04/06/2026
کون کہتا ہے کہ باپ کے نام اور ورثے کے اصل وارث صرف بیٹے ہوتے ہیں؟
پتوکی کے گاؤں "چھوٹا سرسنگھ" کی بشریٰ نے یہ سوچ بدل کر دکھا دی۔ اس کے والد بشیر نمبردار کا کوئی بیٹا نہیں تھا، مگر علاقے کے لوگوں نے اُن کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ کیا۔
گاؤں والوں نے متفقہ طور پر بشیر نمبردار کی بیٹی "بشریٰ بشیر احمد" کو نمبردارنی بنانے کی حمایت کی، اور یوں وہ تحصیل پتوکی کی پہلی اور پنجاب کی دوسری نمبردارنی بن گئیں۔
آج بشریٰ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف اُن کی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کر رہی ہیں کہ خدمت، قیادت اور عزت کا تعلق جنس سے نہیں بلکہ صلاحیت اور کردار سے ہوتا ہے۔