Daily Sakhi News Multan

Daily Sakhi News Multan میں ایک صحافی/ڈیجیٹل کانٹینٹ کرییٹر/ ڈویلپرھوں۔ اس پیج پر مختلف موضوعات پر مشتمل خبریں شئر کی جائینگی

28/01/2026
26/01/2026

ملتان( )
رائو محمد پرویز ڈویثرنل سپریٹنڈنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کی والدہ محترمہ جو بقضائے الہی انتقال کر گئیں تھیں ان کے ایصال ثواب کے لئے کے رائو محمد پرویز کی رہاشگاہ پر چہلم کی تقریب منعقد ہوئی چہلم کی تقریب سے قاری ابوبکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے بطور مسلمان انکار نہیں کیا جاسکتا ہم حضرت آدم کی اولاد ہیں اور وہ جنت سے آئے تھے اس لئے ان کی نسبت سے ہم جنت کے وارث ہیں لیکن وراثت لینے کے لئے ہمیں خود کو ثابت کرنا ہوگا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اگلے جہان کی تیاری کریں سفر اور امتحان کے لئے ہم دن رات تیاری کرتے ہیں لیکن اپنی ابدی زندگی کے لئے تیاری نہیں کرتے آخر میں قاری ابوبکر نے مرحومہ کے ایصال و ثواب اور بخشش و مغفرت و بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کرائی چہلم کی تقریب میں رانا محمد سجاد، عمران ارشد، صحافی طارق اسماعیل ،عمران لیاقت،ایم کیو ایم کے راہنمائوں ایاز علی شیخ ،رانا سمیع ،شرافت علی،وصی حیدر، رانا ذوالفقار،سید مطیع اللہ،اسلم ہمایوں،منیر لنگاہ،رائو ابرار،خضر عباس کھاکھی ،شاہد طفیل،رانا اجمل،عبدالستار،ارشد دستی،سلیم ظہر،محمد جمیل ہاشمی،شیخ عامر، ملک سجاد کھوکھر اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان۔رائو محمد پرویز ڈویثرنل سپریٹنڈنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کی والدہ محترمہ کے ایصال و ثواب کے لئے چہلم میں قاری ابوبکر دعا کرا رہے ہیں۔26.01.2026
ملتان۔ایم کیو ملتان کے زونل صدر ایاز علی شیخ ،رائو محمد پرویز ڈویثرنل سپریٹنڈنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔25.01.2026

26/01/2026

پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ (PPAF) کے زیرِ اہتمام فلاحی منصوبوں سے متعلق اہم تقریب، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بطور مہمانِ خصوصی شریک
ملتان= پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ (PPAF) کے زیرِ اہتمام سماجی فلاح، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی سے متعلق ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بریچ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این جی اوز کا کام پاکستان کی ترقی میں بہت اہم رول ادا کر رہا ہے پاکستان میں کسی بھی قسم کی آفت ہو سیلاب زدگان کی بحالی ہو اس میں این جی اوز کا کردار نمایاں ہوتا ہے اور یہ غربت کے خاتمے کے لیے بھی بے شمار کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان لائینز یوتھ کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ PLYC ملک بھر میں عوامی فلاح اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر جاوید کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
اس موقع پر PPAF کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بریچ نے بھی پاکستان لائینز یوتھ کونسل کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تنظیم کے سماجی خدمات کے عزم کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے بھی پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر جاوید کو اعزازی شیلڈ دی۔
تقریب میں پاکستان لائینز یوتھ کونسل (PLYC) کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر جاوید جنہوں نے سماجی فلاح، نوجوانوں کی ترقی اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ اور پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے مابین مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی سید یوسف رضا گیلانی اور نادر گل کو ملتانی اجرک پہنائی گئی اور لگائے گئے تمام سٹالز کا معائنہ کیا گیا۔
(کیپشن)
ملتان= PPAF کے زیرِ اہتمام تقریب میں مہمانِ خصوصی سید یوسف رضا گیلانی ، نادر گل بریچ، ڈاکٹر قیصر جاوید سٹالز کا معائنہ کر رہے ہیں دوسری جانب مہمانِ خصوصی ڈاکٹر قیصر جاوید کو شیلڈ دے رہے ہیں۔

26/01/2026

ملتان()پاکستان میں فارمیسی کے شعبے اور مریضوں کے محفوظ علاج کے فروغ کی جانب ایک نہایت اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کی مسلسل اور مدلل سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی، چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں میں فارمیسی سروسز کے فوری نفاذ اور فارماسسٹس کی تعیناتی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے ایک اعلی سطحی وفد نے بارہا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلی افسران سے ملاقات کی۔ اس وفد میں محمد عالمگیر راو (صدر، PPA سنٹر)، پروفیسر ڈاکٹر فرقان ہاشمی (جنرل سیکرٹری، PPA سنٹر)، عبدالمجید بھٹی ایڈووکیٹ (سیکرٹری پریس، PPA پنجاب)، اور ینگ فارماسسٹ ڈاکٹر محمد عمر شامل تھے۔وفد نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں فارمیسی سروسز کی عدم موجودگی، میڈیکیشن ایررز، غیر محفوظ ادویاتی استعمال اور مریضوں کو لاحق سنگین خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس امر پر زور دیا کہ ہر ہسپتال میں مستند اور رجسٹرڈ فارماسسٹس کی موجودگی مریضوں کی جان بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔الحمدللہ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے تمام کیٹیگریز کے ہسپتالوں میں فارمیسی سروسز کا قیام لازم قرار دیا گیا ہے۔ ہر ہسپتال کو اضافی فارماسسٹس تعینات کرنے کا پابند بنایا گیا ہے.میڈیکیشن مینجمنٹ کو مریضوں کی حفاظت سے جوڑ دیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ نمبر PHC/CGS/80/23 مورخہ 19 جنوری 2026 تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز، میڈیکل ڈائریکٹرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے نام جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے خطوط 23 مئی 2019، 27 اکتوبر 2020 اور 21 جنوری 2026 کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب کے اکثر ہیلتھ کیئر اداروں میں فارمیسی سروسز ناکافی یا غیر فعال تھیں، جس کے باعث ادویات کے غیر محفوظ استعمال، میڈیکیشن ایررز اور مضر ادویاتی اثرات جیسے سنگین مسائل سامنے آ رہے تھے۔قانونی اور ریگولیٹری بنیاد پر نوٹیفکیشن کے مطابق، فارمیسی سروسز پنجاب فارمیسی پریکٹس ایکٹ 2012 کی دفعہ 20 کے تحت فراہم کی جائیں گی۔تمام ہسپتالوں کو Minimum Service Delivery Standards (MSDS) کے تحتMedication Managementکے تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ ادویات کی خریداری، ذخیرہ، تقسیم اور استعمال کو باقاعدہ نظام کے تحت منظم کیا جائے گا۔فارماکوویجیلنس اور مریضوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے PHC نے واضح کیا ہے کہ ہر ہسپتال میں مستند فارماسسٹس کی تعیناتی، فارماکوویجیلنس افسران (فارماسسٹس) کی موجودگی، مضر ادویاتی اثرات (ADRs) کی رپورٹنگ، ڈرگ انٹریکشنز کی جانچ، ڈرگ یوٹیلائزیشن ریویو، اینٹی بایوٹکس کے درست استعمال، ہائی الرٹ اور ہائی رسک ادویات کے محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پر قابو پایا جا سکے اور مریضوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہو۔سخت مانیٹرنگ کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی فیلڈ ٹیمیں باقاعدگی سے ہسپتالوں کا معائنہ کریں گی اور میڈیکیشن مینجمنٹ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔پی پی اے کا موقف ھے کہ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن اس تاریخی فیصلے کو نہ صرف فارماسسٹس بلکہ پورے صحت کے نظام اور عوام کے لیے ایک عظیم کامیابی قرار دیتی ہے۔ پی پی ائے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی فارماسسٹس کے پیشہ ورانہ حقوق، مریضوں کے محفوظ علاج اور قومی صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ فیصلہ پاکستان میں فارمیسی کے شعبے کو ایک نئی سمت دینے، نوجوان فارماسسٹس کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مریضوں کو عالمی معیار کی فارمیسی سروسز فراہم کرنے کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

کیپشن:
پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا اعلی سطحی وفد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلی افسران سے صدر پی پی اے عالمگیر راو کی قیادت میں ملاقات کرتے ہوئے

26/01/2026

خدمتِ خلق میں پنجاب سب سے آگے--رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی نادار افراد کے لئے اربوں کا ریلیف پیکج تیار

پنجاب میں بابرکت رمضان میں کوئی دسترخوان خالی رہے گا نہ کوئی مستحق تنہا

نگہبان کارڈ بھی--راشن کارڈ بھی اور ہر تحصیل میں مریم کا دسترخوان اور سہولت بازار

سیاست نہیں، عبادت--وزیر اعلی مریم نواز شریف کا 47 ارب روپے کا 'رمضان نگہبان پیکیج تیار

رمضان کے بابرکت مہینے میں پنجاب کی کوئی ماں، کوئی باپ کوئی مزدور، کوئی سفید پوش خاندان تنہا نہیں ہوگا

پنجاب میں رمضان کی برکتیں ہر گھر پہنچیں گی---42 لاکھ خاندانوں اور ایک کروڑ افراد کے لیے 47 ارب کا خطیر ریلیف

پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ، 10 ہزار ملیں روپے گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت کی جانب سے اس رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی

امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی

ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی

رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے

رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا

بنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کے لئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ پنجاب بنک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا

پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے

رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم، کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام قائم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت

پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 نگہبان دسترخوان---مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری

پنجاب کی ہر تحصیل میں ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کی مانیٹرنگ کی ہدایت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کی روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت

نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان میں روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ روح افزا، کیلا اور چکن بریانی تواضع کی جائیگی

رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل، 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے

دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فری ہوم ڈیلیوری کے لئے نگہبان کارڈ سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کے لئے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے 1250 کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹائل بھی قائم ہوں گے

کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے۔مریم نواز شریف
دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ مریم نواز شریف
صاحب ثروت افراد کو اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔ مریم نواز شریف
لوگوں کی خدمت کرکے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی۔ مریم نواز شریف
حدیث کا مفہوم ہے کہ روز قیامت عبادت گزار پیچھے اور اچھے اخلاق والے آگے ہوں گے۔ مریم نواز شریف
خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے جائیں تو اللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے۔ مریم نواز شریف
اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈی سی اور ہر افسر کی ہے۔ مریم نواز شریف
رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسر نہ چھوڑنے کا عہد کریں۔ مریم نواز شریف
بیوٹیفکیشن کے لئے اچھا کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر لائق تحسین ہیں، دیگر کارکردگی بہتر بنائیں۔ مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سہولت بازار پراجیکٹ کی کامیابی پر چیئرمین افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہرضلع میں نہروں کی بھل صفائی کی بروقت تکمیل کا حکم
سرگودھا میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر اظہار ناپسندیدگی، ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

13/01/2026

ممبرکینٹ بورڈ ملتان و ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان محمد یعقوب شیرا کے بھائی سلیمان کھوکھر کو حارث نامی شخص نے کامران ہوٹل ملتان کینٹ کے باہر آہنی سریا سے قتل کردیاگیا

سول ایوی ایشن کے افیسر سلمان 30 سالہ کھوکھر کھانا لینے کے لئے کامران ھوٹل ملتان کینٹ اے تھے

قاتل حارث بھٹی نے سول ایوی ایشن کے افیسر پر اہنی راڈ سے حملہ کیا

زخمی سلمان کھوکھر کو ملتان کینٹ کے تاجروں نے فوری طور پر ان کو نشتر ہسپتال منتقل کیا تھا

نشتر ہسپتال ملتان پہنچتے ھی سول ایوی ایشن افیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ھوگے۔ قلب عابد ممبر امن کیمٹی ملتان کینٹ

سول ایوی ایشن افیسر پر حملہ کے ملتان کینٹ پولیس ڈویژن کی فورس موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی

06/01/2026

ملتان.آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی،مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات پر ریجنل چیئرمین میپکو ملتان چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر کے باہر مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔عہدے داران اور ملازمین نے مطالبات کے حق میں بینرز اور پرچم اٹھا رکھے تھے.
احتجاج کی نظامت کے فرائض ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے سر انجام دیے۔
تلاوت قرآن پاک سے آغاز مسعود علوی نے کیا۔
ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میپکو میں گزشتہ کئی سالوں سے بھرتی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اس وجہ سے میپکو کے ملازمین کو دہرا کام کرنا پڑ رہا ہے اور آئے دن لائن سٹاف کے کام پر حادثات بڑھنے کی بنا پر فیٹل ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہمارے ملازمین شہید ہو رہے ہیں۔
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے شرکاء سے کہا میپکو کمپنی کی کارکردگی بڑھانے اور ملازمین کے دوران ڈیوٹی بڑھتے ہوئے حادثات روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد اور آلات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے لائن سٹاف کی بھرتی کر کے موجودہ سٹاف پر کام کے بوجھ کم کریں تاکہ ملازمین ذہنی اذیت کا شکار نہ ہو سکیں.ریجنل سیکرٹری رانا محمد انور نے کہا دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے ملازمین اور شہداء کے بچوں اور بیوگان کو مختص کوٹہ کے تحت ملازمتیں دی جائیں،تاکہ وہ گھرانے جو اس وقت شدید ترین مالی بدحالی کا شکار ہیں وہ عزت کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ریجنل وائس چیئرمین چوھدری محمد خالد نے کہا میپکو میں کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز و دیگر عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے،اس عمل سے ملازمین میں کام کرنے کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔زونل چیئرمین سرکل ملتان رانا مظہر لطیف نے کہا آئی ایم ایف رانا مظہر لطیف آئی ایم ایف کے مطالبہ کو ماننے کے بجائے عوامی اور قومی مفاد میں منافع بخش ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیں۔زونل سیکرٹری ملتان چوھدری الیاس جٹ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ پاور ہاؤسز سے مہنگی بجلی خریدنے کی وجہ سے ملک پاکستان میں بجلی بے حد مہنگی ہو گئی ہے،جس کی وجہ سے عام شہری کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ اس پر کنٹرول کرنے کے لیے آئی پی پیز کے مالکان سے مذاکرات کر کے بجلی کی ہوشربا قیمتوں میں کمی کروائیں۔ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہم محنت کش چاہتے ہیں کہ حکومت جمہوری قدروں کے مطابق وسیع تر عوامی و ملکی مفاد اور ادارہ بجلی کے تحفظ کے لیے ہمارے مرکزی یونین قائدین کے ساتھ بات چیت کی جائے۔زونل وائس چیئرمین سرکل ملتان ملک عثمان نے کہا ہم ملک کی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک عزیز میں بے روزگاری دور کرنے کے لیے صنعت اور فنی تعلیم کو فروغ دیا جائے۔زونل چیئرمین جی ایس او طارق صدیقی نے دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک کام سرانجام دینے والے ملازمین کا حکومت اور اتھارٹی مکمل تحفظ کرے۔احتجاج میں راؤ عامر جمیل،رانا اسلم،الطاف مہار،ندیم رؤف،عمران بشیر،ارشاد سنگھیڑا،شہزاد علی،سرمد جمیل،رانا طیب،راشد یامین،مسعود علوی،چوہدری اظہر،شباب خان،قاضی آفتاب،اکرام آرائیں،عمران کاظمی،عثمان مجید،وقاص بخاری،انوار گجر،اورنگزیب گرا،رانا امجد,آصف سجاد،چوہدری زاہد،اکرم غوری،جام آصف،رانا زاہد،شیخ شہباز علی،نعیم شاہ،اظھر بھٹی،رانا سلیم تاج،اسلم جٹ،چوہدری آصف،ریاض بھٹی،فیاض راں،شوکت بلوچ،ارشد کھیڑا،سلیم شاہ,سعید سیال،راشد اعجاز،اسرار انصاری،احسن نانڈلہ،رانا خلیل،ظفر مولا،مختیار انصاری،رانا حسنین،چوہدری نعیم،خالد سہو،امجد ڈوگر،محمد اقبال،بدر الزماں،رانا بدر،شہباز رندھاوا،خرم خان،محمد عاصم،ریاض احمد،رانا مدثر،شکیل رحمانی،راجہ یاسر،سھیل اسلم،چوھدری عامر،عبداللہ باسط،سلمان وہاب،محمد جاوید،محمد سہیل،مقصود انصاری،محمد رمضان،اویس بخاری،اسد راں،وقار الیاس،یوسف مسیح،محمد اویس،محمد قمر کے علاوہ دیگر عہدے داران و ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے.

سید عاطف زیدی ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت میپکو ریجن۔ملتان
(کیپشن)
ملتان= میپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر میپکو کی نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی سے چوھدری غلام رسول گجر،شکیل بلوچ،رانا محمد انور،سجاد بلوچ،چوھدری محمد خالد،رانا مظہر لطیف،سید عاطف زیدی،الیاس جٹ، راشد یامین، عمران بشیر، طارق صدیقی، رانا خضر، محمد اظہر، عثمان راں، شہباز احمد، شوکت بلوچ، رانا طیب، اکرم غوری، شہزاد احمد، قاضی آفتاب، اورنگزیب گرہ، ریاض وہاب، مسرور علوی اور شیخ عارف خطاب کر رہے ہیں۔

06/01/2026

19سال بعد ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے) انتخابات
جس کا کریڈٹ صدر ہائیکورٹ بار ملتان محمد اظہر خان مغل کے سر ہے ،
محمد یسین صدر،جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اکرم کھادل،چوہدری محمد شبیر نائب صدر جبکہ
فنانس سیکرٹری محمد نواز سمیجہ اور سیکرٹری اطلاعات محمد احمد بلا مقابلہ منتخب ملتان حمیرا شفیق سے))
ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات ہائیکورٹ بار ہال میں منعقد ہوئے انتخابات چئیرمین الیکشن بورڈ رانا شکیل احمد، ممبران بورڈ رانا محمد اشرف،سید رسول اور محمد کاشف رانا کی نگرانی میں ہوئے کل 212ووٹوں میں سے 200ووٹ کاسٹ کئے گئے الیکشن بورڈ کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق نو منتخب صدر محمد یسین نے 140جبکہ مد مقابل رانا محمد یونس نے 59 ،جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اکرم کھادل 164،مد مقابل محمد عرفان نے 36 نائب صدر چوہدری محمد شبیر نے 84 مد مقابل اشفاق کھوکھر نے 65 اور عامر جعفری نے 49 جبکہ فنانس سیکرٹری محمد نواز سمیجہ،سیکرٹری اطلاعات محمد احمد بلا مقابلہ منتخب ہوئے بعد ازاں نو منتخب عہدیداران کا چئیرمین الیکشن بورڈ رانا شکیل احمد،رانا اشرف،کاشف رانا،محمد سلیم گورمانی، مہر ماجد،علی اکبر،ناصر بھٹی اور دیگر حامیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنایا گیا ۔06.01.2025

ملتان۔ہائیکورٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر محمد یسین،جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اکرم کھادل،نائب صدر چوہدری محمد شبیر،فنانس سیکرٹری محمد نواز سمیجہ،سیکرٹری اطلاعات محمد احمد کا چئیرمین الیکشن بورڈ رانا شکیل احمد،رانا اشرف،کاشف رانا،محمد سلیم گورمانی، مہر ماجد،علی اکبر،ناصر بھٹی کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔06.01.2025

06/01/2026

ملتان ( حمیرا شفیق سے)چیمبر آف تاجر اتحاد آ ل پاکستان کے صدر ملک خالد بھٹہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں انکے ہمراہ عاقب جاوید تہھیم دانیال حسن جوئیہ کاشف ہانس طاہر خان پہاڑ مہر جاوید ہرل موجود ہیں

ملتان( )چیمبر آف تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر خالد بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز چوک کماراں والا کے الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت دیاتھا صرف الخدمت گروپ کے علاوہ کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اس موقع پر دوست گروپ کے صدر رانا خورشید اور جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل نے سرپرست اعلی مخدوم سید یزدانی گیلانی کو درخواست دی کہ ہمارے کزن فوت ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہم کچھ وقت دیا جائے جس پر سرپرست اعلی مخدوم سید یزدانی گیلانی نے انکو تین دن کا وقت دیا اب کاغذات نامزدگی نوتاریح بروز جمعہ دن دو بجے سے لے کر چار بجے تک جمع کروائے جانے گے اگرمقرر وقت تک اگر الخدمت گروپ کے علاوہ کسی نے بھی کاغذات جمع نہ کروائے تو الیکشن کمشنر کاغذات جمع کروائے والے گروپ کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ الخدمت گروپ کے صدر عاقب جاوید تہھیم ،چیئرمین دانیال حسن جویئہ ، نائب صدر کاشف ہانس ، صدر جناح مارکیٹ طاہر خان پہاڑ ، اور صدر بودلہ ٹاؤن مہر جاوید ہرل موجود تھے

06/01/2026

ملتان ( حمیرا شفیق سے ) ملتان کے نواحی علاقے سدرن بائی پاس، موضع دروانہ لنگانہ کے رہائشی نوجوان شکیل احمد نے 100 سال پرانے آئل بلیک انجن کو باحفاظت محفوظ بنا کر نایاب انجنوں کی فہرست میں ایک منفرد اضافہ کر دیا ہے۔شکیل احمد کے مطابق یہ انجن دنیا بھر میں انتہائی کم تعداد میں موجود ہیں اور اپنی خاص ساخت کے باعث صرف کالے آئل پر چلتے ہیں، جس سے اس کا خرچہ نہایت ہی کم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انجن 32 RPM پر چلتا ہے اور اس کی آواز نہایت دلکش اور طاقتور ہے۔ ساتھ ہی انکشاف کیا کہ انجن کی اصل عمر 100 سال ہے، تاہم آج بھی تیار اور قابل استعمال ہے۔شکیل احمد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنے اکاؤنٹ shakeel.713@ کے ذریعے انجن کے بارے میں معلوماتی ویڈیوز شیئر کر کے عوام میں آگاہی پھیلا رہے ہیں۔مقامی شہریوں نے شکیل احمد کے اس شوق اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں 'شوقیہ مکینکس اور تاریخی انجنوں کی حفاظت کے میدان میں ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا ہے۔

ملتان۔سدرنہ بائی پاس موضع دروانہ لنگانہ کے رہائشی شکیل احمد

06/01/2026

*ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی کی جانب سے اردل روم کا انعقاد کیا گیااور افسران و ملازمان کے شوکاز نوٹسز پر سماعت کی گئی*

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے اردل روم میں 12 افسران و ملازمان پیش ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے 4 افسران و ملازمان کو سنشور کی سزا سنائی جبکہ بقیہ افسران و ملازمان کے شوکاز نوٹسز پر وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کہ آئندہ سے ایسی کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا کہنا تھا محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل اسی طرح سے جاری رہے گا۔

ترجمان ملتان پولیس

Address

Masoom Shah Road
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sakhi News Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share