کو گناہگار سمجھتے ہیں، اور دستار سنتِ نبوی اور تاج ہے اسی لیے دستار اپنے سر پر نا پہنتے کہ کہاں میں گنہگار انسان کہاں تاج جیسی عظیم سنت۔

🕯️ آخری وقت

10 اپریل 2009 کو یہ عظیم چراغ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا۔ آپ آخری لمحات میں کے بی بس میں سفر کر رہے تھے تو لوگوں کو متوجہ کر کہ کہا کہ میری روح ٹانگوں سے نکلنا شروع ہو چکی ہے، پھر کہا پیٹ تک نکل چکی ہے، پھر کہا سینے تک نکل۔ چکی ہے— پھر کلمہ طیبہ پڑھا اور وصلِ الٰہی پا لیا۔ مولوی محمد اقبال نے جب آپکی میت کو غسل دیا تو جب صابن آپکے سینے پر پھیرا تو اسے محسوس ہوا کہ آپکا دل چل رہا ہے جو کہ آپکے مرشد کے عطا کئے ہوئے زکر اسمِ اعظم کی برکت تھی اور وفات سے دفنانے تک آپکی پیشانی پر ایسے پسینہ آتا رہا جیسے کسی زندہ انسان کو پسینہ آتا

🤲 خراجِ عقیدت

سلام ہو اس عظیم شخصیت کو جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی میراث — غیرت، اصول اور انصاف — ہمیشہ زندہ رکھے۔ آمین۔

-ملتان





Address

Multan
Multan
60700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chajju House Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share